الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 10 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 10 1 صحيح البخاري: كِتَابُ العِلْمِ (بَابُ قَوْلِ النَّبِيِّ ﷺ: «اللَّهُمَّ عَلِّمْهُ ا...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 75. حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الوَارِثِ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: ضَمَّنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ: «اللَّهُمَّ عَلِّمْهُ الكِتَابَ» صحیح بخاری : کتاب: علم کے بیان میں (باب:نبیﷺکا یہ فرمان کہ ’’اللہ اسے قرآن کا علم عطا فرمائیو!‘‘ ) مترجم: BukhariWriterName 75. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: مجھے ایک مرتبہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے سینے سے لگایا اور دعا دی: ’’اے اللہ! اسے اپنی کتاب کا علم عطا فرما۔‘‘ الموضوع: دعاء النبي لابن عباس (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کی حضرت ابن عباس کے لیے دعا (سیرت) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الوُضُوءِ (بَابُ وَضْعِ المَاءِ عِنْدَ الخَلاَءِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 143. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ القَاسِمِ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَرْقَاءُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ الخَلاَءَ، فَوَضَعْتُ لَهُ وَضُوءًا قَالَ: «مَنْ وَضَعَ هَذَا فَأُخْبِرَ فَقَالَ اللَّهُمَّ فَقِّهْهُ فِي الدِّينِ»... صحیح بخاری : کتاب: وضو کے بیان میں (باب:اس بارے میں کہ بیت الخلاء کے قریب پانی رکھنا بہترہے۔ ) مترجم: BukhariWriterName 143. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے، ایک دفعہ نبی ﷺ بیت الخلا گئے تو میں نے آپ کے لیے وضو کا پانی رکھ دیا۔ آپ نے (باہر نکل کر) پوچھا: ’’یہ پانی کس نے رکھا ہے؟‘‘ آپ کو بتایا گیا، تو آپ نے فرمایا: ’’اے اللہ! اسے دین کی سمجھ عطا فرما۔‘‘ الموضوع: دعاء النبي لابن عباس (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کی حضرت ابن عباس کے لیے دعا (سیرت) 3 صحيح البخاري: کِتَابُ فَضَائِلِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ (بَابُ ذِكْرِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؓ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3756. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ خَالِدٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ ضَمَّنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى صَدْرِهِ وَقَالَ اللَّهُمَّ عَلِّمْهُ الْحِكْمَةَ . صحیح بخاری : کتاب: نبی کریمﷺ کے اصحاب کی فضیلت (باب: حضرت عبداللہ بن عباس ؓکا ذکرخیر ) مترجم: BukhariWriterName 3756. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے، انھوں نےکہا کہ مجھے نبی ﷺ نے اپنے سینے سے لگا کر دعا فرمائی: ’’اے اللہ!اسے حکمت سکھا دے۔‘‘ الموضوع: دعاء النبي لابن عباس (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کی حضرت ابن عباس کے لیے دعا (سیرت) 4 صحيح البخاري: کِتَابُ فَضَائِلِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ (بَابُ ذِكْرِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؓ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3756.02. حَدَّثَنَا مُوسَى حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ خَالِدٍ مِثْلَهُ وَالْحِكْمَةُ الْإِصَابَةُ فِي غَيْرِ النُّبُوَّةِ. صحیح بخاری : کتاب: نبی کریمﷺ کے اصحاب کی فضیلت (باب: حضرت عبداللہ بن عباس ؓکا ذکرخیر ) مترجم: BukhariWriterName 3756.02. موسیٰ کی روایت بھی اسی طرح ہے۔ (امام بخاری ؒ)فرماتے ہیں: حکمت کے معنی ہیں: نبوت کے علاوہ دیگرمعاملات میں رائے کا درست ہونا۔ الموضوع: دعاء النبي لابن عباس (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کی حضرت ابن عباس کے لیے دعا (سیرت) 5 صحيح البخاري: كِتَابُ الِاعْتِصَامِ بِالكِتَابِ وَالسُّنَّةِ (بَابُ قَوْلِ النَّبِيِّ ﷺ بُعِثْتُ بِجَوَامِعِ الك...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 7270. حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ خَالِدٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ ضَمَّنِي إِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ اللَّهُمَّ عَلِّمْهُ الْكِتَابَ صحیح بخاری : کتاب: اللہ اور سنت رسول اللہﷺ کو مضبوطی سے تھامے رکھنا (باب : نبی کریم ﷺ کا ارشاد کہ جوامع الکلم کے ساتھ بھیجا گیا ہوں ) مترجم: BukhariWriterName 7270. سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: مجھے نبی ﷺ نے اپنے سینے مبارک سے لگا کر یہ دعا فرمائی: ”اے اللہ! اسے کتاب کا علم سکھا۔“ الموضوع: دعاء النبي لابن عباس (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کی حضرت ابن عباس کے لیے دعا (سیرت) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِؓ (بَابُ فَضَائِلِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍؓ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2477. حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ النَّضْرِ قَالَا: حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ، حَدَّثَنَا وَرْقَاءُ بْنُ عُمَرَ الْيَشْكُرِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ عُبَيْدَ اللهِ بْنَ أَبِي يَزِيدَ، يُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَتَى الْخَلَاءَ فَوَضَعْتُ لَهُ وَضُوءًا، فَلَمَّا خَرَجَ قَالَ: «مَنْ وَضَعَ هَذَا؟» - فِي رِوَايَةِ زُهَيْرٍ قَالُوا: وَفِي رِوَايَةِ أَبِي بَكْرٍ - قُلْتُ: ابْنُ عَبَّاسٍ قَالَ: «اللهُمَّ فَقِّهْهُ»... صحیح مسلم : کتاب: صحابہ کرامؓ کے فضائل ومناقب (باب: حضرت عبد اللہ بن عباس ؓ کے فضائل ) مترجم: MuslimWriterName 2477. زہیر بن حرب اور ابو بکر بن نضر نے کہا: ہمیں ہاشم بن قاسم نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں ورقا ء بن عمر یشکری نے حدیث سنائی، انھوں نے کہا: میں نے عبید اللہ بن ابی یزید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہوئے سنا، رسول اللہ ﷺ باہر (انسانوں سے) خالی علاقے میں تشریف لے گئے میں نے (اس دوران میں) آپ کے لیے وضوکا پا نی رکھ دیا۔ جب آپ آئے تو آپﷺ نے پو چھا: ’’یہ پانی کس نے رکھا ہے۔؟‘‘ ۔۔۔زہیر کی روایت میں ہے۔ لوگوں نے کہا: اور ابوبکر کی روایت میں ہے۔ میں نے کہا۔۔۔ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے۔ آپﷺ نے فرم... الموضوع: دعاء النبي لابن عباس (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کی حضرت ابن عباس کے لیے دعا (سیرت) 7 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْمَنَاقِبِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَنَاقِبِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍؓ) حکم: ضعیف الاسناد 3822. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ وَمَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ لَيْثٍ عَنْ أَبِي جَهْضَمٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ رَأَى جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَام مَرَّتَيْنِ وَدَعَا لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّتَيْنِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ مُرْسَلٌ وَلَا نَعْرِفُ لِأَبِي جَهْضَمٍ سَمَاعًا مِنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَقَدْ رَوَى عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَأَبُو جَهْضَمٍ اسْمُهُ مُوسَى بْنُ سَالِمٍ... جامع ترمذی : كتاب: فضائل و مناقب کے بیان میں (باب: عبد اللہ بن عباس ؓ کے مناقب ) مترجم: TrimziWriterName 3822. عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے جبرئیل ؑ کو دوبار دیکھا اور نبی اکرم ﷺ نے ان کے لیے دو مرتبہ دعائیں کیں۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ یہ حدیث مرسل ہے، ہمیں نہیں معلوم کہ ابوجہضم کا ابن عباس سے سماع ہے یا نہیں۔ ۲۔ یہ حدیث عبید اللہ بن عبداللہ بن عباس سے بھی ابن عباس کے واسطہ سے آئی ہے۔ ۳۔ اور ابوجہضم کانام موسیٰ بن سالم ہے۔ ... الموضوع: دعاء النبي لابن عباس (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کی حضرت ابن عباس کے لیے دعا (سیرت) 8 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْمَنَاقِبِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَنَاقِبِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍؓ) حکم: صحیح 3823. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ الْمُكْتِبُ الْمُؤَدِّبُ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ مَالِكٍ الْمُزَنِيُّ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ دَعَا لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُؤْتِيَنِي اللَّهُ الْحِكْمَةَ مَرَّتَيْنِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ مِنْ حَدِيثِ عَطَاءٍ وَقَدْ رَوَاهُ عِكْرِمَةُ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ... جامع ترمذی : كتاب: فضائل و مناقب کے بیان میں (باب: عبد اللہ بن عباس ؓ کے مناقب ) مترجم: TrimziWriterName 3823. عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے دوبار مجھے حکمت سے نوازے جانے کی دعا فرمائی۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث اس سند سے عطا کی روایت سے غریب ہے اور اسے عکرمہ نے ابن عباس سے روایت کیا ہے۔ الموضوع: دعاء النبي لابن عباس (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کی حضرت ابن عباس کے لیے دعا (سیرت) 9 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْمَنَاقِبِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَنَاقِبِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍؓ) حکم: صحیح 3824. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ ضَمَّنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ اللَّهُمَّ عَلِّمْهُ الْحِكْمَةَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ جامع ترمذی : كتاب: فضائل و مناقب کے بیان میں (باب: عبد اللہ بن عباس ؓ کے مناقب ) مترجم: TrimziWriterName 3824. عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے اپنے سینے سے لگا کر فرمایا: ’’اے اللہ! اسے حکمت سکھا دے‘‘۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ الموضوع: دعاء النبي لابن عباس (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کی حضرت ابن عباس کے لیے دعا (سیرت) 10 سنن ابن ماجه: كِتَابُ السُّنَّةِ (بَابُ فَضْلِ ابْنِ عَبَّاسٍ) حکم: صحیح 166. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاهِلِيُّ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: ضَمَّنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْهِ وَقَالَ: «اللَّهُمَّ عَلِّمْهُ الْحِكْمَةَ، وَتَأْوِيلَ الْكِتَابِ»... سنن ابن ماجہ : کتاب: سنت کی اہمیت وفضیلت (باب: حضرت عبداللہ بن عباس کے فضائل ) مترجم: MajahWriterName 166. حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے مجھے سینے سے لگایا اور فرمایا: ’’اے اللہ! اسے حکمت سکھا دے اور کتاب (قرآن مجید) کا مطلب سکھا دے۔‘‘ الموضوع: دعاء النبي لابن عباس (السيرة) موضوع: نبی اکرمﷺ کی حضرت ابن عباس کے لیے دعا (سیرت) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 10 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 10