1 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَجِّ (بَابُ مَا يُبَاحُ لِلْمُحْرِمِ بِحَجٍّ أَوْ عُمْرَ...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

1180. حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا عَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ بِالْجِعْرَانَةِ، عَلَيْهِ جُبَّةٌ وَعَلَيْهَا خَلُوقٌ - أَوْ قَالَ أَثَرُ صُفْرَةٍ - فَقَالَ: كَيْفَ تَأْمُرُنِي أَنْ أَصْنَعَ فِي عُمْرَتِي؟ قَالَ: وَأُنْزِلَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوَحْيُ، فَسُتِرَ بِثَوْبٍ، وَكَانَ يَعْلَى يَقُولُ: وَدِدْتُ أَنِّي أَرَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ نَزَلَ عَلَيْهِ الْوَحْيُ، قَالَ فَقَالَ: ...

صحیح مسلم : کتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: حج یا عمرے کا احرام باندھنے والے کے لیے کیا پہننا جائز ہے اور کیا ممنوع ؟نیز اس کےلیے خوشبو کا استعمال ممنوع ہے )

مترجم: MuslimWriterName

1180. ہمام نے کہا: ہمیں عطا ابن ابی رباح نے صفوان بن یعلیٰ بن امیہ سے حدیث بیان کی، انھوں نے اپنے والد (یعلیٰ بن امیہ تمیمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ) سے روایت کی، کہا: نبی اکرم ﷺ کے پاس ایک شخص حاضر ہوا۔ (اس وقت) آپ ﷺ جعرانہ (کے مقام) پر تھے، اس (کے بدن) پر جبہ تھا، اس پر زعفران ملی خوشبو (لگی ہوئی) تھی۔ یا کہا: زردی کا نشان تھا۔ اس نے کہا: آپ مجھے میرے عمرے میں کیا کرنے کا حکم دیتے ہیں؟ (یعلیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے) کہا: (اتنے میں) نبی ﷺ پر وحی اترنے لگی تو آپ ﷺ پر کپڑا تان دیا گیا۔ یعلیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہا کرتے تھے کہ میں نبی کریم ﷺ کو (اس عالم میں) دیکھوں جب آپﷺ...


2 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَجِّ (بَابُ مَا يُبَاحُ لِلْمُحْرِمِ بِحَجٍّ أَوْ عُمْرَ...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

1180.01. وحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ وَهُوَ بِالْجِعْرَانَةِ، وَأَنَا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَعَلَيْهِ مُقَطَّعَاتٌ - يَعْنِي جُبَّةً - وَهُوَ مُتَضَمِّخٌ بِالْخَلُوقِ، فَقَالَ: إِنِّي أَحْرَمْتُ بِالْعُمْرَةِ وَعَلَيَّ هَذَا، وَأَنَا مُتَضَمِّخٌ بِالْخَلُوقِ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا كُنْتَ صَانِعًا فِي حَجِّكَ؟» قَالَ: أَنْزِعُ عَنِّي هَذِهِ الثِّيَابَ، وَأَغْسِلُ عَنِّي هَذَا الْخَلُوقَ، فَقَالَ لَهُ...

صحیح مسلم : کتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: حج یا عمرے کا احرام باندھنے والے کے لیے کیا پہننا جائز ہے اور کیا ممنوع ؟نیز اس کےلیے خوشبو کا استعمال ممنوع ہے )

مترجم: MuslimWriterName

1180.01. عمرو بن دینار نے عطاء سے انھوں نے صفوان بن یعلیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے، انھوں نے اپنے والد سے روایت کی، کہا: نبی کریم ﷺ جعرانہ میں تھے، آپ ﷺ کے پاس ایک شخص آیا، میں (یعلیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ) بھی آپ ﷺ کی خدمت میں موجود تھا، اس (کے بدن) پر ٹکڑیوں والا (لباس)، یعنی جبہ تھا وہ زعفران ملی خوشبوسے لت پت تھا۔ اس نے کہا میں نے عمرے کا احرام باندھا ہے۔ اور میرے جسم پر یہ لباس ہے۔ اور میں نے خوشبو بھی لگائی ہے۔ (کیا یہ درست ہے؟) نبی ﷺ نے اس سے فرمایا: ’’تم اپنے حج میں کیا کرتے؟‘‘ اس نے کہا: میں یہ اپنے کپڑے اتار دیتا تو نبی کریم ﷺ نے اس سے فرم...


3 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَجِّ (بَابُ مَا يُبَاحُ لِلْمُحْرِمِ بِحَجٍّ أَوْ عُمْرَ...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

1180.02. حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ح وحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، قَالَا: أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، ح وحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ - وَاللَّفْظُ لَهُ - أَخْبَرَنَا عِيسَى، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ، أَنَّ صَفْوَانَ بْنَ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ، أَخْبَرَهُ أَنَّ يَعْلَى كَانَ يَقُولُ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: لَيْتَنِي أَرَى نَبِيَّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ يُنْزَلُ عَلَيْهِ، فَلَمَّا كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْجِعْرَانَةِ، وَعَلَى النَّبِيِّ صَلَّى ...

صحیح مسلم : کتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: حج یا عمرے کا احرام باندھنے والے کے لیے کیا پہننا جائز ہے اور کیا ممنوع ؟نیز اس کےلیے خوشبو کا استعمال ممنوع ہے )

مترجم: MuslimWriterName

1180.02. ابن جریج نے کہا: مجھے عطاء نے خبر دی کہ صفوان بن یعلیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن امیہ نے انھیں خبر دی کہ یعلیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا کرتے تھے: کاش! میں نبی کریم ﷺ کو اس وقت دیکھوں جب آپ ﷺ پر وحی نازل ہو رہی ہو۔ (ایک مرتبہ) جب نبی کریم ﷺ جعرانہ میں تھے۔ اور آپ ﷺ پر ایک کپڑے سےسایہ کیا گیا تھا، آپ ﷺ کے ساتھ آپ ﷺ کے کچھ صحابہ رضوان اللہ عنھم اجمعین بھی تھے۔ جن میں عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی شامل تھے کہ آپ ﷺ کے پاس ایک شخص آیا۔ اس نے خوشبوسےلت پت جبہ پہنا ہوا تھا، اس نے کہا: اے اللہ کے رسول (ﷺ) آپ ﷺ کا اس شخص کے بارے میں کیا خیال...


4 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَجِّ (بَابُ مَا يُبَاحُ لِلْمُحْرِمِ بِحَجٍّ أَوْ عُمْرَ...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

1180.03. وحَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ الْعَمِّيُّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ - وَاللَّفْظُ لِابْنِ رَافِعٍ - قَالَا: حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، قَالَ: سَمِعْتُ قَيْسًا، يُحَدِّثُ عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ بِالْجِعْرَانَةِ، قَدْ أَهَلَّ بِالْعُمْرَةِ، وَهُوَ مُصَفِّرٌ لِحْيَتَهُ وَرَأْسَهُ، وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي أَحْرَمْتُ بِعُمْرَةٍ، وَأَنَا كَمَا تَرَى، فَقَالَ: «انْزِعْ عَنْكَ الْجُبَّةَ، وَاغْسِلْ عَنْكَ الصُّفْرَةَ، وَمَ...

صحیح مسلم : کتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: حج یا عمرے کا احرام باندھنے والے کے لیے کیا پہننا جائز ہے اور کیا ممنوع ؟نیز اس کےلیے خوشبو کا استعمال ممنوع ہے )

مترجم: MuslimWriterName

1180.03. قیس،عطاء سے حدیث بیان کرتے ہیں، وہ صفوان بن یعلیٰ بن امیہ سے، وہ اپنے والد (یعلی رضی اللہ تعالیٰ عنہ) سے کہ جب نبی اکرم ﷺ جعرانہ میں تھے، آپ ﷺ کے پاس ایک شخص آیا، وہ عمرے کا احرام باندھ کر تلبیہ کہہ چکا تھا، اس نے اپنا سر اور اپنی داڑھی کو زردرنگ سے رنگا ہوا تھا، اور اس (کے جسم) پر جبہ تھا۔ اس نے پوچھا: اے اللہ کے رسول ﷺ! میں نے عمرے کا احرام باندھا ہے اور میں اس حالت میں ہوں جو آپﷺ دیکھ رہے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’جبہ اتار دو، اپنے آپ سے زرد رنگ کو دھو ڈالو اور جو تم نے اپنے حج میں کرنا تھا وہی عمرے میں کرو۔‘‘ ...


5 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَجِّ (بَابُ مَا يُبَاحُ لِلْمُحْرِمِ بِحَجٍّ أَوْ عُمْرَ...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

1180.04. وحَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ، حَدَّثَنَا رَبَاحُ بْنُ أَبِي مَعْرُوفٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَطَاءً، قَالَ: أَخْبَرَنِي صَفْوَانُ بْنُ يَعْلَى، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتَاهُ رَجُلٌ عَلَيْهِ جُبَّةٌ بِهَا أَثَرٌ مِنْ خَلُوقٍ، فَقَالَ يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي أَحْرَمْتُ بِعُمْرَةٍ، فَكَيْفَ أَفْعَلُ؟ فَسَكَتَ عَنْهُ، فَلَمْ يَرْجِعْ إِلَيْهِ، وَكَانَ عُمَرُ يَسْتُرُهُ إِذَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ الْوَحْيُ، يُظِلُّهُ، فَقُلْتُ لِعُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: إِنِّي أُحِبُّ، إِذَا أُنْ...

صحیح مسلم : کتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: حج یا عمرے کا احرام باندھنے والے کے لیے کیا پہننا جائز ہے اور کیا ممنوع ؟نیز اس کےلیے خوشبو کا استعمال ممنوع ہے )

مترجم: MuslimWriterName

1180.04. رباح بن ابی معروف نے ہم سے حدیث بیان کی، کہا: میں نے عطاء سے سنا، انھوں نے کہا: مجھے صفوان بن یعلیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے والد یعلیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے خبر دی، کہا: ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے کہ ایک شخص آیا، اس نے جبہ پہن رکھا تھا جس پر زعفران ملی خوشبو کے نشانات تھے، اس نے کہا: اے اللہ کے رسول ﷺ! میں نے عمرے کا احرام باندھا ہے تو میں کس طر ح کروں؟ آپ ﷺ خاموش رہےاور اسے کوئی جواب نہ دیا، جب آپ ﷺ پر وحی اترتی تو حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ آپﷺ کے آگے اوٹ کرتے، آپ پر سایہ کرتے۔ میں نے حضرت عمر سے کہا: میر ی خواہش ہے کہ جب آپ ﷺ پر وحی نازل ہو، میں بھی ...


6 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ الرَّجُلِ يُحْرِمُ فِي ثِيَابِهِ)

حکم: صحیح

1819. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا هَمَّامٌ قَالَ سَمِعْتُ عَطَاءً أَخْبَرَنَا صَفْوَانُ بْنُ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ بِالْجِعْرَانَةِ وَعَلَيْهِ أَثَرُ خَلُوقٍ أَوْ قَالَ صُفْرَةٍ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ تَأْمُرُنِي أَنْ أَصْنَعَ فِي عُمْرَتِي فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوَحْيَ فَلَمَّا سُرِّيَ عَنْهُ قَالَ أَيْنَ السَّائِلُ عَنْ الْعُمْرَةِ قَالَ اغْسِلْ عَنْكَ أَثَرَ الْخَلُوقِ أَوْ قَالَ أَثَرَ الصُّفْرَةِ وَاخْلَعْ الْجُبَّةَ عَن...

سنن ابو داؤد : کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل (باب: کوئی اگر اپنے عام کپڑوں میں احرام باندھے تو ؟ )

مترجم: DaudWriterName

1819. جناب صفوان اپنے والد یعلیٰ بن امیہ ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا جبکہ آپ مقام جعرانہ میں تھے اور اس آدمی پر خلوق خوشبو کا اثر تھا (جو کہ زغفران وغیرہ سے بنی ہوتی ہے) یا کہا زرد رنگ کی خوشبو تھی۔ اور وہ جبہ پہنے ہوئے تھا۔ اس نے کہا: اے اﷲ کے رسول! آپ مجھے کیا ارشاد فرماتے ہیں کہ میں اپنے عمرے میں کیسے کروں؟ تو اﷲ تبارک و تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ پر وحی نازل فرمائی۔ جب آپ ﷺ سے یہ کیفیت دور ہوئی تو دریافت کیا: ”وہ عمرے کے متعلق پوچھنے والا کہاں ہے؟“ آپ ﷺ نے اس نے فرمایا: ”خلوق خوشبو دھو ڈالو۔“ یا فرمایا: &rdquo...


7 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ الرَّجُلِ يُحْرِمُ فِي ثِيَابِهِ)

حکم: صحيح دون قوله ومن رأسه فإنه منكر

1820. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ وَهُشيْمٌ عَنْ الْحَجَّاجِ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى عَنْ أَبِيهِ بِهَذِهِ الْقِصَّةِ قَالَ فِيهِ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اخْلَعْ جُبَّتَكَ فَخَلَعَهَا مِنْ رَأْسِهِ وَسَاقَ الْحَدِيثَ ...

سنن ابو داؤد : کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل (باب: کوئی اگر اپنے عام کپڑوں میں احرام باندھے تو ؟ )

مترجم: DaudWriterName

1820. سیدنا یعلیٰ بن امیہ ؓ یہ قصہ روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے اس سے فرمایا: ”اپنا جبہ اتار دو۔“ چنانچہ اس نے اسے اپنے سر کی طرف سے اتار دیا۔ اور حدیث بیان کی۔


8 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ الرَّجُلِ يُحْرِمُ فِي ثِيَابِهِ)

حکم: صحیح

1821. حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ الْهَمَدَانِيُّ الرَّمْلِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ ابْنِ يَعْلَى ابْنِ مُنْيَةَ عَنْ أَبِيهِ بِهَذَا الْخَبَرِ قَالَ فِيهِ فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَنْزِعَهَا نَزْعًا وَيَغْتَسِلَ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا وَسَاقَ الْحَدِيثَ ...

سنن ابو داؤد : کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل (باب: کوئی اگر اپنے عام کپڑوں میں احرام باندھے تو ؟ )

مترجم: DaudWriterName

1821. سیدنا یعلیٰ ابن منیہ ؓ نے یہ خبر روایت کی اس میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اسے حکم دیا کہ اسے اتار دو (جبہ کو) اور غسل کرو دو بار یا تین بار۔ اور حدیث بیان کی۔


9 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ الرَّجُلِ يُحْرِمُ فِي ثِيَابِهِ)

حکم: صحیح

1822. حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرِمٍ حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ سَمِعْتُ قَيْسَ بْنَ سَعْدٍ يُحَدِّثُ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْجِعْرَانَةِ وَقَدْ أَحْرَمَ بِعُمْرَةٍ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ وَهُوَ مُصَفِّرٌ لِحْيَتَهُ وَرَأْسَهُ وَسَاقَ هَذَا الْحَدِيثَ...

سنن ابو داؤد : کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل (باب: کوئی اگر اپنے عام کپڑوں میں احرام باندھے تو ؟ )

مترجم: DaudWriterName

1822. جناب صفوان اپنے والد یعلیٰ بن امیہ ؓ سے نقل کرتے ہیں کہ جعرانہ مقام پر ایک شخص نبی کریم ﷺ کی خدمت میں آیا، اس نے عمرے کا احرام باندھا ہوا تھا، جبہ پہنے ہوئے تھا اور اس کی ڈاڑھی اور سر میں زرد رنگ کی خوشبو لگی ہوئی تھی۔ اور مذکورہ بالا حدیث بیان کی۔


10 سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابُ الْجُبَّةِ فِي الْإِحْرَامِ)

حکم: صحيح ، دون قوله : " ثم أحدث إحراما " فإنه شاذ ، و المحفوظ دونها كما قال المؤلف

2668. أَخْبَرَنَا نُوحُ بْنُ حَبِيبٍ الْقُوْمَسِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ قَالَ حَدَّثَنِي عَطَاءٌ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ قَالَ لَيْتَنِي أَرَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُنْزَلُ عَلَيْهِ فَبَيْنَا نَحْنُ بِالْجِعِرَّانَةِ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قُبَّةٍ فَأَتَاهُ الْوَحْيُ فَأَشَارَ إِلَيَّ عُمَرُ أَنْ تَعَالَ فَأَدْخَلْتُ رَأْسِي الْقُبَّةَ فَأَتَاهُ رَجُلٌ قَدْ أَحْرَمَ فِي جُبَّةٍ بِعُمْرَةٍ مُتَضَمِّخٌ بِطِيبٍ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا تَقُولُ فِي رَجُلٍ قَدْ أَحْرَم...

سنن نسائی : کتاب: مواقیت کا بیان (باب: احرام کی حالت میں جبہ پہننا )

مترجم: NisaiWriterName

2668. حضرت یعلیٰ بن امیہ ؓ سے منقول ہے کہ میں نے کہا: کاش! میں رسول اللہ ﷺ کو نزول وحی کی حالت میں دیکھوں۔ ایک بار ہم (دوران سفر میں) جعرانہ کے مقام پر تھے جبکہ رسول اللہ ﷺ اپنے خیمے میں تھے کہ آپ پر وحی اترنے لگی۔ حضرت عمر ؓ نے مجھے اشارہ فرمایا کہ آجاؤ۔ میں نے اپنا سر خیمے میں داخل کیا۔ دراصل ایک آدمی رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا تھا جس نے جبے میں عمرے کا احرام باندھ لیا تھا۔ اس آدمی نے خوشبو بھی لگائی ہوئی تھی۔ اس نے آپ سے پوچھا: اے اللہ کے رسول! آپ اس شخص کے بارے میں کیا فرماتے ہیں جس نے جبے ہی میں احرام باندھ لیا ہو؟ تو آپ پر وحی اترنے لگی۔ نبی ﷺ اس کی وجہ سے خراٹے ل...