1 ‌‌صحيح البخاري كِتَابُ الفِتَنِ بَابُ قَوْلِ النَّبِيِّ ﷺلِلْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ: ...

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

7176 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ قَالَ عَمْرٌو أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ أَنَّ حَرْمَلَةَ مَوْلَى أُسَامَةَ أَخْبَرَهُ قَالَ عَمْرٌو قَدْ رَأَيْتُ حَرْمَلَةَ قَالَ أَرْسَلَنِي أُسَامَةُ إِلَى عَلِيٍّ وَقَالَ إِنَّهُ سَيَسْأَلُكَ الْآنَ فَيَقُولُ مَا خَلَّفَ صَاحِبَكَ فَقُلْ لَهُ يَقُولُ لَكَ لَوْ كُنْتَ فِي شِدْقِ الْأَسَدِ لَأَحْبَبْتُ أَنْ أَكُونَ مَعَكَ فِيهِ وَلَكِنَّ هَذَا أَمْرٌ لَمْ أَرَهُ فَلَمْ يُعْطِنِي شَيْئًا فَذَهَبْتُ إِلَى حَسَنٍ وَحُسَيْنٍ وَابْنِ جَعْفَرٍ فَأَوْقَرُوا لِي رَاحِلَتِي...

صحیح بخاری:

کتاب: فتنوں کے بیان میں

(

باب:نبی کریم ﷺکا حضرت حسن ؓ کے متعلق فرمانا میر...)

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

7176. سیدنا حرملہ سے روایت ہے انہوں نے کہا مجھے سیدنا اسامہ ؓ سے سیدنا علی ؓ کے پاس بھیجا اور فرمایا: سیدناعلی ؓ تم سے میرے متعلق ضرور پوچھیں گے کہ تیرا ساتھی کیوں پیچھے رہا ہے؟ تو انہیں کہنا: اسامہ آپ کے متعلق کہتے ہیں: اگرآپ شیر کی ڈاڑھوں میں پھنسے ہوتے تو ضرور آپ کی رفاقت کو پسند کرتا لیکن مسلمانوں کے باہمی جنگ دقتال کو میں پسند نہیں کرتا۔سیدنا حرملہ کہتے ہیں کہ سیدنا علی ؓ نے مجھے کچھ نہ دیا۔ پھر میں سیدنا حسن، سیدنا حسین اور عبداللہ بن جعفر‬ ؓ ک‬ے پاس گیا تو انہوں نے سازوسامان سے میری سواری خوب لدوا دی۔...