الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 29 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 29 1 صحيح البخاري: كِتَابُ بَدْءِ الخَلْقِ (بَابُ صِفَةِ النَّارِ، وَأَنَّهَا مَخْلُوقَةٌ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3261. حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ هُوَ العَقَدِيُّ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ أَبِي جَمْرَةَ الضُّبَعِيِّ، قَالَ: كُنْتُ أُجَالِسُ ابْنَ عَبَّاسٍ بِمَكَّةَ فَأَخَذَتْنِي الحُمَّى، فَقَالَ أَبْرِدْهَا عَنْكَ بِمَاءِ زَمْزَمَ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ «الحُمَّى مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ فَأَبْرِدُوهَا بِالْمَاءِ أَوْ قَالَ بِمَاءِ زَمْزَمَ - شَكَّ هَمَّامٌ -»... صحیح بخاری : کتاب: اس بیان میں کہ مخلوق کی پیدائش کیوں کر شروع ہوئی (باب : دوزخ کا بیان اور یہ بیان کہ دوزخ بن چکی ہے، وہ موجود ہے۔ ) مترجم: BukhariWriterName 3261. ابو حمزہ ضبعی سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ میں مکہ مکرمہ میں حضرت ابن عباس ؓ کی خدمت میں بیٹھا کرتا تھا۔ وہاں مجھے بخار آنے لگا تو انھوں نے فرمایا: اس بخار کو زمزم کے پانی سے ٹھنڈا کرو کیونکہ رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے۔ ’’بخار، دوزخ کی بھاپ کے اثر سے ہوتا ہے، اس لیے اسے عام پانی یا زمزم کے پانی سے ٹھنڈا کر لیا کرو۔‘‘ (راوی حدیث) حضرت ہمام کو پانی کے متعلق یہ شک ہوا ہے۔ ... الموضوع: الحمى من فيح جهنم (العلم) موضوع: بخار جہنم کے سانس لینے سے ہے (علم) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ بَدْءِ الخَلْقِ (بَابُ صِفَةِ النَّارِ، وَأَنَّهَا مَخْلُوقَةٌ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3262. حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ عَبَّاسٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ، قَالَ أَخْبَرَنِي رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «الحُمَّى مِنْ فَوْرِ جَهَنَّمَ فَأَبْرِدُوهَا عَنْكُمْ بِالْمَاءِ» صحیح بخاری : کتاب: اس بیان میں کہ مخلوق کی پیدائش کیوں کر شروع ہوئی (باب : دوزخ کا بیان اور یہ بیان کہ دوزخ بن چکی ہے، وہ موجود ہے۔ ) مترجم: BukhariWriterName 3262. حضرت رافع بن خدیج ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ کہتے ہوئے سنا: ’’بخار جہنم کے جوش مارنے کے اثر سے ہوتا ہے، اس لیے اسے پانی سے ٹھنڈا کر لیاکرو۔‘‘ الموضوع: الحمى من فيح جهنم (العلم) موضوع: بخار جہنم کے سانس لینے سے ہے (علم) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ بَدْءِ الخَلْقِ (بَابُ صِفَةِ النَّارِ، وَأَنَّهَا مَخْلُوقَةٌ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3263. حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «الحُمَّى مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ فَأَبْرِدُوهَا بِالْمَاءِ» صحیح بخاری : کتاب: اس بیان میں کہ مخلوق کی پیدائش کیوں کر شروع ہوئی (باب : دوزخ کا بیان اور یہ بیان کہ دوزخ بن چکی ہے، وہ موجود ہے۔ ) مترجم: BukhariWriterName 3263. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، وہ نبی ﷺ سے بیان کرتی ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’بخار جہنم کی بھاپ کے اثر سے ہوتا ہے، لہٰذا تم اسے پانی سے ٹھنڈا کرو۔‘‘ الموضوع: الحمى من فيح جهنم (العلم) موضوع: بخار جہنم کے سانس لینے سے ہے (علم) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ بَدْءِ الخَلْقِ (بَابُ صِفَةِ النَّارِ، وَأَنَّهَا مَخْلُوقَةٌ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3264. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنِي نَافِعٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «الحُمَّى مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ فَأَبْرِدُوهَا بِالْمَاءِ» صحیح بخاری : کتاب: اس بیان میں کہ مخلوق کی پیدائش کیوں کر شروع ہوئی (باب : دوزخ کا بیان اور یہ بیان کہ دوزخ بن چکی ہے، وہ موجود ہے۔ ) مترجم: BukhariWriterName 3264. حضرت عبد اللہ بن عمر ؓسے روایت ہے، وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’بخار، دوزخ کے جوش و خروش کی وجہ سے آتا ہے، لہٰذا اسے پانی سے ٹھنڈا کر لیا کرو۔‘‘ الموضوع: الحمى من فيح جهنم (العلم) موضوع: بخار جہنم کے سانس لینے سے ہے (علم) 5 صحيح البخاري: كِتَابُ الطِّبِّ (بَابُ الحُمَّى مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5723. حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الحُمَّى مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ، فَأَطْفِئُوهَا بِالْمَاءِ» قَالَ نَافِعٌ: وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ، يَقُولُ: «اكْشِفْ عَنَّا الرِّجْزَ»... صحیح بخاری : کتاب: دوا اور علاج کے بیان میں (باب: بخار دوزخ کی بھاپ سے ہے ) مترجم: BukhariWriterName 5723. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”بخار جہنم کی بھاپ سے ہے لہذا تم اس (بھاپ) کو پانی سے بجھاؤ۔“ نافع سے بیان کرتے ہیں: حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کو جب بخار آتا تو یوں دعا کرتے: (اے اللہ!) ہم سے اس عذاب کو دور کر دے۔ الموضوع: الحمى من فيح جهنم (العلم) موضوع: بخار جہنم کے سانس لینے سے ہے (علم) 6 صحيح البخاري: كِتَابُ الطِّبِّ (بَابُ الحُمَّى مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5725. حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ المُثَنَّى، حَدَّثَنَا يَحْيَى، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، أَخْبَرَنِي أَبِي، عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الحُمَّى مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ، فَابْرُدُوهَا بِالْمَاءِ» صحیح بخاری : کتاب: دوا اور علاج کے بیان میں (باب: بخار دوزخ کی بھاپ سے ہے ) مترجم: BukhariWriterName 5725. سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتی ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”بخار جہنم کی بھاپ سے ہے لہذا اسے پانی سے ٹھنڈا کرو۔“ الموضوع: الحمى من فيح جهنم (العلم) موضوع: بخار جہنم کے سانس لینے سے ہے (علم) 7 صحيح البخاري: كِتَابُ الطِّبِّ (بَابُ الحُمَّى مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5726. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ، عَنْ جَدِّهِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «الحُمَّى مِنْ فَوْحِ جَهَنَّمَ، فَابْرُدُوهَا بِالْمَاءِ» صحیح بخاری : کتاب: دوا اور علاج کے بیان میں (باب: بخار دوزخ کی بھاپ سے ہے ) مترجم: BukhariWriterName 5726. حضرت رافع بن خدیج ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا میں نے رسول اللہ ﷺ کویہ فرماتے ہوئے سنا: ”بخار کی بھاپ سے ہے لہذا تم اسے پانی سے ٹھنڈا کرلیا کرو۔“ الموضوع: الحمى من فيح جهنم (العلم) موضوع: بخار جہنم کے سانس لینے سے ہے (علم) 8 صحيح مسلم: كِتَابُ السَّلَامِ (بَابُ لِكُلِّ دَاءٍ دَوَاءٌ وَاسْتِحْبَابِ التَّدَ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2209. حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَا حَدَّثَنَا يَحْيَى وَهُوَ ابْنُ سَعِيدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْحُمَّى مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ فَابْرُدُوهَا بِالْمَاءِ صحیح مسلم : کتاب: سلامتی اور صحت کابیان (باب: ہر بیماری کی دوا ہے اور علاج مستحب ہے ) مترجم: MuslimWriterName 2209. یحییٰ بن سعید نے عبیداللہ سے روایت کی، کہا: مجھے نافع نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے خبر دی، انھوں نے رسول اللہ ﷺ سے روایت کی کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’بخار جہنم کی لپٹوں سے ہے،اس کو پانی سے ٹھنڈا کرو۔‘‘ الموضوع: الحمى من فيح جهنم (العلم) موضوع: بخار جہنم کے سانس لینے سے ہے (علم) 9 صحيح مسلم: كِتَابُ السَّلَامِ (بَابُ لِكُلِّ دَاءٍ دَوَاءٌ وَاسْتِحْبَابِ التَّدَ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2209.01. و حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي وَمُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ح و حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ قَالَا حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ شِدَّةَ الْحُمَّى مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ فَابْرُدُوهَا بِالْمَاءِ... صحیح مسلم : کتاب: سلامتی اور صحت کابیان (باب: ہر بیماری کی دوا ہے اور علاج مستحب ہے ) مترجم: MuslimWriterName 2209.01. عبداللہ بن نمیر اور محمد بن بشر نے کہا: ہمیں عبیداللہ نے نافع سے حدیث بیان کی، انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے، انھوں نے نبی کریم ﷺ سے روایت کی کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’بخار کی شدت جہنم کی لپٹوں سے ہے، اس کو پانی سے ٹھنڈا کرو۔‘‘ الموضوع: الحمى من فيح جهنم (العلم) موضوع: بخار جہنم کے سانس لینے سے ہے (علم) 10 صحيح مسلم: كِتَابُ السَّلَامِ (بَابُ لِكُلِّ دَاءٍ دَوَاءٌ وَاسْتِحْبَابِ التَّدَ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2209.02. و حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَيْلِيُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِي مَالِكٌ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ أَخْبَرَنَا الضَّحَّاكُ يَعْنِي ابْنَ عُثْمَانَ كِلَاهُمَا عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْحُمَّى مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ فَأَطْفِئُوهَا بِالْمَاءِ... صحیح مسلم : کتاب: سلامتی اور صحت کابیان (باب: ہر بیماری کی دوا ہے اور علاج مستحب ہے ) مترجم: MuslimWriterName 2209.02. امام مالک اور ضحاک بن عثمان، دونوں نے نافع سے، انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی کہ ر سول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’بخار جہنم کی لپٹوں میں سے ہے،اس کو پانی سے بجھاؤ۔‘‘ الموضوع: الحمى من فيح جهنم (العلم) موضوع: بخار جہنم کے سانس لینے سے ہے (علم) مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 29 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 29