الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 7 - مجموع أحاديث: 65 کل صفحات: 7 - کل احا دیث: 65 1 صحيح البخاري: کِتَابُ فَضَائِلِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ (بَابُ ذِكْرِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؓ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3756. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ خَالِدٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ ضَمَّنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى صَدْرِهِ وَقَالَ اللَّهُمَّ عَلِّمْهُ الْحِكْمَةَ . صحیح بخاری : کتاب: نبی کریمﷺ کے اصحاب کی فضیلت (باب: حضرت عبداللہ بن عباس ؓکا ذکرخیر ) مترجم: BukhariWriterName 3756. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے، انھوں نےکہا کہ مجھے نبی ﷺ نے اپنے سینے سے لگا کر دعا فرمائی: ’’اے اللہ!اسے حکمت سکھا دے۔‘‘ الموضوع: الحث على تعلم القرآن وتعليمه (القرآن) Topics: قرآن کریم سیکھنے اور سکھانے کی ترغیب (قرآن) 2 صحيح البخاري: کِتَابُ فَضَائِلِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ (بَابُ ذِكْرِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؓ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3756.01. حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ وَقَالَ عَلِّمْهُ الْكِتَابَ . صحیح بخاری : کتاب: نبی کریمﷺ کے اصحاب کی فضیلت (باب: حضرت عبداللہ بن عباس ؓکا ذکرخیر ) مترجم: BukhariWriterName 3756.01. ابو معمر کی روایت کے الفاظ یہ ہیں۔ "اے اللہ!اسے قرآن کا علم عطا فرما۔ الموضوع: الحث على تعلم القرآن وتعليمه (القرآن) Topics: قرآن کریم سیکھنے اور سکھانے کی ترغیب (قرآن) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ (بَابٌ: ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 4937. حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ قَالَ سَمِعْتُ زُرَارَةَ بْنَ أَوْفَى يُحَدِّثُ عَنْ سَعْدِ بْنِ هِشَامٍ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَثَلُ الَّذِي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَهُوَ حَافِظٌ لَهُ مَعَ السَّفَرَةِ الْكِرَامِ الْبَرَرَةِ وَمَثَلُ الَّذِي يَقْرَأُ وَهُوَ يَتَعَاهَدُهُ وَهُوَ عَلَيْهِ شَدِيدٌ فَلَهُ أَجْرَانِ... صحیح بخاری : کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں (باب: ) مترجم: BukhariWriterName 4937. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں، آپ نے فرمایا: ’’اس شخص کی مثال جو قرآن پڑھتا ہے اور وہ اس کا حافظ بھی ہے، مکرم اور نیک لکھنے والے (فرشتوں) جیسی ہے اور جو شخص قرآن مجید بار بار پڑھتا ہے اور وہ اس کے لیے دشوار ہے تو اسے دو گنا ثواب ملے گا۔‘‘ ... الموضوع: الحث على تعلم القرآن وتعليمه (القرآن) Topics: قرآن کریم سیکھنے اور سکھانے کی ترغیب (قرآن) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ (بَابٌ: ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 4941. حَدَّثَنَا عَبْدَانُ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ شُعْبَةَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ الْبَرَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَوَّلُ مَنْ قَدِمَ عَلَيْنَا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرٍ وَابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ فَجَعَلَا يُقْرِئَانِنَا الْقُرْآنَ ثُمَّ جَاءَ عَمَّارٌ وَبِلَالٌ وَسَعْدٌ ثُمَّ جَاءَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فِي عِشْرِينَ ثُمَّ جَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَا رَأَيْتُ أَهْلَ الْمَدِينَةِ فَرِحُوا بِشَيْءٍ فَرَحَهُمْ بِهِ حَتَّى رَأَيْتُ الْوَلَائِدَ وَالصِّبْيَانَ يَقُولُونَ هَذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ ... صحیح بخاری : کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں (باب: ) مترجم: BukhariWriterName 4941. حضرت براء ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی ﷺ کے صحابہ کرام میں سب سے پہلے ہمارے پاس (مدینہ طیبہ میں) حضرت مصعب بن عمیر اور ابن ام مکتوم ؓ تشریف لائے۔ ان بزرگوں نے مدینہ پہنچ کر ہمیں قرآن پڑھانا شروع کر دیا۔ اس کے بعد حضرت عمار، حضرت بلال اور حضرت سعد ؓ تشریف لائے۔ پھر حضرت عمر ؓ بیس صحابہ کرام کو اپنے ہمراہ لے کر آئے۔ آخر میں رسول اللہ ﷺ کی تشریف آوری ہوئی۔ میں نے کبھی اہل مدینہ کو اتنا خوش نہیں دیکھا جس قدر وہ آپ ﷺ کی آمد پر خوش ہوئے تھے۔ بچیاں اور بچے خوشی سے کہنے لگے تھے: یہ اللہ کے رسول ﷺ ہیں جو ہمارے ہاں تشریف لائے ہیں۔ میں نے آپ ﷺ کی تشریف آوری سے پہلے... الموضوع: الحث على تعلم القرآن وتعليمه (القرآن) Topics: قرآن کریم سیکھنے اور سکھانے کی ترغیب (قرآن) 5 صحيح البخاري: كِتَابُ فَضَائِلِ القُرْآنِ (بَابُ تَأْلِيفِ القُرْآنِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 4995. حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ أَنْبَأَنَا أَبُو إِسْحَاقَ سَمِعَ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ تَعَلَّمْتُ سَبِّحْ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى قَبْلَ أَنْ يَقْدَمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صحیح بخاری : کتاب: قرآن کے فضائل کا بیان (باب: قرآن مجید یا آیتوں کی ترتیب کا بیان’’لفظ تالیف سے ترتیب مراد ہے‘‘ ) مترجم: BukhariWriterName 4995. سیدنا براء ؓ سے روایت ہے۔ انہوں نے فرمایاؒ میں نے نبی کریم ﷺ کے مدینہ طیبہ آنے سے پہلے ہی سورہ ﴿سبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى﴾ سیکھ لی تھی۔ الموضوع: الحث على تعلم القرآن وتعليمه (القرآن) Topics: قرآن کریم سیکھنے اور سکھانے کی ترغیب (قرآن) 6 صحيح البخاري: كِتَابُ فَضَائِلِ القُرْآنِ (خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ القُرْآنَ وَعَلَّمَهُ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5027. حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي عَلْقَمَةُ بْنُ مَرْثَدٍ سَمِعْتُ سَعْدَ بْنَ عُبَيْدَةَ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ عَنْ عُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ قَالَ وَأَقْرَأَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ فِي إِمْرَةِ عُثْمَانَ حَتَّى كَانَ الْحَجَّاجُ قَالَ وَذَاكَ الَّذِي أَقْعَدَنِي مَقْعَدِي هَذَا... صحیح بخاری : کتاب: قرآن کے فضائل کا بیان (باب: تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن پڑھے اور دوسروں کو پڑھائے ) مترجم: BukhariWriterName 5027. سیدنا عثمان بن عفان ؓ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”تم میں سب سے بہتر وہ شخص ہے جو قرآن پڑھے اور پڑھائے۔“ سعد بن عبیدہ نے بیان کیا کہ سیدنا ابو عبدالرحمن سلمی نے سیدنا عثمان بن عفان ؓ کے زمانہ خلافت سے لے کر حجاج بن یوسف کے زمانہ امارت تک لوگوں کو قرآن کی تعلیم دی وہ کہا کرتے تھے: یہی حدیث ہے جس نے مجھے اس جگہ تعلیم قرآن کے لیے بٹھا رکھا ہے۔ ... الموضوع: الحث على تعلم القرآن وتعليمه (القرآن) Topics: قرآن کریم سیکھنے اور سکھانے کی ترغیب (قرآن) 7 صحيح البخاري: كِتَابُ فَضَائِلِ القُرْآنِ (خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ القُرْآنَ وَعَلَّمَهُ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5028. حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ أَفْضَلَكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ صحیح بخاری : کتاب: قرآن کے فضائل کا بیان (باب: تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن پڑھے اور دوسروں کو پڑھائے ) مترجم: BukhariWriterName 5028. سیدنا عثمان بن عفان ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ تم سب میں سے افضل وہ ہے جو قرآن مجہد خود سیکھے اور دوسروں کو سکھلائے۔“ الموضوع: الحث على تعلم القرآن وتعليمه (القرآن) Topics: قرآن کریم سیکھنے اور سکھانے کی ترغیب (قرآن) 8 صحيح البخاري: كِتَابُ فَضَائِلِ القُرْآنِ (بَابُ اقْرَءُوا القُرْآنَ مَا ائْتَلَفَتْ عَلَيْهِ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5060. حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ عَنْ جُنْدَبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اقْرَءُوا الْقُرْآنَ مَا ائْتَلَفَتْ قُلُوبُكُمْ فَإِذَا اخْتَلَفْتُمْ فَقُومُوا عَنْهُ صحیح بخاری : کتاب: قرآن کے فضائل کا بیان (باب: قرآن مجید اس وقت تک پڑھو جب تک دل لگا رہے ) مترجم: BukhariWriterName 5060. سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”قرآن مجید اس وقت تک پڑھو جب تک تمھارے دلوں میں الفت رہے، جب اس میں تمہیں اختلاف کا اندیشہ ہو تو اٹھ جاؤ۔“ الموضوع: الحث على تعلم القرآن وتعليمه (القرآن) Topics: قرآن کریم سیکھنے اور سکھانے کی ترغیب (قرآن) 9 صحيح البخاري: كِتَابُ فَضَائِلِ القُرْآنِ (بَابُ اقْرَءُوا القُرْآنَ مَا ائْتَلَفَتْ عَلَيْهِ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5061. حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا سَلَّامُ بْنُ أَبِي مُطِيعٍ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ عَنْ جُنْدَبٍ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اقْرَءُوا الْقُرْآنَ مَا ائْتَلَفَتْ عَلَيْهِ قُلُوبُكُمْ فَإِذَا اخْتَلَفْتُمْ فَقُومُوا عَنْهُ تَابَعَهُ الْحَارِثُ بْنُ عُبَيْدٍ وَسَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ وَلَمْ يَرْفَعْهُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ وَأَبَانُ وَقَالَ غُنْدَرٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ سَمِعْتُ جُنْدَبًا قَوْلَهُ وَقَالَ ابْنُ عَوْنٍ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ عُمَرَ قَوْلَهُ وَجُنْدَب... صحیح بخاری : کتاب: قرآن کے فضائل کا بیان (باب: قرآن مجید اس وقت تک پڑھو جب تک دل لگا رہے ) مترجم: BukhariWriterName 5061. سیدنا جندب بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”جب تک تمہارے دل جمے رہیں قرآن مجید پڑھتے رہو اور جب اختلاف کرنے لگو تو اٹھ جاؤ۔“ حارث بن عبید اور سعید بن زید نے ابو عمران سے روایت کرنے میں سلام بن ابو مطیع کی متابعت کی ہے۔ مذکورہ حدیث کو حماد بن سلمہ اور ابان نے مرفوع ذکر نہیں کیا۔ غندر نے شعبہ کے ذریعے سے ابو عمران سے روایت کی، وہ کہتے ہیں کہ میں نے جندب ؓ سے ان کا قول سنا۔ اور ابن عون نے ابو عمران سے وہ عبد اللہ بن صامت سے، انہوں نے سیدنا عمر ؓ ان کا قول ذکر کیا ہے لیکن جندب کی روایت اصح اور اکثر ہے۔ ... الموضوع: الحث على تعلم القرآن وتعليمه (القرآن) Topics: قرآن کریم سیکھنے اور سکھانے کی ترغیب (قرآن) 10 صحيح البخاري: كِتَابُ الِاعْتِصَامِ بِالكِتَابِ وَالسُّنَّةِ (بَابُ قَوْلِ النَّبِيِّ ﷺ بُعِثْتُ بِجَوَامِعِ الك...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 7270. حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ خَالِدٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ ضَمَّنِي إِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ اللَّهُمَّ عَلِّمْهُ الْكِتَابَ صحیح بخاری : کتاب: اللہ اور سنت رسول اللہﷺ کو مضبوطی سے تھامے رکھنا (باب : نبی کریم ﷺ کا ارشاد کہ جوامع الکلم کے ساتھ بھیجا گیا ہوں ) مترجم: BukhariWriterName 7270. سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: مجھے نبی ﷺ نے اپنے سینے مبارک سے لگا کر یہ دعا فرمائی: ”اے اللہ! اسے کتاب کا علم سکھا۔“ الموضوع: الحث على تعلم القرآن وتعليمه (القرآن) Topics: قرآن کریم سیکھنے اور سکھانے کی ترغیب (قرآن) مجموع الصفحات: 7 - مجموع أحاديث: 65 کل صفحات: 7 - کل احا دیث: 65