قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ الصَّلَاةِ (بَابُ ائْتِمَامِ الْمَأْمُومِ بِالْإِمَامِ)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

411. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَعَمْرٌو النَّاقِدُ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، وَأَبُو كُرَيْبٍ، جَمِيعًا عَنْ سُفْيَانَ - قَالَ أَبُو بَكْرٍ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ - عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، يَقُولُ: سَقَطَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ فَرَسٍ فَجُحِشَ شِقُّهُ الْأَيْمَنُ، فَدَخَلْنَا عَلَيْهِ نَعُودُهُ، فَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ، فَصَلَّى بِنَا قَاعِدًا، فَصَلَّيْنَا وَرَاءَهُ قُعُودًا، فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ قَالَ: " إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ، فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا، وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا، وَإِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوا وَإِذَا قَالَ: سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ. فَقُولُوا: رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ، وَإِذَا صَلَّى قَاعِدًا، فَصَلُّوا قُعُودًا أَجْمَعُونَ

مترجم:

411.

سفیان بن عیینہ نے زہری سے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، وہ کہتے تھے کہ نبیﷺ گھوڑے سے گر گئے تو آپﷺ کا دایاں پہلو چھل گیا، ہم آپﷺ کے ہاں آپﷺ کی عیادت کے لیے حاضر ہوئے، نماز کا وقت ہو گیا تو آپﷺ نے ہمیں بیٹھ کر نماز پڑھائی، چنانچھ ہم نے (آپﷺ کے اشارے پر، حدیث: 926۔928) آپﷺ کے پیچھے بیٹھ کر نماز پڑھی، پھر جب آپﷺ نے نماز پوری کی تو فرمایا: ’’امام اسی لیے بنایا گیا کہ اس کی اقتدا کی جائے، چنانچہ جب وہ تکبیر کہے تو تم تکبیر کہو، جب وہ سجدہ کرے تو تم سجدہ کرو، جب وہ (سر) اٹھائے تو تم (سر) اٹھاؤ اور جب وہ سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَه (اللہ نے اسے سن لیا جس نے اس کی حمد بیان کی) کہے تو تم رَبَّنَا لَكَ الْحَمْد (اے ہمارے رب! تیری ہی لیے سب تعریف ہے) کہو اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔‘‘