2 ‌صحيح مسلم كِتَابُ الصِّيَامِ بَابُ جَوَازِ الصَّوْمِ وَالْفِطْرِ فِي شَهْرِ رَم...

حکم: صحیح

2656 حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، وَمُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ، قَالَا: أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ، ح وحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، أَنَّهُ أَخْبَرَهُ «أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ عَامَ الْفَتْحِ فِي رَمَضَانَ، فَصَامَ حَتَّى بَلَغَ الْكَدِيدَ، ثُمَّ أَفْطَرَ» قَالَ: وَكَانَ صَحَابَةُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَّبِعُونَ الْأَحْدَثَ فَالْأَحْدَثَ مِنْ أَمْرِهِ...

صحیح مسلم:

کتاب: روزے کے احکام و مسائل

(باب: اگر سفر گناہ کے لیے نہیں تو رمضان میں مسافر ...)

مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

2656. لیث نے ابن شہاب سے، انھوں نے عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ سے اورانھوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی کہ انھوں (ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما) نے اِن کو خبر دی کہ فتح مکہ کے سال رسول اللہ ﷺ رمضان میں (سفر پر) نکلے تو روزے رکھتے رہے یہاں تک کہ کدید (کے مقام پر) پہنچ گئے۔ پھر آپ ﷺ نے افطار کر لیا، کہا: اور رسول اللہ ﷺ کے صحابہ رضوان اللہ عنھم اجمعین آپ ﷺ کے نئے پھراس سے بھی  نئے (آخری)حکم کی پیروی کیاکرتے تھے۔...


3 ‌صحيح مسلم كِتَابُ الصِّيَامِ بَابُ جَوَازِ الصَّوْمِ وَالْفِطْرِ فِي شَهْرِ رَم...

حکم: صحیح

2657 حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَعَمْرٌو النَّاقِدُ، وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ، قَالَ يَحْيَى: قَالَ سُفْيَانُ: لَا أَدْرِي مِنْ قَوْلِ مَنْ هُوَ؟ يَعْنِي: وَكَانَ يُؤْخَذُ بِالْآخِرِ مِنْ قَوْلِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،...

صحیح مسلم:

کتاب: روزے کے احکام و مسائل

(باب: اگر سفر گناہ کے لیے نہیں تو رمضان میں مسافر ...)

مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

2657. سفیان ثوری نے زہری سے اسی سندکے ساتھ (سابقہ حدیث)، کے مانند روایت کی۔ یحی نے کہا: سفیان بن عیینہ نے کہا: میں نہیں جانتا کہ یہ بات کس کے قول سے ہے؟ یعنی رسول اللہ ﷺ کے فرمان میں سے آخری لیا جاتا تھا۔


4 ‌صحيح مسلم كِتَابُ الصِّيَامِ بَابُ جَوَازِ الصَّوْمِ وَالْفِطْرِ فِي شَهْرِ رَم...

حکم: صحیح

2658 حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، قَالَ الزُّهْرِيُّ: وَكَانَ الْفِطْرُ آخِرَ الْأَمْرَيْنِ، وَإِنَّمَا يُؤْخَذُ مِنْ أَمْرِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْآخِرِ فَالْآخِرِ، قَالَ الزُّهْرِيُّ: فَصَبَّحَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ لِثَلَاثَ عَشْرَةَ لَيْلَةً خَلَتْ، مِنْ رَمَضَانَ....

صحیح مسلم:

کتاب: روزے کے احکام و مسائل

(باب: اگر سفر گناہ کے لیے نہیں تو رمضان میں مسافر ...)

مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

2658. معمر نے زہری سے اسی سند کے ساتھ (سابقہ حدیث کے مانند)  روایت کی، زہری نے کہا: آپﷺکا دونوں میں آخری عمل افطار کرنا تھا۔ اور رسول اللہ ﷺ کے حکم میں سے آخری، پھر اس سے بھی آخری کو لیا جاتا تھا۔ زہری نے کہا: رسول اللہ ﷺ  جب رمضان کی تیرہ راتیں گزر چکی تھیں، صبح کو مکہ پہنچے۔...


6 ‌صحيح مسلم كِتَابُ الصِّيَامِ بَابُ جَوَازِ الصَّوْمِ وَالْفِطْرِ فِي شَهْرِ رَم...

حکم: صحیح

2660 وحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: «سَافَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَمَضَانَ، فَصَامَ حَتَّى بَلَغَ عُسْفَانَ، ثُمَّ دَعَا بِإِنَاءٍ فِيهِ شَرَابٌ، فَشَرِبَهُ نَهَارًا لِيَرَاهُ النَّاسُ، ثُمَّ أَفْطَرَ حَتَّى دَخَلَ مَكَّةَ» قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا: فَصَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَفْطَرَ، فَمَنْ شَاءَ صَامَ، وَمَنْ شَاءَ أَفْطَرَ...

صحیح مسلم:

کتاب: روزے کے احکام و مسائل

(باب: اگر سفر گناہ کے لیے نہیں تو رمضان میں مسافر ...)

مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

2660. مجاہد نے طاؤس سے، انھوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی، کہا: رسول اللہ ﷺ رمضان میں سفر پر نکلے تو آپ ﷺ نے روزہ رکھا یہان تک کہ عسفان کے مقام پر پہنچ گئے۔ پھر  آپ ﷺ نے ایک برتن منگوایا جس میں پانی تھا، پھر آپ ﷺ نے اسے دن کے وقت ہی پی لیا تاکہ لوگ اس بات کو دیکھ لیں، پھر آپﷺ نے روزے ترک کر دیے یہاں تک کہ آپ ﷺ مکہ میں داخل ہو گئے۔حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے (سفر میں) روزے رکھے بھی اور افطار بھی کیے، (اب) جو چاہے رکھ لے اور جو چاہے افطار کر لے۔...


7 ‌صحيح مسلم كِتَابُ الْأَضَاحِي بَابُ بَيَانِ مَا كَانَ مِنَ النَّهْيِ عَنْ أَكْلِ...

حکم: صحیح

5220 حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ أَخْبَرَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ وَاقِدٍ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَكْلِ لُحُومِ الضَّحَايَا بَعْدَ ثَلَاثٍ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِعَمْرَةَ فَقَالَتْ صَدَقَ سَمِعْتُ عَائِشَةَ تَقُولُ دَفَّ أَهْلُ أَبْيَاتٍ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ حَضْرَةَ الْأَضْحَى زَمَنَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ادَّخِرُوا ثَلَاثًا ثُمَّ تَصَدَّقُوا بِمَا بَقِيَ فَلَمَّا كَا...

صحیح مسلم:

کتاب: قربانی کے احکام ومسائل

(باب: ابتدا ئے اسلام میں تین دن کے بعد قربانی کا گو...)

مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

5220. عبداللہ بن ابی بکر نے حضرت عبداللہ بن واقد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ ﷺ نے تین (دن رات) کے بعد قربانیوں کے گوشت کھانے سے منع فرمایا۔ عبداللہ بن ابی بکر نے کہا: میں نے یہ بات عمرہ (بنت عبد الرحمان بن سعد انصاریہ) کو بتائی عمرہ نے کہا: انھوں نے سچ کہا: میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں بادیہ کے کچھ گھرانے (بھوک اور کمزوری کے سبب) آہستہ آہستہ چلتے ہو ئے جہاں لو گ قربانیوں کے لیے موجود تھے (قربان گاہ میں) آئے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تین دن تک کے لیے گوشت رکھ لو۔ جو باقی بچ...


9 ‌صحيح مسلم كِتَابُ الْأَضَاحِي بَابُ بَيَانِ مَا كَانَ مِنَ النَّهْيِ عَنْ أَكْلِ...

حکم: صحیح

5223 ح و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ وَاللَّفْظُ لَهُ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ حَدَّثَنَا عَطَاءٌ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ كُنَّا لَا نَأْكُلُ مِنْ لُحُومِ بُدْنِنَا فَوْقَ ثَلَاثِ مِنًى فَأَرْخَصَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ كُلُوا وَتَزَوَّدُوا قُلْتُ لِعَطَاءٍ قَالَ جَابِرٌ حَتَّى جِئْنَا الْمَدِينَةَ قَالَ نَعَمْ....

صحیح مسلم:

کتاب: قربانی کے احکام ومسائل

(باب: ابتدا ئے اسلام میں تین دن کے بعد قربانی کا گو...)

مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

5223. ابن جریج نے کہا: ہمیں عطاء نے حدیث بیان کی، انھوں نے کہا: میں نے حضرت جابربن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہlh کو یہ کہتے ہوئے سنا: (پہلے) ہم منیٰ کے تین دنوں سے زیادہ اپنے اونٹوں کی قربانیوں کا گوشت نہیں کھاتے تھے، پھر رسول اللہ ﷺ نے ہمیں اجازت دے دی اور فرمایا: ’’کھاؤ اور ساتھ لے جاؤ۔‘‘ (اور صدقہ کرو جس طرح دوسری احادیث میں ہے۔) میں نے عطاء سے کہا: حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ کہا تھا کہ یہاں تک کہ ہم مدینہ آ گئے؟ (مدینہ تک پہنچنے کے آٹھ دنوں تک بطور زاد راہ استعمال کرتے رہے؟) انھوں نے کہا: ہاں۔...


10 ‌صحيح مسلم كِتَابُ الْأَضَاحِي بَابُ بَيَانِ مَا كَانَ مِنَ النَّهْيِ عَنْ أَكْلِ...

حکم: صحیح

5227 ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا أَهْلَ الْمَدِينَةِ لَا تَأْكُلُوا لُحُومَ الْأَضَاحِيِّ فَوْقَ ثَلَاثٍ و قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ فَشَكَوْا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ لَهُمْ عِيَالًا وَحَشَمًا وَخَدَمًا فَقَالَ كُلُوا وَأَطْعِمُوا وَاحْبِسُوا أَوْ ادَّخِرُوا قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى شَكَّ عَبْدُ الْأَعْلَى....

صحیح مسلم:

کتاب: قربانی کے احکام ومسائل

(باب: ابتدا ئے اسلام میں تین دن کے بعد قربانی کا گو...)

مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

5227. ابو بکر بن ابی شیبہ نے کہا: ہمیں عبدالاعلیٰ نے جریری سے حدیث بیان کی، انھوں نے ابونضرہ سے، انھوں نے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، نیز محمد بن مثنیٰ نے کہا: ہمیں عبدالاعلیٰ نے حدیث بیان کی، ہمیں سعید نے قتادہ سے، انھوں نے ابو نضرہ سے، انھوں نے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا: ’’مدینہ والو! قربانیوں کا گوشت تین (دنوں، راتوں) سے زیادہ نہ کھاتے رہو۔‘‘ ابن مثنیٰ نے (صراحت سے) ’’تین دن (سے زیادہ)‘‘ کہا۔ صحابہ رضوان اللہ عنھم اجمعین نے رسول اللہ ﷺ ...