1 ‌صحيح مسلم كِتَابُ الْفَضَائِلِ بَابُ فِي أَسْمَائِهِ ﷺ

حکم: صحیح

6262 وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ، أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَمِّي لَنَا نَفْسَهُ أَسْمَاءً، فَقَالَ: «أَنَا مُحَمَّدٌ، وَأَحْمَدُ، وَالْمُقَفِّي، وَالْحَاشِرُ، وَنَبِيُّ التَّوْبَةِ، وَنَبِيُّ الرَّحْمَةِ»...

صحیح مسلم:

کتاب: أنبیاء کرامؑ کے فضائل کا بیان

(باب: آپ ﷺ کے اسمائے مبارکہ)

مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

6262. حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے لیے اپنے کئی نام ہم سے بیان فرمایا کرتے تھے، آپ ﷺ نے فرمایا: ’’ میں محمد ﷺ ہوں اور احمد اور مقفی (آخر میں آنے والا ہوں) اور حاشر ہوں اور نبی التوبہ (آپ ﷺ کی وجہ سے کثیر خلقت توبہ کرے گی) اور نبی الرحمۃ (آپ ﷺ کی وجہ سے انسان بہت سی نعمتوں سے نوازے جائیں گے۔)‘‘...