1 ‌سنن أبي داؤد كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابٌ فِيمَا تُبْدِي الْمَرْأَةُ مِنْ زِينَتِهَا

حکم: صحیح

4123 حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ كَعْبٍ الْأَنْطَاكِيُّ وَمُؤَمَّلُ بْنُ الْفَضْلِ الْحَرَّانِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ بَشِيرٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ خَالِدٍ قَالَ يَعْقُوبُ ابْنُ دُرَيْكٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ أَسْمَاءَ بِنْتَ أَبِي بَكْرٍ دَخَلَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهَا ثِيَابٌ رِقَاقٌ فَأَعْرَضَ عَنْهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ يَا أَسْمَاءُ إِنَّ الْمَرْأَةَ إِذَا بَلَغَتْ الْمَحِيضَ لَمْ تَصْلُحْ أَنْ يُرَى مِنْهَا إِلَّا هَذَا وَهَذَا وَأَشَارَ إِلَى وَجْهِهِ وَكَفَّيْهِ قَالَ أَبُو دَاوُد هَذَا مُرْسَ...

سنن ابو داؤد:

کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل

(باب: عورت اپنی زینت سے کیا کچھ کھلا رکھ سکتی ہے ؟)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

4123. ام المؤمنین سیدہ عائشہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے کہ (ان کی بہن) اسماء بنت ابوبکر‬ ؓ ر‬سول اللہ ﷺ کے ہاں آئیں اور انہوں نے باریک کپڑے پہنے ہوئے تھے۔ تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے اپنا منہ موڑ لیا اور فرمایا: ”اے اسماء! بچی جب جوان ہو جائے تو جائز نہیں کہ اس سے کچھ نظر آئے سوائے اس کے اور اس کے اور آپ ﷺ نے اپنے چہرے اور ہاتھوں کی طرف اشارہ فرمایا۔“ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ یہ روایت مرسل ہے۔ خالد بن دریک نے سیدہ عائشہ ؓ کو نہیں پایا اور سعید بن بشیر قوی نہیں ہے۔...


2 ‌سنن أبي داؤد كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابٌ فِي لِبْسِ الْقَبَاطِيِّ لِلنِّسَاءِ

حکم: ضعیف

4135 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ وَأَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيُّ قَالَا أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ مُوسَى بْنِ جُبَيْرٍ أَنَّ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ حَدَّثَهُ عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ مُعَاوِيَةَ عَنْ دِحْيَةَ بْنِ خَلِيفَةَ الْكَلْبِيِّ أَنَّهُ قَالَ أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَبَاطِيَّ فَأَعْطَانِي مِنْهَا قُبْطِيَّةً فَقَالَ اصْدَعْهَا صَدْعَيْنِ فَاقْطَعْ أَحَدَهُمَا قَمِيصًا وَأَعْطِ الْآخَرَ امْرَأَتَكَ تَخْتَمِرُ بِهِ فَلَمَّا أَدْبَرَ قَالَ وَأْمُرْ امْرَأَتَكَ أَنْ تَجْعَلَ تَحْتَهُ ثَوْبًا لَا يَصِفُهَا قَالَ أَب...

سنن ابو داؤد:

کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل

(

باب: عورتوں کے لیے باریک لباس کا بیان

)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

4135. سیدنا دحیہ بن خلیفہ کلبی ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس مصر کے سفید باریک کپڑے لائے گئے تو آپ ﷺ نے ان میں سے ایک کپڑا مجھے بھی عنایت فرمایا اور کہا: ”اس کے دو ٹکڑے کر لو، ایک کی تم قمیص بنا لو اور دوسرا اپنی اہلیہ کو دے دو، وہ اس کو اپنی اوڑھنی بنا لے۔‘‘ پھر جب میں نے پشت پھیری تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنی بیوی کو کہنا کہ اس کے نیچے کوئی اور کپڑا لگا لے کہ اس کے جسم کو ظاہر نہ کرے۔“ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ اس حدیث کو یحییٰ بن ایوب نے روایت کیا تو (موسیٰ بن جبیر کے استاذ کا نام) عباس بن عبیداللہ بن عباس بیان کیا۔...