الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 4 - مجموع أحاديث: 39 کل صفحات: 4 - کل احا دیث: 39 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الصَّلاَةِ (بَابُ الصَّلاَةِ فِي القَمِيصِ وَالسَّرَاوِيلِ وَا...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 365. حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَامَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ عَنِ الصَّلاَةِ فِي الثَّوْبِ الوَاحِدِ، فَقَالَ: «أَوَكُلُّكُمْ يَجِدُ ثَوْبَيْنِ» ثُمَّ سَأَلَ رَجُلٌ عُمَرَ، فَقَالَ: «إِذَا وَسَّعَ اللَّهُ فَأَوْسِعُوا»، جَمَعَ رَجُلٌ عَلَيْهِ ثِيَابَهُ، صَلَّى رَجُلٌ فِي إِزَارٍ وَرِدَاءٍ، فِي إِزَارٍ، وَقَمِيصٍ فِي إِزَارٍ وَقَبَاءٍ، فِي سَرَاوِيلَ وَرِدَاءٍ، فِي سَرَاوِيلَ وَقَمِيصٍ، فِي سَرَاوِيلَ وَقَبَاءٍ، فِي تُبَّانٍ وَقَبَاءٍ، فِي تُبَّانٍ وَقَمِيصٍ، قَالَ: وَأَحْسِبُ... صحیح بخاری : کتاب: نماز کے احکام و مسائل (باب: قمیص اور پاجامہ اور جانگیا اور قباء (چغہ) پہن کر نماز پڑھنے کے بیان میں۔ ) مترجم: BukhariWriterName 365. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: ایک آدمی کھڑا ہوا اور نبی ﷺ سے سوال کیا: آیا ایک کپڑے میں نماز پڑھی جا سکتی ہے؟ آپ نے فرمایا: ’’کیا تم میں سے سب کے پاس دو، دو کپڑے ہیں؟‘‘ پھر کسی شخص نے حضرت عمر ؓ سے یہی سوال کیا تو انھوں نے جواب دیا: جب اللہ تعالیٰ وسعت فرمائے تو اس وسعت کا اظہار کرو۔ چاہیے کہ لوگ اپنے جسم پر اللہ کے دیے ہوئے کپڑے استعمال کریں، یعنی ازار اور چادر میں، ازار اور قمیص میں، ازار اور قبا میں، پاجامہ اور چادر میں، پاجامہ اور قمیص میں، پاجامہ اور قبا میں، جانگھیے اور قبا میں، جانگھیے اور قمیص میں نماز پڑھیں۔ حضر... الموضوع: لبس العمامة والسراويل (اللباس والزينة) موضوع: پگڑی اور لباس پہننا (لباس اور زینت کے مسائل) 2 صحيح البخاري: کِتَابُ جَزَاءِ الصَّيْدِ (بَابُ لُبْسِ الخُفَّيْنِ لِلْمُحْرِمِ إِذَا لَمْ ي...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1841. حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ زَيْدٍ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ بِعَرَفَاتٍ مَنْ لَمْ يَجِدْ النَّعْلَيْنِ فَلْيَلْبَسْ الْخُفَّيْنِ وَمَنْ لَمْ يَجِدْ إِزَارًا فَلْيَلْبَسْ سَرَاوِيلَ لِلْمُحْرِمِ... صحیح بخاری : کتاب: شکار کے بدلے کا بیان (باب : محرم کو جب جوتیاں نہ ملیں تو وہ موزے پہن سکتا ہے ) مترجم: BukhariWriterName 1841. حضرت عبد اللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا: میں نے نبی ﷺ کو عرفات میں خطبہ دیتے ہوئے سنا، آپ نے محرم کے لیے فرمایا: ’’جس کے پاس جوتا نہ ہو وہ موزے پہن لے اور جس کے پاس تہبند نہ ہوتو وہ شلوارپہن لے۔‘‘ الموضوع: لبس العمامة والسراويل (اللباس والزينة) موضوع: پگڑی اور لباس پہننا (لباس اور زینت کے مسائل) 3 صحيح البخاري: کِتَابُ جَزَاءِ الصَّيْدِ (بَابُ إِذَا لَمْ يَجِدِ الإِزَارَ، فَلْيَلْبَسِ ال...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1843. حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ خَطَبَنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَاتٍ فَقَالَ مَنْ لَمْ يَجِدْ الْإِزَارَ فَلْيَلْبَسْ السَّرَاوِيلَ وَمَنْ لَمْ يَجِدْ النَّعْلَيْنِ فَلْيَلْبَسْ الْخُفَّيْنِ... صحیح بخاری : کتاب: شکار کے بدلے کا بیان (باب : جس کے پاس تہبند نہ ہو تووہ پاجامہ پہن سکتا ہے ) مترجم: BukhariWriterName 1843. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے ہمیں میدان عرفات میں خطبہ دیا اور فرمایا: ’’جس شخص کو تہبند نہ ملے وہ شلوار پہن لے اور جس شخص کو جوتے نہ ملیں وہ موزے پہن لے۔‘‘ حضرت عکرمہ نے کہا: اگر محرم کو دشمن سے خطرہ ہوتو ہتھیار پہن لے اس صورت میں اسے فدیہ دینا ہوگا، لیکن فدیہ دینے کے متعلق ان سے کسی نے اتفاق نہیں کیا۔ ... الموضوع: لبس العمامة والسراويل (اللباس والزينة) موضوع: پگڑی اور لباس پہننا (لباس اور زینت کے مسائل) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابُ السَّرَاوِيلِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5804. حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ لَمْ يَجِدْ إِزَارًا فَلْيَلْبَسْ سَرَاوِيلَ، وَمَنْ لَمْ يَجِدْ نَعْلَيْنِ فَلْيَلْبَسْ خُفَّيْنِ» صحیح بخاری : کتاب: لباس کے بیان میں (باب: پاجامہ پہننے کے بارے میں ) مترجم: BukhariWriterName 5804. حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: جو شخص تہبند نہ پائے وہ شلوار پہن لے اور جو کوئی جوتا نہ پائے وہ موزے پہن لے۔ الموضوع: لبس العمامة والسراويل (اللباس والزينة) موضوع: پگڑی اور لباس پہننا (لباس اور زینت کے مسائل) 5 صحيح البخاري: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابُ النِّعَالِ السِّبْتِيَّةِ وَغَيْرِهَا) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5853. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ إِزَارٌ فَلْيَلْبَسِ السَّرَاوِيلَ، وَمَنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ نَعْلاَنِ فَلْيَلْبَسْ خُفَّيْنِ»... صحیح بخاری : کتاب: لباس کے بیان میں (باب: صاف چمڑے کی جوتی پہننا ) مترجم: BukhariWriterName 5853. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”جس کے پاس تہبند نہ ہو وہ شلوار پہن لے اور جسے جوتے دستیاب نہ ہوں وہ موزے پہن لے۔“ الموضوع: لبس العمامة والسراويل (اللباس والزينة) موضوع: پگڑی اور لباس پہننا (لباس اور زینت کے مسائل) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَجِّ (بَابُ جَوَازِ دُخُولِ مَكَّةَ بِغَيْرِ إِحْرَامٍ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1359. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَا: أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مُسَاوِرٍ الْوَرَّاقِ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ، عَنْ أَبِيهِ، «أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ النَّاسَ وَعَلَيْهِ عِمَامَةٌ سَوْدَاءُ» صحیح مسلم : کتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا جائز ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1359. وکیع نے ہمیں مُساور وراق سے خبر دی، انھوں نے جعفر بن عمرو بن حریث سے، انھوں نے اپنے والد (عمرہ بن حریث بن عمرو مخزومی رضی اللہ تعالیٰ عنہ) سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو خطبہ دیا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (کے سر مبارک) پر سیاہ عمامہ تھا۔ الموضوع: لبس العمامة والسراويل (اللباس والزينة) موضوع: پگڑی اور لباس پہننا (لباس اور زینت کے مسائل) 7 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَجِّ (بَابُ جَوَازِ دُخُولِ مَكَّةَ بِغَيْرِ إِحْرَامٍ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1359.01. وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَالْحَسَنُ الْحُلْوَانِيُّ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ مُسَاوِرٍ الْوَرَّاقِ، قَالَ: حَدَّثَنِي، وَفِي رِوَايَةِ الْحُلْوَانِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ جَعْفَرَ بْنَ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: «كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ، وَعَلَيْهِ عِمَامَةٌ سَوْدَاءُ، قَدْ أَرْخَى طَرَفَيْهَا بَيْنَ كَتِفَيْهِ»، وَلَمْ يَقُلْ أَبُو بَكْرٍ: عَلَى الْمِنْبَرِ... صحیح مسلم : کتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا جائز ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1359.01. ابو بکر بن ابی شیبہ اور حسن حلوانی نے ہمیں حدیث بیان کی دونوں نے کہا: ہمیں ابو اسامہ نے مساور وراق سے حدیث بیان کی۔ کہا: مجھے حدیث بیان کی (جعفر بن عمرو نے) اور حلوانی کی روایت میں ہے کہا: میں نے جعفر بن عمرو بن حریث سے سنا ۔۔۔انھوں نے اپنے والد (عمرہ بن حریث رضی اللہ تعالیٰ عنہ) سے روایت کی، انھوں نے کہا: جیسے میں (اب بھی) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر دیکھ رہا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم (کے سر مبارک) پر سیاہ عمامہ ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے دونوں کناروں کو اپنے دونوں کندھوں کے درمیان لٹکا یا ہوا ہے ابو بکر (بن ابی شیبہ) نے ’’منبر... الموضوع: لبس العمامة والسراويل (اللباس والزينة) موضوع: پگڑی اور لباس پہننا (لباس اور زینت کے مسائل) 8 سنن أبي داؤد: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَزِّ) حکم: ضعيف الإسناد 4038. حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَنْمَاطِيُّ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرَّازِيُّ ح و حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الرَّازِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي أَخْبَرَنِي أَبِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ سَعْدٍ قَالَ رَأَيْتُ رَجُلًا بِبُخَارَى عَلَى بَغْلَةٍ بَيْضَاءَ عَلَيْهِ عِمَامَةُ خَزٍّ سَوْدَاءُ فَقَالَ كَسَانِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذَا لَفْظُ عُثْمَانَ وَالْإِخْبَارُ فِي حَدِيثِهِ... سنن ابو داؤد : کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل (باب: خز کا لباس پہننا ) مترجم: DaudWriterName 4038. جناب عبداللہ بن سعد اپنے والد سعد (سعد رازی اشتکی) سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں نے بخارا میں ایک شخص کو دیکھا جو اپنے سفید خچر پر سوار تھا اور اس کے سر پر سیاہ خز کی پگڑی تھی۔ اس نے کہا: یہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے پہنائی تھی۔ یہ لفظ عثمان (عثمان بن محمد انماطی) کے ہیں اور اس کی روایت میں «أخبرنا» کے لفظ ہیں۔ ... الموضوع: لبس العمامة والسراويل (اللباس والزينة) موضوع: پگڑی اور لباس پہننا (لباس اور زینت کے مسائل) 9 سنن أبي داؤد: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابٌ فِي الْمَصْبُوغِ بِالصُّفْرَةِ) حکم: صحيح الإسناد 4064. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ عَنْ زَيْدٍ يَعْنِي ابْنَ أَسْلَمَ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ يَصْبُغُ لِحْيَتَهُ بِالصُّفْرَةِ حَتَّى تَمْتَلِئَ ثِيَابُهُ مِنْ الصُّفْرَةِ فَقِيلَ لَهُ لِمَ تَصْبُغُ بِالصُّفْرَةِ فَقَالَ إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْبُغُ بِهَا وَلَمْ يَكُنْ شَيْءٌ أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْهَا وَقَدْ كَانَ يَصْبُغُ ثِيَابَهُ كُلَّهَا حَتَّى عِمَامَتَهُ... سنن ابو داؤد : کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل (باب: زرد رنگ کے کپڑے پہننا ) مترجم: DaudWriterName 4064. جناب زید بن اسلم بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ اپنی ڈاڑھی زرد رنگ سے رنگا کرتے تھے یہاں تک کہ ان کے کپڑے بھی اس رنگ سے بھر جاتے تھے۔ ان سے کہا گیا کہ آپ زرد رنگ سے کیوں رنگتے ہیں؟ انہوں نے کہا: تحقیق میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا ہے کہ وہ اسی سے (اپنے بال یا کپڑے) رنگتے تھے اور انہیں اس سے بڑھ کر اور کوئی رنگ زیادہ محبوب نہ تھا اور وہ اپنے سب کپڑے اسی سے رنگتے تھے حتیٰ کہ پگڑی بھی۔ ... الموضوع: لبس العمامة والسراويل (اللباس والزينة) موضوع: پگڑی اور لباس پہننا (لباس اور زینت کے مسائل) 10 سنن أبي داؤد: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابٌ فِي الْعَمَائِمِ) حکم: صحیح 4076. حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ وَمُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ قَالُوا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَامَ الْفَتْحِ مَكَّةَ وَعَلَيْهِ عِمَامَةٌ سَوْدَاءُ سنن ابو داؤد : کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل (باب: پگڑی باندھنے کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 4076. سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ فتح مکہ کے سال نبی کریم ﷺ مکے میں داخل ہوئے تو آپ ﷺ پر سیاہ رنگ کی پگڑی تھی۔ الموضوع: لبس العمامة والسراويل (اللباس والزينة) موضوع: پگڑی اور لباس پہننا (لباس اور زینت کے مسائل) مجموع الصفحات: 4 - مجموع أحاديث: 39 کل صفحات: 4 - کل احا دیث: 39