1 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ الصَّوْمِ (بَابُ الوِصَالِ إِلَى السَّحَرِ)

أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

1967. حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ يَزِيدَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَبَّابٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا تُوَاصِلُوا فَأَيُّكُمْ أَرَادَ أَنْ يُوَاصِلَ فَلْيُوَاصِلْ حَتَّى السَّحَرِ قَالُوا فَإِنَّكَ تُوَاصِلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ لَسْتُ كَهَيْئَتِكُمْ إِنِّي أَبِيتُ لِي مُطْعِمٌ يُطْعِمُنِي وَسَاقٍ يَسْقِينِ...

صحیح بخاری:

کتاب: روزے کے مسائل کا بیان

(

باب: سحری تک وصال کا روزہ رکھنا

)

1967.

حضرت ابوسعید خدری  ؓ سے روایت ہے کہ انھوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ’’پے در پے روزے نہ رکھو۔ تم میں سے جو کوئی وصال کے روزے رکھنا چاہے وہ صبح تک وصال کا روزہ رکھے۔‘‘ صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین نے عرض کیا: اللہ کے رسول ﷺ ! آپ تو وصال کا روزہ رکھتے ہیں؟آپ نے فرمایا: ’’میں جب رات گزارتا ہوں تو کھلانے والا مجھے کھلاتا ہے اور پلانے والا مجھے پلاتا ہے۔‘‘

...

2 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الصَّیامِ (بَابٌ فِي الْوِصَالِ)

صحیح

2361. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ أَنَّ بَكْرَ بْنَ مُضَرَ حَدَّثَهُمْ عَنِ ابْنِ الْهَادِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَبَّابٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: >لَا تُوَاصِلُوا، فَأَيُّكُمْ أَرَادَ أَنْ يُوَاصِلَ, فَلْيُوَاصِلْ حَتَّى السَّحَرَ<، قَالُوا: فَإِنَّكَ تُوَاصِلُ؟ قَالَ: >إِنِّي لَسْتُ كَهَيْئَتِكُمْ, إِنَّ لِي مُطْعِمًا يُطْعِمُنِي، وَسَاقِيًا يَسْقِينِي....

سنن ابو داؤد:

کتاب: روزوں کے احکام و مسائل

(باب: افطار کیے بغیر مسلسل روزے رکھے جانے کا بیان)

2361.

سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم لوگ (روزوں میں) وصال مت کرو، اور جو کوئی وصال کرنا چاہے، تو سحر تک کر لے۔“ صحابہ نے کہا: آپ تو وصال کرتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں تمہاری طرح نہیں ہوں، بلاشبہ ایک کھلانے والا ہے جو مجھے کھلاتا ہے اور پلانے والا ہے جو مجھے پلاتا ہے۔“

...