تشریح:
1۔ اس لشکر کے امیر حضرت عبد اللہ بن حذافہ سہمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھے۔ وہ کسی بات پر ان سے ناراض ہو گئے تو بطور سزا انھیں آگ میں کود جانے کا حکم دیا۔
2۔امیر ایک آدمی یعنی فرد واحد ہوتا ہے اور اس کی بات مانی جاتی ہے۔ پھر آگ میں کود جانے کے لیے تیار ہونے والوں نے اس کی بات کو مانا اور انکار کرنے والے بھی اس کے علاوہ باتوں میں اس کے اطاعت گزار تھے۔ اس سے امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے خبر واحد کی حجیت کو ثابت کیا ہے۔ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے امیر کی اطاعت کا حکم دیا۔ حالانکہ وہ فرد واحد ہوتا ہے بہر حال خبر واحد حجت ہے اور اس پر عمل کرنا ضروری ہے۔