3 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْبُيُوعِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ تَلَقِّي الْبُيُوع...)

صحیح

1220. حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ نَهَى عَنْ تَلَقِّي الْبُيُوعِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ وَأَبِي سَعِيدٍ وَابْنِ عُمَرَ وَرَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ...

جامع ترمذی: كتاب: خریدوفروخت کے احکام ومسائل (باب: مال بیچنے والوں سے بازارمیں پہنچنے سے پہلے جا...)

1220.

عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے مال بیچنے والوں سے بازارمیں پہنچنے سے پہلے جا کرملنے سے منع فریا ہے۔
امام ترمذی کہتے ہیں: اس باب میں علی، ابن عباس، ابوہریرہ، ابوسعیدخدری ، ابن عمر، اورایک اور صحابی‬ ؓ س‬ے بھی احادیث آئی ہیں۔

5 سنن ابن ماجه: كِتَابُ التِّجَارَاتِ (بَابُ بَيْعِ الْمُصَرَّاةِ)

ضعیف

2241. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا الْمَسْعُودِيُّ عَنْ جَابِرٍ عَنْ أَبِي الضُّحَى عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ قَالَ أَشْهَدُ عَلَى الصَّادِقِ الْمَصْدُوقِ أَبِي الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ حَدَّثَنَا قَالَ بَيْعُ الْمُحَفَّلَاتِ خِلَابَةٌ وَلَا تَحِلُّ الْخِلَابَةُ لِمُسْلِمٍ...

سنن ابن ماجہ:

کتاب: تجارت سے متعلق احکام ومسائل

(باب: جس جانور کا دودھ روكا گیا ہو اس کی فروخت کا ب...)

2241.

حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں گواہی دیتا ہوں کہ سچ بولنے والے، اور جنہیں سچی خبریں دی گئیں، (یعنی) ابوالقاسم (رسول اللہ ﷺ) نے ہمیں حدیث سنائی اور فرمایا: ان مادہ جانوروں کی فروخت دھوکا ہے جن کا دودھ روکا گیا ہو۔ اور مسلمان کے لیے دھوکا بازی حرام ہے۔