تشریح:
فوائد و مسائل:
وصول میں نرمی کے کئی پہلو ہیں۔ نقدی سے مراد سونا چاندی اور سکے سے مراد ان دھاتوں یا دوسری دھاتوں کے ڈھلے ہوئے سکے ہیں۔ سونے چاندی کے معیار میں یا ڈھلے ہوئے سکے میں وزن یا دھات کے معیار کے حوالے سے چھوٹا موٹا فرق نظر انداز کر دینا نرمی ہے۔ وعدے میں تاخیر کو قبول کر لینا نرمی ہے۔ اکٹھی وصولی کی بجائے قسطوں میں لے لینا نرمی ہے۔ سارے قرض کی بجائے کچھ تخفیف کر کے لے لینا نرمی ہے۔