3 صحيح مسلم: كِتَابُ الصَّلَاةِ (بَابُ جَوَازِ أَذَانِ الْأَعْمَى إِذَا كَانَ مَعَه...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

381. حَدَّثَنِي أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ الْهَمْدَانِيُّ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ مَخْلَدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: «كَانَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ يُؤَذِّنُ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ أَعْمَى»

صحیح مسلم : کتاب: نماز کے احکام ومسائل (باب: نابینا کے ساتھ بینا موجود ہو تو اس کا اذان دینا جائز ہے )

مترجم: MuslimWriterName

381. محمد بن جعفر نے کہا: ہمیں ہشام نے اپنے والد سے حدیث بیان کی، انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت کیا، انہوں نے کہا: ابن ام مکتوم رسول اللہﷺ کے لیے اذان دیا کرتے تھے، حالانکہ وہ نابینا تھے۔


8 سنن النسائي: كِتَابُ الْأَذَانِ (بَابٌ هَلْ يُؤَذِّنَانِ جَمِيعًا أَوْ فُرَادَى)

حکم: صحیح

639. أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا حَفْصٌ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَذَّنَ بِلَالٌ فَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يُؤَذِّنَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ قَالَتْ وَلَمْ يَكُنْ بَيْنَهُمَا إِلَّا أَنْ يَنْزِلَ هَذَا وَيَصْعَدَ هَذَا...

سنن نسائی : کتاب: اذان سے متعلق احکام و مسائل (باب: دونوں مؤذن اکٹھے اذان کہیں یا الگ الگ ؟(یکے بعد دیگرے) )

مترجم: NisaiWriterName

639. حضرت عائشہ‬ ؓ س‬ے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب بلال اذان کہیں تو کھاتے پیتے رہو حتیٰ کہ ابن ام مکتوم اذان دیں۔“ اور ان دونوں اذانوں کے درمیان صرف اتنا فاصلہ ہوتا تھا کہ ایک اترتا اور دوسرا چڑھ جاتا تھا۔