تشریح:
1۔ فارسی میں اس کا ترجمہ یوں ہے۔ ’’بے حیاباش ہرچہ خواہی کن۔‘‘ مطلب یہ ہے کہ جب شرم و حیا ہی نہ ہوتو تمام برے کام شوق سے کرتے رہو۔ اس قول زریں پر تمام انبیاء ؑکا اتفاق ہے۔ اسے ہر نبی نے بیان کیا ہے اور یہ دیگر احکام کی طرح منسوخ بھی نہیں ہوا کیونکہ اس جملے کے حسن و کمال پر تمام عقلاء کا اتفاق ہے۔ 2۔یہ امر ڈانٹ ڈپٹ کے لیے ہےیعنی جو چاہے کرو اللہ تعالیٰ تمھیں اس کی سزا ضرور دے گا۔ 3۔اس حدیث میں حیاکی فضیلت بیان ہوئی ہے جیسا کہ ایک دوسری حدیث میں ہے کہ حیا ایمان کا حصہ ہے۔ واللہ أعلم (صحیح البخاري، الإیمان، حدیث:24)