1 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ الغُسْلِ (بَابُ مَنْ تَطَيَّبَ ثُمَّ اغْتَسَلَ وَبَقِيَ أَثَ...)

أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

270. حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ المُنْتَشِرِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ، فَذَكَرْتُ لَهَا قَوْلَ ابْنِ عُمَرَ: مَا أُحِبُّ أَنْ أُصْبِحَ مُحْرِمًا أَنْضَخُ طِيبًا، فَقَالَتْ عَائِشَةُ: «أَنَا طَيَّبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ طَافَ فِي نِسَائِهِ، ثُمَّ أَصْبَحَ مُحْرِمًا»...

صحیح بخاری:

کتاب: غسل کے احکام و مسائل

(باب: اس بارے میں کہ جس نے خوشبو لگائی پھر غسل کیا ...)

270.

حضرت ابراہیم بن محمد بن منتشر سے روایت ہے، وہ اپنے والد محمد بن منتشر سے بیان کرتے ہیں، انھوں نے کہا: میں نے حضرت عائشہ‬ ؓ س‬ے پوچھا اور ان سے حضرت ابن عمر ؓ  کے اس قول کا بھی ذکر کیا کہ میں نے بات گوارا نہیں کرتا کہ احرام باندھوں اور خوشبو میرے جسم سے مہک رہی ہو۔ اس پر حضرت عائشہ‬ ؓ ن‬ے فرمایا: میں نے خود رسول اللہ ﷺ کو خوشبو لگائی، پھر آپ اپنی تمام ازواج کے پاس گئے اور اس کے بعد احرام باندھا۔

...

5 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ الحَجِّ (بَابُ الطِّيبِ بَعْدَ رَمْيِ الجِمَارِ وَالحَلْقِ ...)

أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

1754. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْقَاسِمِ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَاهُ وَكَانَ أَفْضَلَ أَهْلِ زَمَانِهِ يَقُولُ سَمِعْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا تَقُولُ طَيَّبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدَيَّ هَاتَيْنِ حِينَ أَحْرَمَ وَلِحِلِّهِ حِينَ أَحَلَّ قَبْلَ أَنْ يَطُوفَ وَبَسَطَتْ يَدَيْهَا...

صحیح بخاری:

کتاب: حج کے مسائل کا بیان

(

باب : رمی جمار کے بعد خوشبو لگانا اور طواف الزی...)

1754.

حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ میں نے خود اپنے ہاتھوں سے رسول اللہ ﷺ کو خوشبو لگائی جبکہ آپ نے احرام باندھنے کا ارادہ فرمایا اور اسی طرح جب آپ نے طواف زیارت سے پہلے احرام کھولا اور آپ احرام کی پابندیوں سے آزاد ہوئے۔ حضرت عائشہ ؓ نے یہ حدیث بیان کرتے وقت اپنے دونوں ہاتھ پھیلا دیے۔

...