تشریح:
1۔صوم وِصَال یہ ہے کہ سحری کھائے پئے بغیر روزہ رکھنا اور انھیں مسلسل جاری رکھنا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصیت تھی کہ اللہ تعالیٰ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ قوت میسر فرماتا تھا جو عام لوگوں کو کھانے پینے سے ہوتی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عام لوگوں کو وصال کے روزے رکھنے سے منع فرمایا ہے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےخود رکھے ہیں۔
2۔ان احادیث میں لفظ لواستعمال ہوا ہے، اس سے امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس کے جواز پر استدلال کیا ہے کیونکہ اس کا استعمال کسی فائدے کے لیے ہے۔ اللہ تعالیٰ کی تقدیر پر اعتراض یا اس سے راہ فرار اختیار کرنے کے لیے نہیں ہے۔ واللہ أعلم۔