1 ‌صحيح مسلم كِتَابُ الْإِيمَانِ بَابُ الدَّلِيلِ عَلَى دُخُولِ طَوَائِفَ مِنَ الْم...

حکم: صحیح

532 حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلَّامِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ الْجُمَحِيُّ، حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ يَعْنِي ابْنَ مُسْلِمٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «يَدْخُلُ مِنْ أُمَّتِي الْجَنَّةَ سَبْعُونَ أَلْفًا بِغَيْرِ حِسَابٍ»، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ، ادْعُ اللهِ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، قَالَ: «اللهُمَّ اجْعَلْهُ مِنْهُمْ»، ثُمَّ قَامَ آخَرُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، ادْعُ اللهِ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ قَالَ: «سَبَقَكَ بِهَا عُكَّاشَةُ»....

صحیح مسلم:

کتاب: ایمان کا بیان

(باب: اس بات کی دلیل کہ مسلمانوں میں سے بعض گروہ حس...)

مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

532. ربیع بن مسلم نے محمد بن زیاد  کے واسطے سے حضرت ابو ہریرہؓ  سے حدیث بیان کی کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: ’’میری امت میں سے ستر ہزار (افراد) بغیر حساب کے جنت میں داخل ہوں گے۔ ‘‘ ایک آدمی نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! اللہ سے دعا کیجیے، کہ وہ مجھے بھی ان میں شامل کردے، آپ ﷺ نے دعا فرمائی: ’’اے اللہ! اسے ان میں شامل کر۔‘‘ پھر ایک اور کھڑا ہو گیا اور کہا: اللہ کے رسول! اللہ تعالیٰ سے دعا فرمائیے! وہ مجھے بھی ان شامل کر دے۔ آپ نے جواب  دیا: ’’عکاشہؓ اس معاملے میں تم سے سبقت لے گئے۔‘‘


3 ‌صحيح مسلم كِتَابُ الْإِيمَانِ بَابُ الدَّلِيلِ عَلَى دُخُولِ طَوَائِفَ مِنَ الْم...

حکم: صحیح

534 حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ، حَدَّثَهُ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «يَدْخُلُ مِنْ أُمَّتِي زُمْرَةٌ هُمْ سَبْعُونَ أَلْفًا تُضِيءُ وُجُوهُهُمْ إِضَاءَةَ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ»، قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: فَقَامَ عُكَّاشَةُ بْنُ مِحْصَنٍ الْأَسَدِيُّ يَرْفَعُ نَمِرَةً عَلَيْهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، ادْعُ اللهِ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اللهُمَّ اجْعَلْهُ مِنْهُمْ»، ...

صحیح مسلم:

کتاب: ایمان کا بیان

(باب: اس بات کی دلیل کہ مسلمانوں میں سے بعض گروہ حس...)

مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

534. سعید بن مسیب نے حدیث سنائی، کہ انہیں ابو ہریرہؓ  نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ’’میری امت کا ایک گروہ جنت میں داخل ہو گا، وہ ستر ہزار افراد ہوں گے، ان کے چہرے اس طرح چمکتے ہوں گے جس طرح چودھویں رات کو ماہِ  کامل چمکتا ہے۔‘‘ ابو ہریرہ ؓ نے کہا: (اس پر) عکاشہ بن محصن اسدی ؓ اپنی سرخ، سفید اور سیاہ دھاریوں والی چادر بلند کرتے ہوئے اٹھے اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! اللہ سے دعا فرمائیے! کہ وہ مجھے بھی ان میں سے کر دے، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اے اللہ! اسے ان میں سے کردے۔&ls...


4 ‌صحيح مسلم كِتَابُ الْإِيمَانِ بَابُ الدَّلِيلِ عَلَى دُخُولِ طَوَائِفَ مِنَ الْم...

حکم: صحیح

536 حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ خَلَفٍ الْبَاهِلِيُّ، حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، يَعْنِي ابْنَ سِيرِينَ، قَالَ: حَدَّثَنِي عِمْرَانُ، قَالَ: قَالَ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعُونَ أَلْفًا بِغَيْرِ حِسَابٍ»، قَالُوا: وَمَنْ هُمْ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: «هُمُ الَّذِينَ لَا يَكْتَوُونَ وَلَا يَسْتَرْقُونَ، وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ»، فَقَامَ عُكَّاشَةُ، فَقَالَ: ادْعُ اللهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، قَالَ: «أَنْتَ مِنْهُمْ»، قَالَ: فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللهِ، ادْعُ اللهِ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، قَالَ: «س...

صحیح مسلم:

کتاب: ایمان کا بیان

(باب: اس بات کی دلیل کہ مسلمانوں میں سے بعض گروہ حس...)

مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

536. محمد بن سیرین نے کہا: کہ حضرت عمران ؓنے مجھے یہ حدیث سنائی، انہوں نے کہا: کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: ’’میری امت کے ستر ہزا اشخاص حساب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے۔‘‘ صحابہ کرام نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! وہ کون لوگ ہیں؟  آپ ﷺ نے فرمایا: ’’وہ ایسے لوگ ہیں، جو داغنے کے عمل سے علاج نہیں کراتے، نہ دم ہی کراتے ہیں اور اپنے رب پر کامل بھروسہ کرتے ہیں۔‘‘ عکاشہؓ  کھڑے ہوئے اور کہا: اللہ سے دعا فرمائیے! کہ وہ مجھے بھی ان میں (شامل) کر دے۔ آپ نے فرمایا: ’’تم ان میں سے ہو۔‘‘(عمران ؓنے) کہا: پھ...