السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

معزز قارئین کرام ۔۔!

ہماری تمام ویب سائٹس(محدث ، محدث لائبریری، محدث فتویٰ،محدث فورم، محدث میگزین) اسلامک ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام قائم معروف تحقیقی ریسرچ سنٹر مجلس التحقیق الاسلامی کی عمارت میں چل رہی ہیں۔ جس کا ہیڈ آفس99۔جے ماڈل ٹاؤن، لاہور میں قائم ہے۔ٹرسٹ کے زیر اہتمام متعدد علمی، تحقیقی اور رفاہی ادارے کام کر رہے ہیں۔ اس شعبے کے نگران ڈاکٹرحافظ انس نضر صاحب، جبکہ انتظامی ذمہ دار قاری محمد مصطفی راسخ صاحب ہیں۔اس وقت مجلس التحقیق الاسلامی کی عمارت میں موجود پرشکوہ لائبریری کے ساتھ ساتھ پانچ مختلف ویب سائٹس آن لائن ہیں، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:

محدث (Mohaddis.com)

یہ سائٹ اردو زبان میں خدمت حدیث شریف کے سلسلے میں ایک عظیم الشان قدم ہے۔یہ ویب سائٹ اہل علم کے ہاں معروف حدیث کے عربی سوفٹ وئیر مکتبۃ الحدیث المعروف بہ کتب تسعہ کی طرز پر آن لائن سہولت کے ساتھ تیار کی گئی ہے۔اس سائٹ پر احادیث مبارکہ اپنی تمام تر تفصیلات کے ساتھ موجود ہیں، تاکہ عوام الناس بھی حدیث کے حکم سے بخوبی واقف ہو سکیں۔اس سائٹ پر اب تک حدیث کی چھ معروف کتابیں (صحیح بخاری، صحیح مسلم، جامع ترمذی، سنن ابو داؤد، سنن ابن ماجہ اورسنن النسائی) صحاح ستہ اپلوڈ کی جاچکی ہیں،جامع ترمذی کے علاوہ باقی پانچ کتب کے دو دو اُردو تراجم اپلوڈ ہیں، جامع ترمذی کا فی الوقت ایک ہی اردو ترجمہ ہے۔ اس ویب سائٹ کو 2014ء میں بیس رمضان المبارک کو آن لائن کیا گیا ۔اس سائٹ پر موجود کسی بھی حدیث کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

خصوصیات

یہ ویب سائٹ متعدد شاندار خصوصیات کی حامل ہے جن میں قاری کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ان میں سے چند معروف خصوصیات درج ذیل ہیں

  • 1

    احادیث مبارکہ کو چار طریقوں سے تلاش کی سہولت: 1. عربی متن ، اردو ترجمہ 2. کتاب، باب 3. حدیث نمبر 4. موضوعات حدیث

  • 2

    ہر کتابِ حدیث کی متعدد متداول تراقیم

  • 3

    ہر حدیث کے متعدد اُردو تراجم

  • 4

    ہر حدیث کی صحت وضعف پر متعدّد اہل علم کا حکم

  • 5

    تمام صحاح ستہ یا ایک یا دو منتخب کتب میں علیحدہ سے تلاش کی سہولت

  • 6

    ہر حدیث کے متعلق دستیاب سہولیات: (1. حکم اجمالی وتفصیلی ، 2. موضوعات، 3. شرح 4. تخریج)

  • 7

    ہر حدیث میں نسبت حدیث (قدسی، مرفوع، موقوف، مقطوع)، اتصال سند (متصل ، منقطع) ، اور قسم (قولی، فعلی، تقریری) کی وضاحت

  • 8

    ڈیفالٹ سیٹنگ:صارفین کیلئے اپنی خاص سیٹنگ (مثلاً مخصوص ترقیم، ترجمہ یا حکم وغیرہ) متعیّن کرنے کی سہولت