الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 15 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 15 1 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْجِهَادِ (بَابٌ فِي النَّهْيِ أَنْ يُقَدَّ السَّيْرُ بَيْنَ ...) حکم: ضعیف 2589. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا قُرَيْشُ بْنُ أَنَسٍ، حَدَّثَنَا أَشْعَثُ عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ يُقَدَّ السَّيْرُ بَيْنَ إِصْبَعَيْنِ سنن ابو داؤد : کتاب: جہاد کے مسائل (باب: چمڑے کے ٹکڑے کو دو انگلیوں میں رکھ کر کاٹنا منع ہے ) مترجم: DaudWriterName 2589. سیدنا سمرہ بن جندب ؓ سے مروی ہے کہ بیشک رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا کہ چمڑے کے ٹکڑے کو دو انگلیوں کے درمیان رکھ کر کاٹا جائے۔ الموضوع: آداب لبس النعال وخلعها (اللباس والزينة) موضوع: جوتے پہننے اور اتارنے کے آداب (لباس اور زینت کے مسائل) 2 سنن أبي داؤد: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابٌ فِي الِانْتِعَالِ) حکم: صحیح 4135. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ أَبُو يَحْيَى أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَنْتَعِلَ الرَّجُلُ قَائِمًا سنن ابو داؤد : کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل (باب: جوتے پہننے کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 4135. سیدنا جابر ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا کہ آدمی کھڑے ہو کر جوتا پہنے۔ الموضوع: آداب لبس النعال وخلعها (اللباس والزينة) موضوع: جوتے پہننے اور اتارنے کے آداب (لباس اور زینت کے مسائل) 3 سنن أبي داؤد: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابٌ فِي الِانْتِعَالِ) حکم: صحیح 4136. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَمْشِي أَحَدُكُمْ فِي النَّعْلِ الْوَاحِدَةِ لِيَنْتَعِلْهُمَا جَمِيعًا أَوْ لِيَخْلَعْهُمَا جَمِيعًا سنن ابو داؤد : کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل (باب: جوتے پہننے کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 4136. سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کوئی شخص ایک جوتے میں مت چلے، چاہیئے کہ دونوں پہنے یا دونوں اتار دے۔“ الموضوع: آداب لبس النعال وخلعها (اللباس والزينة) موضوع: جوتے پہننے اور اتارنے کے آداب (لباس اور زینت کے مسائل) 4 سنن أبي داؤد: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابٌ فِي الِانْتِعَالِ) حکم: ضعيف الإسناد 4138. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا عبْدُ اللَّهِ بْنُ هَارُونَ عَنْ زِيَادِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِي نَهِيكٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ مِنْ السُّنَّةِ إِذَا جَلَسَ الرَّجُلُ أَنْ يَخْلَعَ نَعْلَيْهِ فَيَضَعَهُمَا بِجَنْبِهِ سنن ابو داؤد : کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل (باب: جوتے پہننے کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 4138. سیدنا ابن عباس ؓ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ سنت یہ ہے کہ آدمی جب بیٹھے تو اپنے جوتے اتار لے اور اپنے پہلو میں رکھ لے۔ الموضوع: آداب لبس النعال وخلعها (اللباس والزينة) موضوع: جوتے پہننے اور اتارنے کے آداب (لباس اور زینت کے مسائل) 5 سنن أبي داؤد: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابٌ فِي الِانْتِعَالِ) حکم: صحیح 4139. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا انْتَعَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَبْدَأْ بِالْيَمِينِ وَإِذَا نَزَعَ فَلْيَبْدَأْ بِالشِّمَالِ وَلْتَكُنْ الْيَمِينُ أَوَّلَهُمَا يَنْتَعِلُ وَآخِرَهُمَا يَنْزِعُ... سنن ابو داؤد : کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل (باب: جوتے پہننے کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 4139. سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی جوتا پہنے تو دائیں (طرف) سے ابتداء کرے اور جب اتارے تو بائیں سے شروع کرے، دایاں پاؤں پہننے میں پہلے اور اتارنے میں آخری ہونا چاہیئے۔“ الموضوع: آداب لبس النعال وخلعها (اللباس والزينة) موضوع: جوتے پہننے اور اتارنے کے آداب (لباس اور زینت کے مسائل) 6 سنن أبي داؤد: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابٌ فِي الِانْتِعَالِ) حکم: صحیح 4140. حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ وَمُسلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْأَشْعَثِ بْنِ سُلَيْمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّ التَّيَمُّنَ مَا اسْتَطَاعَ فِي شَأْنِهِ كُلِّهِ فِي طُهُورِهِ وَتَرَجُّلِهِ وَنَعْلِهِ قَالَ مُسْلِمٌ وَسِوَاكِهِ وَلَمْ يَذْكُرْ فِي شَأْنِهِ كُلِّهِ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ عَنْ شُعْبَةَ مُعَاذٌ وَلَمْ يَذْكُرْ سِوَاكَهُ... سنن ابو داؤد : کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل (باب: جوتے پہننے کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 4140. ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ اپنے تمام کاموں میں جہاں تک ہو سکتا دائیں جانب کو پسند فرماتے تھے۔ وضو کرنے، کنگھی کرنے اور جوتا پہننے میں۔ مسلم بن ابراہیم نے مسواک کا بیان بھی کیا مگر «في شأنه كله» ”تمام کاموں“ کا ذکر نہیں کیا۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ اس حدیث کو معاذ نے شعبہ سے روایت کیا تو اس میں مسواک کا ذکر نہیں کیا۔ ... الموضوع: آداب لبس النعال وخلعها (اللباس والزينة) موضوع: جوتے پہننے اور اتارنے کے آداب (لباس اور زینت کے مسائل) 7 سنن أبي داؤد: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابٌ فِي الِانْتِعَالِ) حکم: صحیح 4141. حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا لَبِسْتُمْ وَإِذَا تَوَضَّأْتُمْ فَابْدَءُوا بِأَيَامِنِكُمْ سنن ابو داؤد : کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل (باب: جوتے پہننے کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 4141. سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم لباس پہنو یا وضو کرو تو اپنی دائیں جانب سے شروع کیا کرو۔“ الموضوع: آداب لبس النعال وخلعها (اللباس والزينة) موضوع: جوتے پہننے اور اتارنے کے آداب (لباس اور زینت کے مسائل) 8 جامع الترمذي: أَبْوَابُ اللِّبَاسِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ أَنْ يَنْتَعِلَ ال...) حکم: صحیح 1775. حَدَّثَنَا أَزْهَرُ بْنُ مَرْوَانَ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ نَبْهَانَ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَنْتَعِلَ الرَّجُلُ وَهُوَ قَائِمٌ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ وَرَوَى عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو الرَّقِّيُّ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ وَكِلَا الْحَدِيثَيْنِ لَا يَصِحُّ عِنْدَ أَهْلِ الْحَدِيثِ وَالْحَارِثُ بْنُ نَبْهَانَ لَيْسَ عِنْدَهُمْ بِالْحَافِظِ وَلَا نَعْرِفُ لِحَدِيثِ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَصْلًا... جامع ترمذی : كتاب: لباس کے احکام ومسائل (باب: کھڑے ہوکر جوتے پہننے کی کراہت کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 1775. ابو ہریرہ ؓ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا کہ کوئی شخص کھڑے ہو کرجوتا پہنے۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث غریب ہے۔ ۲- عبیداللہ بن عمرو رقی نے اس حدیث کو معمر سے، معمر نے قتادہ سے، قتادہ نے انس سے روایت کی ہے، یہ دونوں حدیثیں محدثین کے نزدیک صحیح نہیں ہیں، حارث بن نبہان کا حافظہ محدثین کے نزدیک قوی نہیں ہے۔ ۳- قتادہ کی انس سے مروی حدیث کی ہم کوئی اصل نہیں جانتے ہیں۔ ... الموضوع: آداب لبس النعال وخلعها (اللباس والزينة) موضوع: جوتے پہننے اور اتارنے کے آداب (لباس اور زینت کے مسائل) 9 جامع الترمذي: أَبْوَابُ اللِّبَاسِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ أَنْ يَنْتَعِلَ ال...) حکم: صحیح 1776. حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ السِّمْنَانِيُّ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الرَّقِّيُّ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو الرَّقِّيُّ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ يَنْتَعِلَ الرَّجُلُ وَهُوَ قَائِمٌ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ و قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ وَلَا يَصِحُّ هَذَا الْحَدِيثُ وَلَا حَدِيثُ مَعْمَرٍ عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ... جامع ترمذی : كتاب: لباس کے احکام ومسائل (باب: کھڑے ہوکر جوتے پہننے کی کراہت کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 1776. انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے کھڑے ہو کر جوتا پہننے سے منع فرمایا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ یہ حدیث غریب ہے۔ ۲۔ محمد بن اسماعیل بخاری کہتے ہیں: یہ حدیث صحیح نہیں ہے، اور نہ ہی معمر کی حدیث جسے وہ عمار بن ابی عمار سے اور عمار ابو ہریرہ سے روایت کرتے ہیں۔ ... الموضوع: آداب لبس النعال وخلعها (اللباس والزينة) موضوع: جوتے پہننے اور اتارنے کے آداب (لباس اور زینت کے مسائل) 10 جامع الترمذي: أَبْوَابُ اللِّبَاسِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ بِأَيِّ رِجْلٍ يَبْدَأُ إِذَا انْت...) حکم: صحیح 1779. حَدَّثَنَا الْأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا مَعْنٌ حَدَّثَنَا مَالِكٌ ح و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِكٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا انْتَعَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَبْدَأْ بِالْيَمِينِ وَإِذَا نَزَعَ فَلْيَبْدَأْ بِالشِّمَالِ فَلْتَكُنْ الْيُمْنَى أَوَّلَهُمَا تُنْعَلُ وَآخِرَهُمَا تُنْزَعُ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ... جامع ترمذی : كتاب: لباس کے احکام ومسائل (باب: جوتا پہلے کس پاؤں میں پہنناچاہئے ) مترجم: TrimziWriterName 1779. ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تم میں سے جب کوئی جوتا پہنے تو داہنے پیر سے شروع کرے اور جب اتارے تو بائیں سے شروع کرے، پہننے میں داہنا پاؤں پہلے اور اتارنے میں پیچھے ہو‘‘۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ الموضوع: آداب لبس النعال وخلعها (اللباس والزينة) موضوع: جوتے پہننے اور اتارنے کے آداب (لباس اور زینت کے مسائل) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 15 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 15