1 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابٌ فِي الشُّرْبِ فِي آنِيَةِ الذَّهَبِ وَالْفِض...)

حکم: صحیح

3723. حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَى قَالَ كَانَ حُذَيْفَةُ بِالْمَدَائِنِ فَاسْتَسْقَى فَأَتَاهُ دِهْقَانٌ بِإِنَاءٍ مِنْ فِضَّةٍ فَرَمَاهُ بِهِ وَقَالَ إِنِّي لَمْ أَرْمِهِ بِهِ إِلَّا أَنِّي قَدْ نَهَيْتُهُ فَلَمْ يَنْتَهِ وَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ الْحَرِيرِ وَالدِّيبَاجِ وَعَنْ الشُّرْبِ فِي آنِيَةِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ وَقَالَ هِيَ لَهُمْ فِي الدُّنْيَا وَلَكُمْ فِي الْآخِرَةِ...

سنن ابو داؤد : کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل (باب: سونے چاندی کے برتن میں ( کھانا ) پینا )

مترجم: DaudWriterName

3723. جناب ابن ابی لیلیٰ نے بیان کیا کہ سیدنا حذیفہ ؓ مدائن میں تھے انہوں نے پانی طلب کیا تو ایک دہقان چاندی کے برتن میں پانی لے آیا۔ تو انہوں نے اسے پھینک مارا اور پھر کہا: میں نے اسے بلاوجہ نہیں پھینکا بلکہ میں اس کو اس سے پہلے منع کر چکا ہوں، مگر یہ باز نہیں آیا۔ اور تحقیق رسول اللہ ﷺ نے حریر و دیباج سے منع فرمایا ہے (حرید عام ریشم اور دیباج باریک ریشم کو کہتے ہیں) اور سونے چاندی کے برتنوں میں پینے سے روکا ہے اور فرمایا ہے: ”یہ چیزیں ان کے لیے دنیا میں ہیں اور تمہارے لیے آخرت میں۔“ ...


2 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْأَشْرِبَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ الشُّرْبِ فِي آنِي...)

حکم: صحیح

1878. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَكَمِ قَال سَمِعْتُ ابْنَ أَبِى لَيْلَى يُحَدِّثُ أَنَّ حُذَيْفَةَ اسْتَسْقَى فَأَتَاهُ إِنْسَانٌ بِإِنَاءٍ مِنْ فِضَّةٍ فَرَمَاهُ بِهِ وَقَالَ إِنِّي كُنْتُ قَدْ نَهَيْتُهُ فَأَبَى أَنْ يَنْتَهِيَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ الشُّرْبِ فِي آنِيَةِ الْفِضَّةِ وَالذَّهَبِ وَلُبْسِ الْحَرِيرِ وَالدِّيبَاجِ وَقَالَ هِيَ لَهُمْ فِي الدُّنْيَا وَلَكُمْ فِي الْآخِرَةِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ وَالْبَرَاءِ وَعَائِشَةَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ...

جامع ترمذی : كتاب: مشروبات( پینے والی چیزوں)کے احکام و مسائل (باب: سونے اورچاندی کے برتن میں پینے کی کراہت کابیان​ )

مترجم: TrimziWriterName

1878. ابن ابی لیلیٰ بیان کرتے ہیں: حذیفہ ؓ نے ایک آدمی سے پانی طلب کیا تو اس نے انہیں چاندی کے برتن میں پانی دیا، انہوں نے پانی کواس کے منہ پر پھینک دیا، اورکہا: میں اس سے منع کرچکا تھا، پھر بھی اس نے باز رہنے سے انکارکیا۱؎، بے شک رسول اللہﷺ نے سونے اورچاندی کے برتن میں پانی پینے سے منع فرمایا ہے، اورریشم پہننے سے اوردیباج سے اورفرمایا: ’’یہ ان (کافروں) کے لیے دنیا میں ہے اورتمہارے لیے آخرت میں ہے‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ ۲۔ اس باب میں ام سلمہ، براء ، اورعائشہ‬ ؓ س‬ے احادیث آئی ہیں۔ ...


3 سنن النسائي: كِتَابُ الزِّينَةِ (بَابُ ذِكْرِ النَّهْيِ عِنْ لُبْسِ الدِّيبَاجِ)

حکم: صحیح

5301. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَى وَيَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَى وَأَبُو فَرْوَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُكَيْمٍ قَالَ اسْتَسْقَى حُذَيْفَةُ فَأَتَاهُ دُهْقَانٌ بِمَاءٍ فِي إِنَاءٍ مِنْ فِضَّةٍ فَحَذَفَهُ ثُمَّ اعْتَذَرَ إِلَيْهِمْ مِمَّا صَنَعَ بِهِ وَقَالَ إِنِّي نُهِيتُهُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا تَشْرَبُوا فِي إِنَاءِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ وَلَا تَلْبَسُوا الدِّيبَاجَ وَلَا الْحَرِيرَ فَإِنَّهَا لَهُمْ فِي الدُّنْيَا وَلَنَ...

سنن نسائی : کتاب: زینت سےمتعلق احکام و مسائل (باب: (مردوں کے لیے ) دیباج پہننے کی ممانعت )

مترجم: NisaiWriterName

5301. حضرت عبد اللہ بن عکیم سے روایت ہے کہ حضرت خذیفہ رضی اللہ عنہ نے پانی مانگا تو ایک دیہاتی نمبردارچاندی کے برتن میں پانی لایا۔ انہوں نے وہ برتن اسی کو دے مارا۔ پھر حاضرین سے اس سلوک پر معذرت کی اور فرمایا: میں نے اسے کئی بار (چاندی کے برتن میں پانی لانے سے) روکا ہے جب کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ہے: ”سونے چاندی کے برتن میں پانی نہ پیو اور دیباج و حریر (کسی قسم کا ریشم) نہ پہنو کیونکہ یہ چیزیں ان (کافروں) کے لیے دنیا میں ہیں اور ہمارے لیے آخرت میں ہیں۔“ ...


4 سنن النسائي: كِتَابُ الزِّينَةِ (بَابُ ذِكْرِ النَّهْيِ عَنْ الثِّيَابِ الْقَسِّيَّ...)

حکم: صحیح

5309. أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ سُوَيْدٍ عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَبْعٍ وَنَهَانَا عَنْ سَبْعٍ نَهَانَا عَنْ خَوَاتِيمِ الذَّهَبِ وَعَنْ آنِيَةِ الْفِضَّةِ وَعَنْ الْمَيَاثِرِ وَالْقَسِّيَّةِ وَالْإِسْتَبْرَقِ وَالدِّيبَاجِ وَالْحَرِيرِ...

سنن نسائی : کتاب: زینت سےمتعلق احکام و مسائل (باب: قسی کپڑے پہننے کی ممانعت کا بیان )

مترجم: NisaiWriterName

5309. حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں سات کاموں کا حکم دیا اور سات سے منع فرمایا۔ آپ نے ہمیں سونے کی انگوٹھیوں، چاندی کے برتنوں، ریشمی گدیلوں، قسی کپڑوں، موٹے، باریک اور عام ریشم پہننے سےمنع فرمایا۔


5 سنن النسائي: كِتَابُ الزِّينَةِ (بَابُ ذِكْرِ النَّهْيِ عَنْ لُبْسِ الْمُعَصْفَرِ)

حکم: صحیح

5317. أَخْبَرَنِي حَاجِبُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ ابْنِ أَبِي رَوَّادٍ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ ثَوْبَانِ مُعَصْفَرَانِ فَغَضِبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ اذْهَبْ فَاطْرَحْهُمَا عَنْكَ قَالَ أَيْنَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ فِي النَّارِ...

سنن نسائی : کتاب: زینت سےمتعلق احکام و مسائل (باب: معصفر (کسم سے رنگے ہوئے) کپڑے پہننے کی ممانعت )

مترجم: NisaiWriterName

5317. حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے جبکہ انہوں نےمعصفر کپڑے پہن رکھتے تھے۔ نبی اکرم ﷺ (دیکھ کر) ناراض ہوئے اور فرمایا: ”جا ان کو اتار پھینک۔“ انہوں نے عرض کی: کہاں پھینکوں؟ فرمایا: آگ میں۔“


6 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابُ الشُّرْبِ فِي آنِيَةِ الْفِضَّةِ)

حکم: صحیح

3413. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ قَالَ: أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، أَنَّهَا أَخْبَرَتْهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ الَّذِي يَشْرَبُ فِي إِنَاءِ الْفِضَّةِ، إِنَّمَا يُجَرْجِرُ فِي بَطْنِهِ، نَارَ جَهَنَّمَ»...

سنن ابن ماجہ : کتاب: مشروبات سے متعلق احکام ومسائل (باب: چاندی کے برتن میں کچھ پینا (منع ہے) )

مترجم: MajahWriterName

3413. ام المو منین سیدہ ام سلمہ ؓسے روایت ہے، رسول اللہ نے فرمایا: ’’جو شخص چا ندی کے برتن میں (پا نی یا کو ئی اور مشروب) پیتا ہے، وہ اپنے پیٹ میں جہنم کی آگ غٹ غٹ ڈال رہا ہے ۔’’


7 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابُ الشُّرْبِ فِي آنِيَةِ الْفِضَّةِ)

حکم: صحیح

3414. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ حُذَيْفَةَ، قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الشُّرْبِ، فِي آنِيَةِ الذَّهَبِ، وَالْفِضَّةِ، وَقَالَ: «هِيَ لَهُمْ فِي الدُّنْيَا، وَهِيَ لَكُمْ فِي الْآخِرَةِ»...

سنن ابن ماجہ : کتاب: مشروبات سے متعلق احکام ومسائل (باب: چاندی کے برتن میں کچھ پینا (منع ہے) )

مترجم: MajahWriterName

3414. حضرت حذیفہ ؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے سو نے اور چا ندی کے برتنو ں میں پینے سے منع فرمایا، اور فرمایا: ’’وہ دنیا میں ان (کا فروں) کے لیے ہیں اور آخرت میں تمھارے لیے۔‘‘