قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ النَّهْيِ عَنْ تَزْوِيجِ مَنْ لَمْ يَلِدْ مِنْ النِّسَاءِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

2051 .   قَالَ أَبو دَاود: كَتَبَ إِلَيَّ حُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ الْمَرْوَزِيُّ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ، عَنْ عُمَارَةَ ابْنِ أَبِي حَفْصَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ امْرَأَتِي لَا تَمْنَعُ يَدَ لَامِسٍ؟ قَالَ: غَرِّبْهَا ، قَالَ: أَخَافُ أَنْ تَتْبَعَهَا نَفْسِي؟ قَالَ: فَاسْتَمْتِعْ بِهَا.

سنن ابو داؤد:

کتاب: نکاح کے احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: کسی بانجھ خاتون سے شادی کرنا منع ہے

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

2051.   امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ حسین بن حریث مروزی نے مجھے لکھ بھیجا کہ۔ ہمیں فضل بن موسیٰ نے حسین بن واقد سے، انہوں نے عمارہ بن ابی حفصہ سے، انہوں نے عکرمہ سے، انہوں نے، سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت کی ہے کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کی خدمت میں آیا اور کہنے لگا: میری بیوی کسی چھونے والے کا ہاتھ رد نہیں کرتی۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے دور کر دو (طلاق دے دو)۔“ اس نے کہا: مجھے اندیشہ ہے کہ میرا دل اس کے ساتھ لگا رہے گا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تب اس سے فائدہ اٹھاؤ۔“