تشریح:
فوائدومسائل
امام نوی رحمۃ اللہ علیہ نے اس حدیث کی شرح کرتے ہوئے لکھا ہے کہ قرآن مجید میں نسخ تین طریقوں سے ہوا ہے۔ 1۔ آیت میں مذکورہ حکم اور آیات کے الفاظ دونوں منسوخ کر دیئے جائیں، جیسے دس دفعہ دودھ پلانے پلانے کا حکم ہے۔ 2۔ صرف تلاوت منسوخ ہو، حکم (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے ذریعے سے) باقی رکھا جائے، اس کی ایک مثال پانچ دفعہ دودھ پلانے کا حکم ہے۔ (دوسری مثال شادی شدہ عورت یا مرد کے زنا پر رجم کی سزا ہے)۔ 3۔ پورا حکم یا اس کا کچھ حصہ منسوخ ہو جائے لیکن آیت کی تلاوت باقی رہے۔ اس کی بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے ذریعے سے وضاحت کر دی جاتی ہے۔