الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 13 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 13 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الجِهَادِ وَالسِّيَرِ (بَابُ الغَسْلِ بَعْدَ الحَرْبِ وَالغُبَارِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2813. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلاَمٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا رَجَعَ يَوْمَ الخَنْدَقِ وَوَضَعَ السِّلاَحَ، وَاغْتَسَلَ فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ وَقَدْ عَصَبَ رَأْسَهُ الغُبَارُ، فَقَالَ: وَضَعْتَ السِّلاَحَ فَوَاللَّهِ مَا وَضَعْتُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «فَأَيْنَ» قَالَ، هَا هُنَا، وَأَوْمَأَ إِلَى بَنِي قُرَيْظَةَ، قَالَتْ: فَخَرَجَ إِلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... صحیح بخاری : کتاب: جہاد کا بیان (باب : جنگ اور گرد غبار کے بعد غسل کرنا ) مترجم: BukhariWriterName 2813. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب غزوہ خندق سے واپس ہوئے تو آپ نے ہتھیار اتارے اور غسل فرمایا۔ اس وقت حضرت جبرئیل ؑ آپ کے پاس تشریف لائے جبکہ ان کا سر گردوغبار سے اٹا ہوا تھا، انھوں نے کہا: آپ نے ہتھیار اتاردیے ہیں؟لیکن اللہ کی قسم! میں نے تو ابھی تک نہیں اتارے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’پھر تمہارا کہاں کا پروگرام ہے؟‘‘ انھوں نے کہا کہ اس طرف اور بنو قریظہ کی طرف اشارہ کیا۔ حضرت عائشہ ؓ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ اسی وقت ان کی طرف روانہ ہوگئے۔ ... الموضوع: مشاركة الملائكة المؤمنين في القتال (الإيمان) Topics: فرشتوں کی مسلمانوں کے ساتھ جہاد میں شرکت (ایمان) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ المَغَازِي (بَابُ شُهُودِ المَلاَئِكَةِ بَدْرًا) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3992. حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ الزُّرَقِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، وَكَانَ أَبُوهُ مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ قَالَ: جَاءَ جِبْرِيلُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: مَا تَعُدُّونَ أَهْلَ بَدْرٍ فِيكُمْ، قَالَ: مِنْ أَفْضَلِ المُسْلِمِينَ أَوْ كَلِمَةً نَحْوَهَا، قَالَ: وَكَذَلِكَ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا مِنَ المَلاَئِكَةِ ... صحیح بخاری : کتاب: غزوات کے بیان میں (باب: جنگ بدر میں فرشتوں کا شریک ہونا ) مترجم: BukhariWriterName 3992. سیدنا رفاعہ بن رافع زرقی ؓ سے روایت ہے اور یہ ان لوگوں میں سے ہیں جو غزوہ بدر میں شریک تھے، انہوں نے فرمایا کہ حضرت جبریل ؑ نے نبی ﷺ کے پاس آ کر پوچھا: آپ اہل بدر کو اپنے ہاں کیا مقام دیتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ’’وہ سب مسلمانوں سے افضل ہیں۔‘‘ یا اس کی مانند کوئی کلمہ ارشاد فرمایا۔ حضرت جبریل ؑ نے کہا: اسی طرح وہ فرشتے جو غزوہ بدر میں حاضر ہوئے وہ بھی دیگر فرشتوں سے افضل ہیں۔ ... الموضوع: مشاركة الملائكة المؤمنين في القتال (الإيمان) Topics: فرشتوں کی مسلمانوں کے ساتھ جہاد میں شرکت (ایمان) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ المَغَازِي (بَابُ شُهُودِ المَلاَئِكَةِ بَدْرًا) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3993. حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ يَحْيَى عَنْ مُعَاذِ بْنِ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ، وَكَانَ رِفَاعَةُ مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ، وَكَانَ رَافِعٌ مِنْ أَهْلِ العَقَبَةِ، فَكَانَ يَقُولُ لِابْنِهِ: مَا يَسُرُّنِي أَنِّي شَهِدْتُ بَدْرًا، بِالعَقَبَةِ قَالَ: سَأَلَ جِبْرِيلُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا ... صحیح بخاری : کتاب: غزوات کے بیان میں (باب: جنگ بدر میں فرشتوں کا شریک ہونا ) مترجم: BukhariWriterName 3993. حضرت رفاعہ بن رافع ؓ سے روایت ہے اور وہ بدر کی لڑائی میں شریک ہوئے تھے جبکہ (ان کے والد) حضرت رافع ؓ بیعت عقبہ کرنے والوں میں موجود تھے، وہ اپنے بیٹے (حضرت رفاعہ ؓ) سے کہا کرتے تھے کہ بیعت عقبہ کی حاضری کے مقابلے میں مجھے بدر کی حاضری سے اتنی خوشی نہیں ہوئی۔ انہوں نے بیان کیا کہ حضرت جبریل ؑ نے نبی ﷺ سے اس بارے میں سوال کیا تھا۔ ... الموضوع: مشاركة الملائكة المؤمنين في القتال (الإيمان) Topics: فرشتوں کی مسلمانوں کے ساتھ جہاد میں شرکت (ایمان) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ المَغَازِي (بَابُ شُهُودِ المَلاَئِكَةِ بَدْرًا) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3994. حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا يَزِيدُ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى، سَمِعَ مُعَاذَ بْنَ رِفَاعَةَ، أَنَّ مَلَكًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ، وَعَنْ يَحْيَى، أَنَّ يَزِيدَ بْنَ الهَادِ، أَخْبَرَهُ أَنَّهُ كَانَ مَعَهُ يَوْمَ حَدَّثَهُ مُعَاذٌ هَذَا الحَدِيثَ فَقَالَ يَزِيدُ: فَقَالَ مُعَاذٌ: «إِنَّ السَّائِلَ هُوَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلاَمُ»... صحیح بخاری : کتاب: غزوات کے بیان میں (باب: جنگ بدر میں فرشتوں کا شریک ہونا ) مترجم: BukhariWriterName 3994. حضرت معاذ بن رفاعہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک فرشتے نے نبی ﷺ سے سوال کیا۔ (راوی حدیث) حضرت یحییٰ کہتے ہیں کہ جس دن معاذ بن رفاعہ انہیں یہ حدیث بیان کر رہے تھے وہ یزید بن ہاد کے ہمراہ تھے۔ یزید نے کہا: معاذ ؓ نے بیان کیا کہ (رسول اللہ ﷺ سے) سوال کرنے والے حضرت جبریل ؑ تھے۔ الموضوع: مشاركة الملائكة المؤمنين في القتال (الإيمان) Topics: فرشتوں کی مسلمانوں کے ساتھ جہاد میں شرکت (ایمان) 5 صحيح البخاري: كِتَابُ المَغَازِي (بَابُ شُهُودِ المَلاَئِكَةِ بَدْرًا) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3995. حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَوْمَ بَدْرٍ هَذَا جِبْرِيلُ آخِذٌ بِرَأْسِ فَرَسِهِ عَلَيْهِ أَدَاةُ الْحَرْبِ صحیح بخاری : کتاب: غزوات کے بیان میں (باب: جنگ بدر میں فرشتوں کا شریک ہونا ) مترجم: BukhariWriterName 3995. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے بدر کے دن فرمایا: ’’یہ جبریل ؑ ہیں جو اپنے گھوڑے کا سر تھامے لڑائی کے لیے ہتھیار لگائے ہوئے ہیں۔‘‘ الموضوع: مشاركة الملائكة المؤمنين في القتال (الإيمان) Topics: فرشتوں کی مسلمانوں کے ساتھ جہاد میں شرکت (ایمان) 6 صحيح البخاري: كِتَابُ المَغَازِي (بَابُ قَتْلِ أَبِي رَافِعٍ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَب...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 4041. حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ هَذَا جِبْرِيلُ آخِذٌ بِرَأْسِ فَرَسِهِ عَلَيْهِ أَدَاةُ الْحَرْبِ صحیح بخاری : کتاب: غزوات کے بیان میں (باب: ابو رافع ۔ یہودی عبداللہ بن ابی الحقیق کے قتل کا قصہ ) مترجم: BukhariWriterName 4041. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے غزوہ اُحد کے دن فرمایا: ’’یہ حضرت جبریل ؑ ہیں جو ہتھیار بند اپنے گھوڑے کی لگام تھامے ہوئے ہیں۔‘‘ الموضوع: مشاركة الملائكة المؤمنين في القتال (الإيمان) Topics: فرشتوں کی مسلمانوں کے ساتھ جہاد میں شرکت (ایمان) 7 صحيح البخاري: كِتَابُ المَغَازِي (بَابٌ:{إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَف...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 4054. حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ وَمَعَهُ رَجُلَانِ يُقَاتِلَانِ عَنْهُ عَلَيْهِمَا ثِيَابٌ بِيضٌ كَأَشَدِّ الْقِتَالِ مَا رَأَيْتُهُمَا قَبْلُ وَلَا بَعْدُ... صحیح بخاری : کتاب: غزوات کے بیان میں (باب:” جب تم میں سے دو جماعتیں ایسا ارادہ کر بیٹھتی تھیں کہ ہمت ہار دیں ، حالانکہ اللہ دونوں کا مدد گار تھا اور ایماندار وں کو تو اللہ پر بھروسہ رکھنا چاہیے۔ “ ( آل عمران : 122 ) ) مترجم: BukhariWriterName 4054. حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے اُحد کے دن رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ کے ہمراہ دو آدمی ہیں جو آپ کی طرف سے لڑائی میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے سفید لباس زیب تن کر رکھا تھا۔ میں نے انہیں نہ اس سے پہلے کبھی دیکھا تھا اور نہ اس کے بعد کبھی دیکھا۔ الموضوع: مشاركة الملائكة المؤمنين في القتال (الإيمان) Topics: فرشتوں کی مسلمانوں کے ساتھ جہاد میں شرکت (ایمان) 8 صحيح البخاري: كِتَابُ المَغَازِي (بَابُ مَرْجِعِ النَّبِيِّ ﷺ مِنَ الأَحْزَابِ، وَمَ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 4117. حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ لَمَّا رَجَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْخَنْدَقِ وَوَضَعَ السِّلَاحَ وَاغْتَسَلَ أَتَاهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام فَقَالَ قَدْ وَضَعْتَ السِّلَاحَ وَاللَّهِ مَا وَضَعْنَاهُ فَاخْرُجْ إِلَيْهِمْ قَالَ فَإِلَى أَيْنَ قَالَ هَا هُنَا وَأَشَارَ إِلَى بَنِي قُرَيْظَةَ فَخَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْهِمْ... صحیح بخاری : کتاب: غزوات کے بیان میں (باب: غزوئہ احزاب سے نبی کریم کا واپس لوٹنا اور بنو قریظہ پر چڑھائی کرنااور ان کا محاصرہ کرنا ) مترجم: BukhariWriterName 4117. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: جب نبی ﷺ غزوہ خندق سے واپس لوٹے اور پتھیار اتار کر غسل فرمایا تو آپ کے پاس حضرت جبریل ؑ حاضر ہوئے اور کہا: آپ نے تو ہتھیار اتار دیے ہیں۔ اللہ کی قسم! ہم نے انہیں نہیں اتار۔ اب آپ ان کی طرف کوچ فرمائیں۔ آپ نے فرمایا: ’’کس طرف جانا ہے؟‘‘ حضرت جبریل ؑ نے کہا کہ اس طرف اور بنو قریظہ کی طرف اشارہ کیا۔ پھر نبی ﷺ نے ان کی طرف لشکر کشی کی۔ ... الموضوع: مشاركة الملائكة المؤمنين في القتال (الإيمان) Topics: فرشتوں کی مسلمانوں کے ساتھ جہاد میں شرکت (ایمان) 9 صحيح البخاري: كِتَابُ المَغَازِي (بَابُ مَرْجِعِ النَّبِيِّ ﷺ مِنَ الأَحْزَابِ، وَمَ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 4118. حَدَّثَنَا مُوسَى حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى الْغُبَارِ سَاطِعًا فِي زُقَاقِ بَنِي غَنْمٍ مَوْكِبَ جِبْرِيلَ صَلَوَاتُ اللَّهِ عَلَيْهِ حِينَ سَارَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى بَنِي قُرَيْظَةَ... صحیح بخاری : کتاب: غزوات کے بیان میں (باب: غزوئہ احزاب سے نبی کریم کا واپس لوٹنا اور بنو قریظہ پر چڑھائی کرنااور ان کا محاصرہ کرنا ) مترجم: BukhariWriterName 4118. حضرت انس ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں اب بھی قبیلہ بنو غنم کی گلیوں میں حضرت جبریل ؑ کی سواری کی وجہ سے اٹھتا ہوا گرد وغبار دیکھ رہا ہوں، جب رسول اللہ ﷺ نے بنو قریظہ پر چڑھائی کی تھی۔ الموضوع: مشاركة الملائكة المؤمنين في القتال (الإيمان) Topics: فرشتوں کی مسلمانوں کے ساتھ جہاد میں شرکت (ایمان) 10 صحيح البخاري: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابُ الثِّيَابِ البِيضِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5826. حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الحَنْظَلِيُّ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَعْدٍ، قَالَ: «رَأَيْتُ بِشِمَالِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيَمِينِهِ رَجُلَيْنِ، عَلَيْهِمَا ثِيَابٌ بِيضٌ يَوْمَ أُحُدٍ، مَا رَأَيْتُهُمَا قَبْلُ وَلاَ بَعْدُ»... صحیح بخاری : کتاب: لباس کے بیان میں (باب: سفید کپڑے پہننا ) مترجم: BukhariWriterName 5826. حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ جنگ احد کے موقع پر میں نے نبی ﷺ کے دائیں بائیں دو آدمیوں کو دیکھا جو سفید لباس پہنے ہوئے تھے میں انہیں نہ اس سے پہلے کبھی دیکھا اور نہ اس کے بعد دیکھا۔ الموضوع: مشاركة الملائكة المؤمنين في القتال (الإيمان) Topics: فرشتوں کی مسلمانوں کے ساتھ جہاد میں شرکت (ایمان) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 13 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 13