الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 15 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 15 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَطْعِمَةِ (بَابُ العَجْوَةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5445. حَدَّثَنَا جُمْعَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ، أَخْبَرَنَا هَاشِمُ بْنُ هَاشِمٍ، أَخْبَرَنَا عَامِرُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ تَصَبَّحَ كُلَّ يَوْمٍ سَبْعَ تَمَرَاتٍ عَجْوَةً، لَمْ يَضُرَّهُ فِي ذَلِكَ اليَوْمِ سُمٌّ وَلاَ سِحْرٌ»... صحیح بخاری : کتاب: کھانوں کے بیان میں (باب: عجوہ کھجور کابیان ) مترجم: BukhariWriterName 5445. سیدنا سعد ابی وقاص ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے ہر دن صبح کے وقت سات عجوہ کھجوریں کھا لیں اسے اس روز زہر یا جادو نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔“ الموضوع: التداوي بالعجوة (العلم) Topics: عجوہ کھجور کے ساتھ علاج کرنا (علم) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الطِّبِّ (بَابُ الدَّوَاءِ بِالعَجْوَةِ لِلسِّحْرِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5768. حَدَّثَنَا عَلِيٌّ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ أَخْبَرَنَا هَاشِمٌ أَخْبَرَنَا عَامِرُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ اصْطَبَحَ كُلَّ يَوْمٍ تَمَرَاتٍ عَجْوَةً لَمْ يَضُرَّهُ سُمٌّ وَلَا سِحْرٌ ذَلِكَ الْيَوْمَ إِلَى اللَّيْلِ وَقَالَ غَيْرُهُ سَبْعَ تَمَرَاتٍ... صحیح بخاری : کتاب: دوا اور علاج کے بیان میں (باب: عجوہ کھجور بڑی عمدہ جادو کیلئے دوا ہے ) مترجم: BukhariWriterName 5768. حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص صبح کے وقت عجوہ کھجوریں استعمال کرے اس کو رات تک زہر اور جادو سے کوئی نقصان نہیں ہوگا۔“ علی بن مدینی کے علاوہ دوسرے راوی نے بایں الفاظ بیان کیا ہے کہ کوئی شخص سات کھجوریں کھا لے۔ الموضوع: التداوي بالعجوة (العلم) Topics: عجوہ کھجور کے ساتھ علاج کرنا (علم) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الطِّبِّ (بَابُ الدَّوَاءِ بِالعَجْوَةِ لِلسِّحْرِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5769. حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا أَبُو أُسَامَةَ، حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ هَاشِمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَامِرَ بْنَ سَعْدٍ، سَمِعْتُ سَعْدًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ تَصَبَّحَ سَبْعَ تَمَرَاتٍ عَجْوَةً، لَمْ يَضُرَّهُ ذَلِكَ اليَوْمَ سُمٌّ وَلاَ سِحْرٌ»... صحیح بخاری : کتاب: دوا اور علاج کے بیان میں (باب: عجوہ کھجور بڑی عمدہ جادو کیلئے دوا ہے ) مترجم: BukhariWriterName 5769. حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ ہی سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص صبح کے وقت سات عجوہ کھجوریں کھائے اس دن کوئی زہر اور جادو اسے نقصان نہیں دے گا۔“ الموضوع: التداوي بالعجوة (العلم) Topics: عجوہ کھجور کے ساتھ علاج کرنا (علم) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ الطِّبِّ (بَابُ شُرْبِ السُّمِّ وَالدَّوَاءِ بِهِ وَبِمَا يُ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5779. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلاَمٍ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ بَشِيرٍ أَبُو بَكْرٍ، أَخْبَرَنَا هَاشِمُ بْنُ هَاشِمٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَامِرُ بْنُ سَعْدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنِ اصْطَبَحَ بِسَبْعِ تَمَرَاتِ عَجْوَةٍ، لَمْ يَضُرَّهُ ذَلِكَ اليَوْمَ سَمٌّ، وَلاَ سِحْرٌ»... صحیح بخاری : کتاب: دوا اور علاج کے بیان میں (باب: زہر پینا یا زہریلی اور خوفناک دوا یا ناپاک دوا کا استعمال کرنا ) مترجم: BukhariWriterName 5779. حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص صبح سات عجوہ کھجوریں کھائے اس روز زہر اور جادو اسے نقصان نہیں پہنچائے گا۔“ الموضوع: التداوي بالعجوة (العلم) Topics: عجوہ کھجور کے ساتھ علاج کرنا (علم) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابُ فَضْلِ تَمْرِ الْمَدِينَةِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2047. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ يَعْنِي ابْنَ بِلَالٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ أَكَلَ سَبْعَ تَمَرَاتٍ مِمَّا بَيْنَ لَابَتَيْهَا حِينَ يُصْبِحُ لَمْ يَضُرَّهُ سُمٌّ حَتَّى يُمْسِيَ... صحیح مسلم : کتاب: مشروبات کا بیان (باب: مدینہ منورہ کی کھجوروں کی فضیلت ) مترجم: MuslimWriterName 2047. عبداللہ بن عبد الرحمٰن نے عامر سعد بن ابی وقاص سے، انھوں نے اپنے والد سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نےفرمایا: ’’جس شخص نے صبح کے وقت مدینہ کے دو پتھریلے میدانوں کے درمیان کی سات کھجوریں کھا لیں، اس کو شام تک کوئی زہر نقصان نہیں پہنچائے گا۔‘‘ الموضوع: التداوي بالعجوة (العلم) Topics: عجوہ کھجور کے ساتھ علاج کرنا (علم) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابُ فَضْلِ تَمْرِ الْمَدِينَةِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2047.01. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هَاشِمِ بْنِ هَاشِمٍ قَالَ سَمِعْتُ عَامِرَ بْنَ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ يَقُولُ سَمِعْتُ سَعْدًا يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ تَصَبَّحَ بِسَبْعِ تَمَرَاتٍ عَجْوَةً لَمْ يَضُرَّهُ ذَلِكَ الْيَوْمَ سُمٌّ وَلَا سِحْرٌ... صحیح مسلم : کتاب: مشروبات کا بیان (باب: مدینہ منورہ کی کھجوروں کی فضیلت ) مترجم: MuslimWriterName 2047.01. ابواسامہ نے ہاشم بن ہاشم سے روایت کی، کہا: میں نے عامر بن سعد بن ابی وقاص سے سنا، کہہ رہے تھے: میں نے (اپنے والد) حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، کہہ رہے تھے: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا، ’’جس نے صبح کو سات عجوہ کھجوریں کھا لیں، اس دن اسے زہر نقصان پہنچا سکے گا نہ جا دو۔‘‘ ... الموضوع: التداوي بالعجوة (العلم) Topics: عجوہ کھجور کے ساتھ علاج کرنا (علم) 7 صحيح مسلم: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابُ فَضْلِ تَمْرِ الْمَدِينَةِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2047.02. و حَدَّثَنَاه ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ ح و حَدَّثَنَاه إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَدْرٍ شُجَاعُ بْنُ الْوَلِيدِ كِلَاهُمَا عَنْ هَاشِمِ بْنِ هَاشِمٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ وَلَا يَقُولَانِ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... صحیح مسلم : کتاب: مشروبات کا بیان (باب: مدینہ منورہ کی کھجوروں کی فضیلت ) مترجم: MuslimWriterName 2047.02. مروان بن معاویہ فرازی اور ابو بدر شجاع بن ولید دونوں نے ہاشم بن ہاشم سے، اسی سند کے ساتھ رسول اللہ ﷺ سے اسی کے مانند روایت کی۔ وہ دونوں یہ نہیں کہتے: میں نے نبی کریم ﷺ سے سنا۔ الموضوع: التداوي بالعجوة (العلم) Topics: عجوہ کھجور کے ساتھ علاج کرنا (علم) 8 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطِّبِّ (بَابٌ فِي تَمْرَةِ الْعَجْوَةِ) حکم: ضعیف 3875. حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ سَعْدٍ قَالَ مَرِضْتُ مَرَضًا أَتَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعُودُنِي فَوَضَعَ يَدَهُ بَيْنَ ثَدْيَيَّ حَتَّى وَجَدْتُ بَرْدَهَا عَلَى فُؤَادِي فَقَالَ إِنَّكَ رَجُلٌ مَفْئُودٌ ائْتِ الْحَارِثَ بْنَ كَلَدَةَ أَخَا ثَقِيفٍ فَإِنَّهُ رَجُلٌ يَتَطَبَّبُ فَلْيَأْخُذْ سَبْعَ تَمَرَاتٍ مِنْ عَجْوَةِ الْمَدِينَةِ فَلْيَجَأْهُنَّ بِنَوَاهُنَّ ثُمَّ لِيَلُدَّكَ بِهِنَّ... سنن ابو داؤد : کتاب: علاج کے احکام و مسائل (باب: عجوہ کھجور کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 3875. سیدنا سعد (سعد بن ابی وقاص ؓ) بیان کرتے ہیں کہ میں بہت سخت بیمار ہو گیا تو رسول اللہ ﷺ میری عیادت کے لیے تشریف لائے۔ آپ ﷺ نے اپنا دست مبارک میری چھاتی کے درمیان رکھا، حتیٰ کہ میں نے اس کی ٹھنڈک اپنے دل میں محسوس کی۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم دل کے مریض ہو، بنو ثقیف کے حارث بن کلدہ کے پاس جاؤ، وہ طبابت کرتا ہے، اسے چاہیے کہ مدینہ کی عجوہ کھجوروں میں سے سات کھجوریں لے کر انہیں گٹھلیوں سمیت کوٹ لے اور پھر تمہیں کھلا دے۔“ ... الموضوع: التداوي بالعجوة (العلم) Topics: عجوہ کھجور کے ساتھ علاج کرنا (علم) 9 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطِّبِّ (بَابٌ فِي تَمْرَةِ الْعَجْوَةِ) حکم: صحیح 3876. حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ هَاشِمٍ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ تَصَبَّحَ سَبْعَ تَمَرَاتٍ عَجْوَةٍ لَمْ يَضُرَّهُ ذَلِكَ الْيَوْمَ سَمٌّ وَلَا سِحْرٌ سنن ابو داؤد : کتاب: علاج کے احکام و مسائل (باب: عجوہ کھجور کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 3876. جناب عامر بن سعد ابی وقاص اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص صبح کو عجوہ کھجور کے سات دانے کھا لے اسے اس دن کوئی زہر یا جادو نقصان نہیں دے گا۔“ الموضوع: التداوي بالعجوة (العلم) Topics: عجوہ کھجور کے ساتھ علاج کرنا (علم) 10 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الطِّبِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكَمْأَةِ وَالْعَجْوَةِ) حکم: حسن صحیح 2066. حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ أَبِي السَّفَرِ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْهَمْدَانِيُّ وَمَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَا حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَجْوَةُ مِنْ الْجَنَّةِ وَفِيهَا شِفَاءٌ مِنْ السُّمِّ وَالْكَمْأَةُ مِنْ الْمَنِّ وَمَاؤُهَا شِفَاءٌ لِلْعَيْنِ قَالَ أَبُو عِيسَى وَفِي الْبَاب عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ وَأَبِي سَعِيدٍ وَجَابِرٍ وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَهُوَ مِنْ حَدِيثِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو وَلَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ سَعِيدِ بْنِ عَامِر... جامع ترمذی : كتاب: طب (علاج ومعالجہ) کے احکام ومسائل (باب: صحرائے عرب میں زیرزمین پائی جانے والی ایک ترکاری (فقعہ) اور عجوہ کھجور کابیان ) مترجم: TrimziWriterName 2066. ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’عجوہ ( کھجور) جنت کا پھل ہے، اس میں زہر سے شفاء موجود ہے اورصحرائے عرب کا فقعہ۱ ؎ ایک طرح کا من (سلوی والا من) ہے، اس کا عرق آنکھ کے لیے شفاء ہے‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ یہ حدیث حسن غریب ہے۔ ۲۔ یہ محمد بن عمرو کی روایت سے ہے، ہم اسے صرف محمد بن عمرہی سعید بن عامر کی روایت سے جانتے ہیں جسے وہ محمد بن عمروسے روایت کرتے ہیں۔ ۳۔ اس باب میں سعیدبن زید، ابوسعید اورجابر ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔ ... الموضوع: التداوي بالعجوة (العلم) Topics: عجوہ کھجور کے ساتھ علاج کرنا (علم) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 15 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 15