تشریح:
فائدہ:
برے خواب کے بارے میں یہی تلقین ہے کہ کسی کو نہ بتایا جائے۔ اسی میں مومن کی عزت کا تحفظ بھی ہے کیونکہ خواب میں ہی سہی، مومن کا شیطان کی مرضی کے مطابق کچھ دیکھنا یا سمجھنا مومن کے لیے باعث افسوس و ندامت ہی ہوسکتا ہے لیکن اس وجہ سے اس پر کوئی مؤاخذہ نہیں کیونکہ یہ اس کے اختیار سے باہر ہے۔ برے خیالات چاہے جاگتے میں آئیں اگر اس نے عمل نہیں کیا تو ان کی بنا پر بھی کوئی مؤاخذہ نہیں۔