1 ‌سنن أبي داؤد كِتَابُ الْجِهَادِ بَابٌ فِي الْمَالِ يُصِيبُهُ الْعَدُوُّ مِنْ الْمُ...

حکم: صحیح

2706 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْنَى، قَالَا: حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: ذَهَبَ فَرَسٌ لَهُ، فَأَخَذَهَا الْعَدُوُّ، فَظَهَرَ عَلَيْهِمُ الْمُسْلِمُونَ، فَرُدَّ عَلَيْهِ فِي زَمَنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبَقَ عَبْدٌ لَهُ فَلَحِقَ بِأَرْضِ الرُّومِ، فَظَهَرَ عَلَيْهِمُ الْمُسْلِمُونَ، فَرَدَّهُ عَلَيْهِ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ بَعْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ...

سنن ابو داؤد:

کتاب: جہاد کے مسائل

(باب: کفار کسی مسلمان کا مال لے اڑیں پھر اس کا مالک...)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

2706. (محمد بن سلیمان الانباری کی سند سے مروی ہے) سیدنا ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ ان کا ایک گھوڑا بھاگ گیا تو دشمن نے اسے پکڑ لیا۔ پھر مسلمان ان پر غالب آ گئے تو وہ گھوڑا رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں ابن عمر ؓ کو واپس دے دیا گیا۔ (ایک اور موقع پر) سیدنا ابن عمر ؓ کا ایک غلام بھاگ گیا اور رومیوں کے علاقے میں چلا گیا۔ مسلمان ان پر غالب آئے سیدنا خالد بن ولید ؓ نے یہ ان کو واپس کر دیا اور نبی کریم ﷺ کے بعد کا واقعہ ہے۔...


2 ‌سنن ابن ماجه كِتَابُ الْجِهَادِ بَابُ مَا أَحْرَزَ الْعَدُوُّ، ثُمَّ ظَهَرَ عَلَيْ...

حکم: صحیح

2944 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ ذَهَبَتْ فَرَسٌ لَهُ فَأَخَذَهَا الْعَدُوُّ فَظَهَرَ عَلَيْهِمْ الْمُسْلِمُونَ فَرُدَّ عَلَيْهِ فِي زَمَنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَأَبَقَ عَبْدٌ لَهُ فَلَحِقَ بِالرُّومِ فَظَهَرَ عَلَيْهِمْ الْمُسْلِمُونَ فَرَدَّهُ عَلَيْهِ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ بَعْدَ وَفَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ...

سنن ابن ماجہ:

کتاب: جہاد سے متعلق احکام ومسائل

(باب: (مسلمانوں کی ) کو ئی چیز کا فروں کے قبضے میں ...)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

2944. حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا:میرا گھوڑا بھاگ گیا تو اسے دشمن نے پکڑ لیا، پھر(جنگ کے بعد) اس پر مسلمانوں نےقبضہ کیا تو واپس مجھے (ابن عمرکو) دےدیا گیا۔ یہ واقعہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے کا ہے۔ (اس کے علاوہ) حضرت ابن عمر ؓ ایک غلام بھاگ گیا اور رومیوں سے جا ملا۔ مسلمانوں نے ان پر فتح پائی تو حضرت خالد بن ولید ؓ نےوہ غلام دوبارہ حضرت عمر ؓ کو دے دیا۔ یہ واقعہ رسوال اللہ ﷺ کی وفات کے بعد کا ہے۔...