الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 5 - مجموع أحاديث: 43 کل صفحات: 5 - کل احا دیث: 43 1 صحيح البخاري: كِتَابُ العِلْمِ (بَابُ فَضْلِ العِلْمِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 82. حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ، أُتِيتُ بِقَدَحِ لَبَنٍ، فَشَرِبْتُ حَتَّى إِنِّي لَأَرَى الرِّيَّ يَخْرُجُ فِي أَظْفَارِي، ثُمَّ أَعْطَيْتُ فَضْلِي عُمَرَ بْنَ الخَطَّابِ» قَالُوا: فَمَا أَوَّلْتَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: «العِلْمَ»... صحیح بخاری : کتاب: علم کے بیان میں (باب:علم کی فضیلت کے بیان میں ) مترجم: BukhariWriterName 82. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، آپ فرما رہے تھے: ’’میں ایک مرتبہ سو رہا تھا کہ میرے سامنے دودھ کا پیالہ لایا گیا۔ میں نے اسے پی لیا یہاں تک کہ سیرابی میرے ناخنوں سے ظاہر ہونے لگی۔ پھر میں نے اپنا بچا ہوا دودھ عمر بن خطاب ؓ کو دے دیا۔‘‘ صحابہ کرام ؓ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ نے اس کی کیا تعبیر کی؟ آپ نے فرمایا: ’’اس کی تعبیر ’’علم‘‘ ہے۔‘‘ ... الموضوع: شرب اللبن (الأشربة والأطعمة) موضوع: دودھ پینا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 2 صحيح البخاري: کِتَابُ فَضَائِلِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ (بَابُ مَنَاقِبِ عُمَرَ بْنِ الخَطَّابِ أَبِي حَفْص...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3681. حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ أَبُو جَعْفَرٍ الْكُوفِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ يُونُسَ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي حَمْزَةُ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ شَرِبْتُ يَعْنِي اللَّبَنَ حَتَّى أَنْظُرَ إِلَى الرِّيِّ يَجْرِي فِي ظُفُرِي أَوْ فِي أَظْفَارِي ثُمَّ نَاوَلْتُ عُمَرَ فَقَالُوا فَمَا أَوَّلْتَهُ قَالَ الْعِلْمَ... صحیح بخاری : کتاب: نبی کریمﷺ کے اصحاب کی فضیلت (باب: حضرت ابو حفص عمر بن خطاب قرشی عدویؓ کی فضیلت کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 3681. حضرت حمزہ بن عبد اللہ سے روایت ہے، وہ اپنے باپ (حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ )سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’میں نے بحالت خواب دودھ پیا، اس قدر پیا کہ اس کی سیرابی اپنے ناخن یا ناخنوں پر دیکھنے لگا۔ پھر میں نے دودھ حضرت عمر ؓ کو دے دیا۔‘‘ صحابہ کرام ؓ نے عرض کیا: اللہ کے رسول اللہ ﷺ !اس خواب کی تعبیر کیا ہے؟آپ نے فرمایا: ’’اس کی تعبیر علم ہے۔‘‘ ... الموضوع: شرب اللبن (الأشربة والأطعمة) موضوع: دودھ پینا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ التَّعْبِيرِ (بَابُ اللَّبَنِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 7006. حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنْ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنِي حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ أُتِيتُ بِقَدَحِ لَبَنٍ فَشَرِبْتُ مِنْهُ حَتَّى إِنِّي لَأَرَى الرِّيَّ يَخْرُجُ مِنْ أَظْفَارِي ثُمَّ أَعْطَيْتُ فَضْلِي يَعْنِي عُمَرَ قَالُوا فَمَا أَوَّلْتَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ الْعِلْمَ... صحیح بخاری : کتاب: خوابوں کی تعبیر کے بیان میں (باب : دودھ کو خواب میں دیکھنا ) مترجم: BukhariWriterName 7006. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے انہوں نےکہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، آپ نے فرمایا: میں سویا ہوا تھا اس دوران میں میرے پاس دودھ کا ایک پیالہ لایا گیا۔ میں نے اس سے پیا حتی کہ اس کی سیرابی کا اثر اپنے ناخنوں میں ظاہر ہوتا دیکھا۔ اس کے بعد میں نے بچا ہوا دودھ عمر کو دیا۔ صحابہ کرام نے پوچھا: اللہ کے رسول! اس کی آپ نے کیا تعبیر لی ہے؟ آپ نے فرمایا: ”اس کی تعبیر علم ہے۔“ ... الموضوع: شرب اللبن (الأشربة والأطعمة) موضوع: دودھ پینا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ التَّعْبِيرِ (بَابُ إِذَا جَرَى اللَّبَنُ فِي أَطْرَافِهِ أَوْ أ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 7007. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِي حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ أُتِيتُ بِقَدَحِ لَبَنٍ فَشَرِبْتُ مِنْهُ حَتَّى إِنِّي لَأَرَى الرِّيَّ يَخْرُجُ مِنْ أَطْرَافِي فَأَعْطَيْتُ فَضْلِي عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فَقَالَ مَنْ حَوْلَهُ فَمَا أَوَّلْتَ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ الْعِلْمَ... صحیح بخاری : کتاب: خوابوں کی تعبیر کے بیان میں (باب : جب دودھ کسی کے اعضاء و ناخون سے پھوٹ نکلے تو کیا تعبیر ہے ؟ ) مترجم: BukhariWriterName 7007. حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں سویا ہوا تھا کہ میرے پاس دودھ کا پیالہ لایا گیا۔ میں نے اس سے نوش کیا یہاں تک کہ میں نے سیرابی کا اثر جسم کے اطراف میں نمایاں دیکھا۔ پھر میں نے اپنا بچا ہوا دودھ عمر بن خطاب ؓ کو دے دیا۔“ آپ کے جو صحابہ کرام وہاں موجود تھے، انہوں نے پوچھا: اللہ کے رسول! آپ نے اس کی کیا تعبیر لی ہے؟ آپ نےفرمایا: ”اس سے مراد علم ہے۔“ ... الموضوع: شرب اللبن (الأشربة والأطعمة) موضوع: دودھ پینا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 5 صحيح البخاري: كِتَابُ التَّعْبِيرِ (بَابُ إِذَا أَعْطَى فَضْلَهُ غَيْرَهُ فِي النَّوْم...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 7027. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ أُتِيتُ بِقَدَحِ لَبَنٍ فَشَرِبْتُ مِنْهُ حَتَّى إِنِّي لَأَرَى الرِّيَّ يَجْرِي ثُمَّ أَعْطَيْتُ فَضْلَهُ عُمَرَ قَالُوا فَمَا أَوَّلْتَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ الْعِلْمُ... صحیح بخاری : کتاب: خوابوں کی تعبیر کے بیان میں (باب : جب کسی نے اپنا بچا ہوا دودھ خواب میں کسی اور کودیا ) مترجم: BukhariWriterName 7027. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: میں ایک دفعہ سو رہا تھا اچانک میرے پاس دودھ کا پیالہ لایا گیا۔ میں نے اس سے خوب سیر ہو کر نوش کیا حتی کہ میں نے سیرابی کو ہر رگ وپے میں پایا۔ پھر میں نے بچا ہوا عمر کو دے دیا۔ صحابہ کرام نے پوچھا: اللہ کے رسول! آپ نے اس کی کیا تعبیر کی ہے؟ آپ نے فرمایا: ”علم۔“ ... الموضوع: شرب اللبن (الأشربة والأطعمة) موضوع: دودھ پینا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 6 صحيح البخاري: كِتَابُ التَّعْبِيرِ (بَابُ القَدَحِ فِي النَّوْمِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 7032. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ أُتِيتُ بِقَدَحِ لَبَنٍ فَشَرِبْتُ مِنْهُ ثُمَّ أَعْطَيْتُ فَضْلِي عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالُوا فَمَا أَوَّلْتَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ الْعِلْمَ... صحیح بخاری : کتاب: خوابوں کی تعبیر کے بیان میں (باب : خواب میں پیالہ دیکھنا ) مترجم: BukhariWriterName 7032. حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: میں ایک وقت سو رہا تھا کہ میرے پاس دودھ کا پیالہ لایا گیا، میں نے اس سے (دودھ) پیا، پھر میں نے اپنا بچا ہوا عمر بن خطاب کو دے دیا۔ صحابہ کرام ؓ نے پوچھا: اللہ کے رسول! آپ نے اس کی کیا تعبیر فرمائی ہے؟ آپ نے فرمایا: ”اس کی تعبیر علم ہے۔“ ... الموضوع: شرب اللبن (الأشربة والأطعمة) موضوع: دودھ پینا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 7 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَيْضِ (بَابُ نسْخِ الْوُضُوءِ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 358. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَرِبَ لَبَنًا، ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ فَتَمَضْمَضَ»، وَقَالَ: «إِنَّ لَهُ دَسَمًا» صحیح مسلم : کتاب: حیض کا معنی و مفہوم (باب: ایسی چیز سے وضو (کا حکم) منسوخ ہونا جسے آگ نے چھوا ہو ) مترجم: MuslimWriterName 358. عقیل نے زہری سے، انہوں نے عبید اللہ بن عبد اللہ سے اور انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت کی کہ نبیﷺ نے دودھ نوش فرمایا: پھر پانی طلب کیا، کلی کی اور فرمایا: ’’یقیناً اس میں کچھ چکناہٹ ہے۔‘‘ الموضوع: شرب اللبن (الأشربة والأطعمة) موضوع: دودھ پینا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 8 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَيْضِ (بَابُ نسْخِ الْوُضُوءِ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 358.01. وَحَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ وَأَخْبَرَنِي عَمْرٌو ح، وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، ح، وَحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، حَدَّثَنِي يُونُسُ كُلُّهُمْ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ بِإِسْنَادِ عَقِيلٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ مِثْلَهُ... صحیح مسلم : کتاب: حیض کا معنی و مفہوم (باب: ایسی چیز سے وضو (کا حکم) منسوخ ہونا جسے آگ نے چھوا ہو ) مترجم: MuslimWriterName 358.01. عمرو، اوزاعی اور یونس سب نے عقیل والی سند کے ساتھ زہری سے اسی طرح روایت بیان کی۔ الموضوع: شرب اللبن (الأشربة والأطعمة) موضوع: دودھ پینا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 9 صحيح مسلم: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ اسْتِحْبَابِ الْفِطْرِ لِلْحَاجِّ بِعَرَفَات...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1123. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ، عَنْ عُمَيْرٍ، مَوْلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ بِنْتِ الْحَارِثِ، " أَنَّ نَاسًا تَمَارَوْا عِنْدَهَا يَوْمَ عَرَفَةَ، فِي صِيَامِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ بَعْضُهُمْ: هُوَ صَائِمٌ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: لَيْسَ بِصَائِمٍ، فَأَرْسَلْتُ إِلَيْهِ بِقَدَحِ لَبَنٍ، وَهُوَ وَاقِفٌ عَلَى بَعِيرِهِ بِعَرَفَةَ، فَشَرِبَهُ "... صحیح مسلم : کتاب: روزے کے احکام و مسائل (باب: عرفہ کے دن حج کرنے والے کے لیےمیدان عرفات میں روزہ نہ رکھنا مستحب ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1123. مالک نے، ابو نضرسے، انھوں نے عبداللہ بن عباس کے آزاد کردہ غلام عمیر سے اور انھوں نے (حضرت عباس رضی اللہ تعالی عنہ کی اہلیہ) حضرت ام الفضل بنت حارث رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت کی کہ عرفہ کے دن لوگوں نے ان کے سامنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے روزے کے بارے میں آپس میں اختلاف کیا، ان میں سے کچھ نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے سے ہیں اور کچھ نے کہا: آپﷺ روزے سے نہیں۔ اس پر میں نے آپﷺ کی خدمت میں دودھ کا پیالہ بھیجا، اس وقت آپﷺ عرفات میں اپنے اونٹ پر سوار وقوف فرما رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پی لیا۔ ... الموضوع: شرب اللبن (الأشربة والأطعمة) موضوع: دودھ پینا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 10 صحيح مسلم: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ اسْتِحْبَابِ الْفِطْرِ لِلْحَاجِّ بِعَرَفَات...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1123.01. حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَابْنُ أَبِي عُمَرَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَلَمْ يَذْكُرْ: وَهُوَ وَاقِفٌ عَلَى بَعِيرِهِ، وَقَالَ: عَنْ عُمَيْرٍ مَوْلَى أُمِّ الْفَضْلِ صحیح مسلم : کتاب: روزے کے احکام و مسائل (باب: عرفہ کے دن حج کرنے والے کے لیےمیدان عرفات میں روزہ نہ رکھنا مستحب ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1123.01. سفیان بن عیینہ سے اسی سند ساتھ، (سابقہ حدیث کے مانند) روایت کی اور انھوں نے ’’اپنےاونٹ پر سوار وقوف فرما رہے تھے‘‘ کے الفاظ بیان نہیں کیے اور (عمیر مولیٰ عبداللہ بن عباس کے بجائے) ’’ام فضل رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے آزاد کردہ غلام عمیر سے (روایتہے‘ئ کہا۔ ... الموضوع: شرب اللبن (الأشربة والأطعمة) موضوع: دودھ پینا (کھانے پینے کے آداب و احکام) مجموع الصفحات: 5 - مجموع أحاديث: 43 کل صفحات: 5 - کل احا دیث: 43