الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 20 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 20 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الذَّبَائِحِ وَالصَّيْدِ (بَابُ أَكْلِ الجَرَادِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5495. حَدَّثَنَا أَبُو الوَلِيدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي يَعْفُورٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: «غَزَوْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْعَ غَزَوَاتٍ أَوْ سِتًّا، كُنَّا نَأْكُلُ مَعَهُ الجَرَادَ» قَالَ سُفْيَانُ، وَأَبُو عَوَانَةَ، وَإِسْرَائِيلُ: عَنْ أَبِي يَعْفُورٍ، عَنْ ابْنِ أَبِي أَوْفَى: «سَبْعَ غَزَوَاتٍ»... صحیح بخاری : کتاب: ذبیح اور شکار کے بیان میں (باب: ٹڈی کھانا جائز ہے ) مترجم: BukhariWriterName 5495. سیدنا ابن ابی اوفی ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے نبی ﷺ کے ساتھ مل کر چھ یا سات جنگیں لڑیں ہم آپ کے ہمراہ ٹڈی کھایا کرتے تھے سفیان ابو عوانہ اور اسرائیل نے ابو یعفور سے بیان کیا اور ان سے ابن ابی اوفی ؓ نے ساتھ غزوات کے الفاظ بیان کیے ہیں۔ الموضوع: أكل الجراد (الأشربة والأطعمة) Topics: ٹڈی دل کو کھانے کا جواز (کھانے پینے کے آداب و احکام) 2 صحيح مسلم: كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَمَا يُؤْكَلُ مِنَ الْحَيَوَانِ (بَابُ إِبَاحَةِ الْجَرَادِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1952. حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي يَعْفُورٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى، قَالَ: «غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْعَ غَزَوَاتٍ نَأْكُلُ الْجَرَادَ»، صحیح مسلم : کتاب: شکار کرنے،ذبح کیےجانے والے اور ان جانوروں کا بیان جن کا گوشت کھایا جاسکتا ہے (باب: ٹڈی کھانے کاجواز ) مترجم: MuslimWriterName 1952. ابوعوانہ نے ابویعفور سے، انھوں نے حضرت عبداللہ بن اوفیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی، کہا: ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ غزوات میں شامل ہوئے(جن کے دوران میں) ہم ٹڈیاں کھاتے رہے۔ الموضوع: أكل الجراد (الأشربة والأطعمة) Topics: ٹڈی دل کو کھانے کا جواز (کھانے پینے کے آداب و احکام) 3 صحيح مسلم: كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَمَا يُؤْكَلُ مِنَ الْحَيَوَانِ (بَابُ إِبَاحَةِ الْجَرَادِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1952.01. وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَابْنُ أَبِي عُمَرَ، جَمِيعًا، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَبِي يَعْفُورٍ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ فِي رِوَايَتِهِ: سَبْعَ غَزَوَاتٍ، وقَالَ إِسْحَاقُ: سِتَّ، وقَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ: سِتَّ، أَوْ سَبْعَ، صحیح مسلم : کتاب: شکار کرنے،ذبح کیےجانے والے اور ان جانوروں کا بیان جن کا گوشت کھایا جاسکتا ہے (باب: ٹڈی کھانے کاجواز ) مترجم: MuslimWriterName 1952.01. ابوبکر بن ابی شیبہ، اسحاق بن ابراہیم اور ابن ابی عمر سب نے ابن عینیہ سے، انھوں نے ابویعفور سے اسی سند کے ساتھ حدیث بیا ن کی۔ ابوبکر نے اپنی روایت میں’’سات جنگیں‘‘ کہا، اسحاق نے ’’چھ‘‘ اور ابن ابی عمر نے ’’چھ یا سات‘‘ کہا۔ ... الموضوع: أكل الجراد (الأشربة والأطعمة) Topics: ٹڈی دل کو کھانے کا جواز (کھانے پینے کے آداب و احکام) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَمَا يُؤْكَلُ مِنَ الْحَيَوَانِ (بَابُ إِبَاحَةِ الْجَرَادِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1952.02. وَحَدَّثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، ح وحَدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ، كِلَاهُمَا عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي يَعْفُورٍ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَقَالَ: سَبْعَ غَزَوَاتٍ صحیح مسلم : کتاب: شکار کرنے،ذبح کیےجانے والے اور ان جانوروں کا بیان جن کا گوشت کھایا جاسکتا ہے (باب: ٹڈی کھانے کاجواز ) مترجم: MuslimWriterName 1952.02. شعبہ نے ابویعفور سے یہ حدیث اسی سند سے روایت کی اور انھوں نے ’’سات غزوات‘‘ کہا۔ الموضوع: أكل الجراد (الأشربة والأطعمة) Topics: ٹڈی دل کو کھانے کا جواز (کھانے پینے کے آداب و احکام) 5 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ فِي الْجَرَادِ لِلْمُحْرِمِ) حکم: ضعیف 1853. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ مَيْمُونِ بْنِ جَابَانَ عَنْ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْجَرَادُ مِنْ صَيْدِ الْبَحْرِ سنن ابو داؤد : کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل (باب: محرم کے لیے ٹڈی کا شکار کیسا ہے؟ ) مترجم: DaudWriterName 1853. سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”ٹڈی سمندر کے شکار (کی قسم) میں سے ہے۔“ الموضوع: أكل الجراد (الأشربة والأطعمة) Topics: ٹڈی دل کو کھانے کا جواز (کھانے پینے کے آداب و احکام) 6 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ فِي الْجَرَادِ لِلْمُحْرِمِ) حکم: ضعیف جدا 1854. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ حَبِيبٍ الْمُعَلِّمِ عَنْ أَبِي الْمُهَزِّمِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أَصَبْنَا صِرْمًا مِنْ جَرَادٍ فَكَانَ رَجُلٌ مِنَّا يَضْرِبُ بِسَوْطِهِ وَهُوَ مُحْرِمٌ فَقِيلَ لَهُ إِنَّ هَذَا لَا يَصْلُحُ فَذُكِرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّمَا هُوَ مِنْ صَيْدِ الْبَحْرِ سَمِعْت أَبَا دَاوُد يَقُولُ أَبُو الْمُهَزِّمِ ضَعِيفٌ وَالْحَدِيثَانِ جَمِيعًا وَهْمٌ... سنن ابو داؤد : کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل (باب: محرم کے لیے ٹڈی کا شکار کیسا ہے؟ ) مترجم: DaudWriterName 1854. سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ ہمیں ایک ٹڈی دل مل گیا تو ہمارا ایک آدمی جو احرام میں تھا، ان کو اپنے کوڑے سے مارنے لگا، اسے کہا گیا کہ یہ کام درست نہیں ہے اور نبی کریم ﷺ سے اس کا ذکر کیا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ تو سمندر کے شکار میں سے ہے۔“ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ (اس حدیث کا راوی) ابومہزم ضعیف ہے اور یہ دونوں حدیثیں وہم ہیں۔ ... الموضوع: أكل الجراد (الأشربة والأطعمة) Topics: ٹڈی دل کو کھانے کا جواز (کھانے پینے کے آداب و احکام) 7 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ فِي الْجَرَادِ لِلْمُحْرِمِ) حکم: ضعیف 1855. حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ مَيْمُونِ بْنِ جَابَانَ عَنْ أَبِي رَافِعٍ عَنْ كَعْبٍ قَالَ الْجَرَادُ مِنْ صَيْدِ الْبَحْرِ سنن ابو داؤد : کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل (باب: محرم کے لیے ٹڈی کا شکار کیسا ہے؟ ) مترجم: DaudWriterName 1855. جناب کعب (کعب احبار ؓ) سے منقول ہے کہ ٹڈی سمندر کے شکار میں سے ہے۔ الموضوع: أكل الجراد (الأشربة والأطعمة) Topics: ٹڈی دل کو کھانے کا جواز (کھانے پینے کے آداب و احکام) 8 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ (بَابٌ فِي أَكْلِ الْجَرَادِ) حکم: صحیح 3812. حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ النَّمَرِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي يَعْفُورٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي أَوْفَى وَسَأَلْتُهُ عَنْ الْجَرَادِ فَقَالَ غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِتَّ أَوْ سَبْعَ غَزَوَاتٍ فَكُنَّا نَأْكُلُهُ مَعَهُ سنن ابو داؤد : کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل (باب: ٹڈی کھانے کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 3812. ابویعفور کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی ؓ سے سنا۔ جب کہ میں نے ان سے ٹڈی کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ چھ یا سات غزوات میں شرکت کی ہے۔ ہم اسے کھایا کرتے تھے اور رسول اللہ ﷺ ہمارے ساتھ ہوتے تھے۔ الموضوع: أكل الجراد (الأشربة والأطعمة) Topics: ٹڈی دل کو کھانے کا جواز (کھانے پینے کے آداب و احکام) 9 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ (بَابٌ فِي أَكْلِ الْجَرَادِ) حکم: ضعیف 3813. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَرَجِ الْبَغْدَادِيُّ: حَدَّثَنَا ابْنُ الزِّبْرِقَانِ: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ، عَنْ سَلْمَانَ، قَالَ: سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْجَرَادِ؟ فَقَالَ: >أَكْثَرُ جُنُودِ اللَّهِ, لَا آكُلُهُ وَلَا أُحَرِّمُهُ<. قَالَ أَبو دَاود: رَوَاهُ الْمُعْتَمِرُ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ, لَمْ يَذْكُرْ سَلْمَانَ.... سنن ابو داؤد : کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل (باب: ٹڈی کھانے کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 3813. جناب سلمان فارسی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے ٹڈی کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”(یہ) اللہ کے بہت بڑے لشکروں میں سے ہے، نہ میں اسے کھاتا ہوں اور نہ حرام ٹھہراتا ہوں۔“ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں: اس روایت کو معتمر نے اپنے والد سے، اس نے ابوعثمان سے اور اس نے نبی کریم ﷺ سے روایت کیا۔ اس سند میں سلمان کا ذکر نہیں۔ ... الموضوع: أكل الجراد (الأشربة والأطعمة) Topics: ٹڈی دل کو کھانے کا جواز (کھانے پینے کے آداب و احکام) 10 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ (بَابٌ فِي أَكْلِ الْجَرَادِ) حکم: ضعیف 3814. حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ وَعَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَا: حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى بْنِ عُمَارَةَ، عَنْ أَبِي الْعَوَّامِ الْجَزَّارِ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ، عَنْ سَلْمَانَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ... فَقَالَ مِثْلَهُ، فَقَالَ: >أَكْثَرُ جُنْدِ اللَّهِ<. قَالَ عَلِيٌّ اسْمُهُ فَائِدٌ يَعْنِي أَبَا الْعَوَّامِ. قَالَ أَبو دَاود: رَوَاهُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي الْعَوَّامِ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَذْكُرْ سَلْمَانَ.... سنن ابو داؤد : کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل (باب: ٹڈی کھانے کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 3814. سیدنا سلمان ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا گیا۔ آپ نے مذکورہ حدیث کی مانند فرمایا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ اللہ کا بہت بڑا لشکر ہے۔“ علی (علی بن عبداللہ) نے کہا: ہے کہ ابوالعوام (ابوالعوام الجزار) کا نام ”فائد“ ہے۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں: اس روایت کو حماد بن سلمہ نے ابوالعوام سے، اس نے ابوعثمان سے، اس نے نبی کریم ﷺ سے روایت کیا ہے اور سلمان کا ذکر نہیں کیا۔ ... الموضوع: أكل الجراد (الأشربة والأطعمة) Topics: ٹڈی دل کو کھانے کا جواز (کھانے پینے کے آداب و احکام) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 20 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 20