1 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الدُّعَاءِ (بَابُ أَسْمَاءِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ)

حکم: صحيح - دون عد الأسماء

3861. حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّنْعَانِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْمُنْذِرِ زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمِيمِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجُ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ لِلَّهِ تِسْعَةً وَتِسْعِينَ اسْمًا، مِائَةً إِلَّا وَاحِدًا، إِنَّهُ وِتْرٌ، يُحِبُّ الْوِتْرَ، مَنْ حَفِظَهَا دَخَلَ الْجَنَّةَ وَهِيَ: اللَّهُ، الْوَاحِدُ، الصَّمَدُ، الْأَوَّلُ، الْآخِرُ، الظَّاهِرُ، الْبَاطِنُ، الْخَالِقُ، الْبَارِئُ، الْمُصَوِّرُ، الْمَلِكُ، الْحَقُّ، ...

سنن ابن ماجہ : کتاب: دعا سے متعلق احکام ومسائل (باب: اللہ عزوجل کے ناموں کا بیان )

مترجم: MajahWriterName

3861. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:اللہ تعا لیٰ کے ننانوے یعنی ایک کم سو نام ہیں وہ اکیلا ہے طاق عدد کو پسند کرتا ہے۔ جوشخص انھیں یاد کرے گا جنت میں داخل ہوگا۔وہ یہ ہیں: (اَللہ) معبود (اَلْوَاحِد) ايک (اَلصَّمَد) بے نیاز (اَلاَوَّل) سب سےپہلے موجود (اَلْآخِرُ) سب کے بعد رہنے والا (اَلظَّا هِرُ) اپنی قدرتوں کے لحاظ سے ظاہر