تشریح:
فوائدومسائل
ہشام سے حماد بن زید نے جس طرح نقل کیا کہ اجازت مانگنے والے ابو قعیس کے بھائی تھے وہی درست ہے۔ ابومعاویہ اور اگلی روایت میں عطاء نے ہشام کے حوالے سے جو روایت کیا اس میں وہم ہے۔ افلح بن افلح کی کنیت ابوالجعد تھی اور مائل بن افلحکی، جو حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے رضاعی والد تھے ابوقعیس تھی، ناموں میں التباس کی بنا پر کسی سطح پر غلط فہمی پیدا ہوئی۔