1 صحيح مسلم: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابُ مَا يَفْعَلُ الضَّيْفُ إِذَا تَبِعَهُ غَيْرُ...)

أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

2037. و حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ جَارًا لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَارِسِيًّا كَانَ طَيِّبَ الْمَرَقِ فَصَنَعَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ جَاءَ يَدْعُوهُ فَقَالَ وَهَذِهِ لِعَائِشَةَ فَقَالَ لَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا فَعَادَ يَدْعُوهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهَذِهِ قَالَ لَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا ثُمَّ عَادَ يَدْعُوهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ...

صحیح مسلم:

کتاب: مشروبات کا بیان

(باب: اگر مہمان کے ساتھ جس کو بلایا گیا،اس کے علاوہ...)

2037.

ثابت نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ نبی کریم ﷺ کا ایک فارس سے تعلق رکھنے والا پڑوسی شوربا اچھا بناتا تھا، اس نے رسول اللہ ﷺ کے لئے شوربا تیار کیا، پھر آ کر آپ ﷺ کو دعوت دی۔ آپ ﷺ نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی طرف اشارہ کرکے فرمایا: ’’ان کو بھی دعوت ہے؟‘‘ اس نے کہا: نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’نہیں‘‘ (مجھے بھی تمہاری دعوت قبول نہیں۔) وہ دوبارہ آپ ﷺ کو بلانے آیا، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’ان کو بھی؟‘‘ اس نے کہا: نہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تو نہیں۔‘&lsq...