1 ‌سنن أبي داؤد كِتَابُ الْحُرُوفِ وَالْقِرَاءَاتِ بَابٌ...

حکم: حسن صحيح

4006 حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَهَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنِي الْحَسَنُ بْنُ الْحَكَمِ النَّخَعِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو سَبْرَةَ النَّخَعِيُّ عَنْ فَرْوَةَ بْنِ مُسَيْكٍ الْغُطَيْفِيِّ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ الْقَوْمِ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَخْبِرْنَا عَنْ سَبَأٍ مَا هُوَ أَرْضٌ أَمْ امْرَأَةٌ فَقَالَ لَيْسَ بِأَرْضٍ وَلَا امْرَأَةٍ وَلَكِنَّهُ رَجُلٌ وَلَدَ عَشْرَةً مِنْ الْعَرَبِ فَتَيَامَنَ سِتَّةٌ وَتَشَاءَمَ أَرْبَعَةٌ قَالَ عُثْمَانُ الْغَطَفَانِيُّ مَكَانَ الْغُطَيْفِيِّ وَقَالَ حَدَّثَنَا ...

سنن ابو داؤد:

کتاب: قرآن کریم کی بابت لہجوں اور قراءتوں کا بیان

(باب:...)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

4006. سیدنا فروہ بن مسیک غطیفی ؓ کہتے ہیں کہ میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، اور حدیث بیان کی۔ قوم میں سے ایک شخص نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ ہمیں بتائیں کہ سبا علاقے کا نام ہے یا عورت کا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ علاقے کا نام ہے نہ کسی عورت کا، بلکہ عرب کا آدمی تھا جس کے دس بیٹے تھے جن میں سے چھ یمن چلے گئے تھے اور چار نے شام میں سکونت اختیار کر لی تھی۔“ عثمان بن ابی شیبہ نے غطیفی کے بجائے غطفانی کہا اور سند میں «حدثنا الحسن بن الحكم النخعي» کہا۔...