4 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ الحُدُودِ (بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى:{وَالسَّارِقُ وَالسّ...)

أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

6798. حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا أَبُو ضَمْرَةَ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَطَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَ سَارِقٍ فِي مِجَنٍّ ثَمَنُهُ ثَلَاثَةُ دَرَاهِمَ تَابَعَهُ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ وَقَالَ اللَّيْثُ حَدَّثَنِي نَافِعٌ قِيمَتُهُ...

صحیح بخاری:

کتاب: حد اور سزاؤں کے بیان میں

(

باب : اللہ تعالیٰ نے سورۃ مائدہ میں فرمایا اور ...)

6798.

حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے ایک اورمزید روایت ہے ہے انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ نے ایک چور کا ہاتھ ایک ڈھال چوری کرنے پر کاٹا تھا جس کی قیمت تین درہم تھی۔ محمد بن اسحاق نے نافع سے روایت کرنے میں موسیٰ بن عقبہ کی متابعت کی ہے۔ لیث نے کہا: مجھ سے نافع نے ثمنه کے بجائے قِیمتُه کے الفاظ ذکر کیے ہیں۔

...

7 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْحُدُودِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي كَمْ تُقْطَعُ يَدُ السَّارِقِ​)

صحیح

1446. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَطَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مِجَنٍّ قِيمَتُهُ ثَلَاثَةُ دَرَاهِمَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ سَعْدٍ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو وَابْنِ عَبَّاسٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ وَأَيْمَنَ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ بَعْضِ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْهُمْ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ قَطَعَ فِي خَمْسَةِ دَرَاهِمَ وَرُوِي عَنْ عُثْمَانَ وَعَلِيٍّ أَنَّهُمَا قَطَعَا فِي رُبُعِ دِينَارٍ وَرُوِي عَنْ أَبِي هُرَيْرَ...

جامع ترمذی: كتاب: حدود وتعزیرات سے متعلق احکام ومسائل (باب: کتنے مال کی چوری میں چور کا ہاتھ کاٹا جائے گا...)

1446.

عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے ایک ڈھال کی چوری پرہاتھ کاٹا جس کی قیمت تین درہم ۱؎ تھی-
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- ابن عمر ؓ کی حدیث حسن صحیح ہے۔
۲۔ اس باب میں سعد، عبداللہ بن عمرو، ابن عباس، ابوہریرہ اورایمن‬ ؓ س‬ے بھی احادیث آئی ہیں۔
۳۔ صحابہ میں سے بعض اہل علم کا اسی پر عمل ہے، ان میں ابوبکر ؓ بھی شامل ہیں، انہوں نے پانچ درہم کی چوری پر ہاتھ کاٹا،
۴۔ عثمان اورعلی ؓ سے مروی ہے کہ ان لوگوں نے چوتھائی دینار کی چوری پر ہاتھ کاٹا۔
۵۔ ابوہریرہ اورابوسعیدخدری ؓ کہتے ہیں کہ پانچ درہم کی چوری پرہاتھ کاٹاجائے گا،
۶۔ بعض ف...