1 سنن ابن ماجه: كِتَابُ السُّنَّةِ (بَابُ فَضْلِ عُثْمَانَؓ)

حکم: صحیح

111. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، قَالَ: ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِتْنَةً فَقَرَّبَهَا، فَمَرَّ رَجُلٌ مُقَنَّعٌ رَأْسُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «هَذَا يَوْمَئِذٍ عَلَى الْهُدَى» فَوَثَبْتُ، فَأَخَذْتُ بِضَبْعَيْ عُثْمَانَ، ثُمَّ اسْتَقْبَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: هَذَا؟ قَالَ: «هَذَا»...

سنن ابن ماجہ : کتاب: سنت کی اہمیت وفضیلت (باب: حضرت عثمان کے فضائل و مناقب )

مترجم: MajahWriterName

111. حضرت کعب بن عجرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک فتنے کا ذکر کیا اور بتایا کہ وہ بہت قریب ہے۔ (اسی اثنا میں) ایک صاحب گزرے جنہوں نے سر پر چادر لی ہوئی تھی، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اس (فتنے کے) دن یہ شخص ہدایت پر ہوگا۔‘‘ میں جلدی سے اٹھا، عثمان رضی اللہ کے دونوں بازو پکڑ کر رسول اللہ ﷺ کی طرف متوجہ ہوا اور کہا: کیا یہ شخص؟ آپ نے فرمایا: ’’(ہاں) یہی شخص۔‘‘ ...