الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 16 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 16 1 سنن أبي داؤد: كِتَابُ السُّنَّةِ (بَابُ تَرْكِ السَّلَامِ عَلَى أَهْلِ الْأَهْوَاءِ) حکم: حسن 4601. حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا عَطَاءٌ الْخُرَاسَانِيُّ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمَرَ عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ قَدِمْتُ عَلَى أَهْلِي وَقَدْ تَشَقَّقَتْ يَدَايَ فَخَلَّقُونِي بِزَعْفَرَانٍ فَغَدَوْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ وَقَالَ اذْهَبْ فَاغْسِلْ هَذَا عَنْكَ... سنن ابو داؤد : کتاب: سنتوں کا بیان (باب: بدعتیوں سے سلام چھوڑ دینے کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 4601. سیدنا عمار بن یاسر ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں اپنے گھر والوں کے پاس پہنچا اور حالت یہ تھی کہ میرے ہاتھ پھٹ گئے تھے۔ تو انہوں نے مجھے (میرے ہاتھوں پر) زعفران لگا دیا۔ صبح کے وقت میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے سلام عرض کیا تو آپ نے مجھے جواب نہ دیا اور فرمایا: ”جاؤ اسے دھو ڈالو۔“ ... الموضوع: المكروه من الطيب للرجال (اللباس والزينة) موضوع: مردوں کے لیے ناپسندیدہ خوشبو (لباس اور زینت کے مسائل) 2 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْآدَابِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ التَّزَعْفُرِ وَال...) حکم: صحیح 2815. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ ح و حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ التَّزَعْفُرِ لِلرِّجَالِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.... جامع ترمذی : کتاب: آداب واحکام کا بیان (باب: زعفران اور خلوق کا استعمال مردوں کے لیے مکروہ ہے ) مترجم: TrimziWriterName 2815. انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مردوں کو زعفرانی رنگ کے استعمال سے روکا ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ الموضوع: المكروه من الطيب للرجال (اللباس والزينة) موضوع: مردوں کے لیے ناپسندیدہ خوشبو (لباس اور زینت کے مسائل) 3 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْآدَابِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ التَّزَعْفُرِ وَال...) حکم: صحیح 2815.01. وَرَوَى شُعْبَةُ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْمَعِيلَ ابْنِ عُلَيَّةَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ التَّزَعْفُرِ حَدَّثَنَا بِذَلِكَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا آدَمُ عَنْ شُعْبَةَ قَالَ أَبُو عِيسَى وَمَعْنَى كَرَاهِيَةِ التَّزَعْفُرِ لِلرِّجَالِ أَنْ يَتَزَعْفَرَ الرَّجُلُ يَعْنِي أَنْ يَتَطَيَّبَ بِهِ.... جامع ترمذی : کتاب: آداب واحکام کا بیان (باب: زعفران اور خلوق کا استعمال مردوں کے لیے مکروہ ہے ) مترجم: TrimziWriterName 2815.01. انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے (مردوں کو) زعفرانی رنگ کے استعمال سے منع فرمایا ہے، مردوں کے لیے زعفران کے استعمال کی کراہت کا مطلب یہ ہے کہ مرد زعفران کی خوشبو نہ لگائیں۔ الموضوع: المكروه من الطيب للرجال (اللباس والزينة) موضوع: مردوں کے لیے ناپسندیدہ خوشبو (لباس اور زینت کے مسائل) 4 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْآدَابِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ التَّزَعْفُرِ وَال...) حکم: ضعیف الاسناد 2816. حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ قَال سَمِعْتُ أَبَا حَفْصِ بْنَ عُمَرَ يُحَدِّثُ عَنْ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبْصَرَ رَجُلًا مُتَخَلِّقًا قَالَ اذْهَبْ فَاغْسِلْهُ ثُمَّ اغْسِلْهُ ثُمَّ لَا تَعُدْ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَقَدْ اخْتَلَفَ بَعْضُهُمْ فِي هَذَا الْإِسْنَادِ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ قَالَ عَلِيٌّ قَالَ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ مَنْ سَمِعَ مِنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ قَدِيمًا فَسَمَاعُهُ صَحِيحٌ وَسَمَاعُ شُعْبَةَ وَسُفْيَانَ مِنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ صَح... جامع ترمذی : کتاب: آداب واحکام کا بیان (باب: زعفران اور خلوق کا استعمال مردوں کے لیے مکروہ ہے ) مترجم: TrimziWriterName 2816. یعلی بن مرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ایک شخص کو خلوق لگائے ہوئے دیکھا۱؎ ، تو آپﷺ نے فرمایا: ’’جاؤ اسے دھو ڈالو۔ پھر دھو ڈالو، پھر (آئندہ کبھی) نہ لگاؤ‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ یہ حدیث حسن ہے۔ ۲۔ بعض لوگوں نے عطا بن سائب سے اس حدیث کی اسناد میں اختلاف کیا ہے۔ ۳۔ علی (ابن المدینی) کہتے ہیں کہ یحییٰ بن سعید نے کہا ہے کہ جس نے عطاء بن سائب سے ان کی زندگی کے پرانے (پہلے) دور میں سنا ہے تو اس کا سماع صحیح ہے اور شعبہ اور سفیان ثوری کا عطاء بن سائب سے سماع صحیح ہے مگر دو حدیثیں جو عطاء سے زاذان کے واسطہ سے مروی... الموضوع: المكروه من الطيب للرجال (اللباس والزينة) موضوع: مردوں کے لیے ناپسندیدہ خوشبو (لباس اور زینت کے مسائل) 5 سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابٌُ الزَّعْفَرَانُ لِلْمُحْرِمِ) حکم: صحیح 2706. أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ إِسْمَعِيلَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ أَنَسٍ قَالَ نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَتَزَعْفَرَ الرَّجُلُ سنن نسائی : کتاب: مواقیت کا بیان (باب: محرم کے لیے زعفران لگانا؟ ) مترجم: NisaiWriterName 2706. حضرت انس ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے مرد کو زعفران لگانے سے منع فرمایا۔ الموضوع: المكروه من الطيب للرجال (اللباس والزينة) موضوع: مردوں کے لیے ناپسندیدہ خوشبو (لباس اور زینت کے مسائل) 6 سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابٌُ الزَّعْفَرَانُ لِلْمُحْرِمِ) حکم: صحیح 2707. أَخْبَرَنِي كَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ عَنْ بَقَيَّةَ عَنْ شُعْبَةَ قَالَ حَدَّثَنِي إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ التَّزَعْفُرِ سنن نسائی : کتاب: مواقیت کا بیان (باب: محرم کے لیے زعفران لگانا؟ ) مترجم: NisaiWriterName 2707. حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے (مرد کو) زعفران لگانے سے منع فرمایا ہے۔ الموضوع: المكروه من الطيب للرجال (اللباس والزينة) موضوع: مردوں کے لیے ناپسندیدہ خوشبو (لباس اور زینت کے مسائل) 7 سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابٌُ الزَّعْفَرَانُ لِلْمُحْرِمِ) حکم: صحیح 2708. أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ التَّزَعْفُرِ قَالَ حَمَّادٌ يَعْنِي لِلرِّجَالِ سنن نسائی : کتاب: مواقیت کا بیان (باب: محرم کے لیے زعفران لگانا؟ ) مترجم: NisaiWriterName 2708. حضرت انس ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے زعفران لگانے سے منع فرمایا ہے۔ حماد راوی کہتے ہیں: یعنی مردوں کو۔ الموضوع: المكروه من الطيب للرجال (اللباس والزينة) موضوع: مردوں کے لیے ناپسندیدہ خوشبو (لباس اور زینت کے مسائل) 8 سنن النسائي: كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ (بَابُ الْخِضَابِ بِالصُّفْرَةِ) حکم: منکر 5088. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ قَالَ سَمِعْتُ الرُّكَيْنَ يُحَدِّثُ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ حَسَّانَ عَنْ عَمِّهِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَكْرَهُ عَشْرَ خِصَالٍ الصُّفْرَةَ يَعْنِي الْخَلُوقَ وَتَغْيِيرَ الشَّيْبِ وَجَرَّ الْإِزَارِ وَالتَّخَتُّمَ بِالذَّهَبِ وَالضَّرْبَ بِالْكِعَابِ وَالتَّبَرُّجَ بِالزِّينَةِ لِغَيْرِ مَحَلِّهَا وَالرُّقَى إِلَّا بِالْمُعَوِّذَاتِ وَتَعْلِيقَ التَّمَائِمِ وَعَزْلَ الْمَاءِ بِغَيْرِ مَحَلِّهِ وَإِفْسَادَ الصَّبِيِّ غَيْرَ مُحَرِّمِهِ... سنن نسائی : کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل (باب: زرد رنگ سے خضاب کرنا ) مترجم: NisaiWriterName 5088. حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ دس کاموں کو ناپسند فرماتے تھے: (مردوں کا) خلوق لگانا، سفید بالوں کو سیاہ کرنا، تہبند (ٹخنوں سے نیچے) لٹکانا، (مردوں کےلیے) سونے کی انگوٹھی پہننا، شطرنج کھیلنا، نامناسب مقام پر عورت کا اظہار زینت کرنا، معوذات وغیرہ کے علاوہ دم کرنا، تمیمے لٹکانا، منی غلط مقام پر ضائع کرنا اور چھوٹے بچے میں خرابی ڈالنا۔ لیکن آپ اس (آخری کام) کو حرام نہیں فرماتے تھے۔ ... الموضوع: المكروه من الطيب للرجال (اللباس والزينة) موضوع: مردوں کے لیے ناپسندیدہ خوشبو (لباس اور زینت کے مسائل) 9 سنن النسائي: كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ (بَابُ التَّزَعْفُرِ وَالْخَلُوقُ) حکم: ضعیف 5120. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ ظَبْيَانَ عَنْ حُكَيْمِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهِ رَدْعٌ مِنْ خَلُوقٍ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اذْهَبْ فَانْهَكْهُ ثُمَّ أَتَاهُ فَقَالَ اذْهَبْ فَانْهَكْهُ ثُمَّ أَتَاهُ فَقَالَ اذْهَبْ فَانْهَكْهُ ثُمَّ لَا تَعُدْ... سنن نسائی : کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل (باب: زعفران اور خلوق لگانا ) مترجم: NisaiWriterName 5120. حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ ایک آدمی نبئ اکرم ﷺ کے پاس آیا تو اس پر مخلوق کا نشان تھا۔ نبئ اکرم ﷺ نے اسے فرمایا: جاؤ، اسے اچھی طرح دھو کر آؤ۔ وہ پھرآیا تو آپ نے فرمایا: پھر جاؤ، اچھی طرح دھو کر آؤ۔ وہ پھر آیا تو آپ نے فرمایا: پھر جاؤ، اسے اچھی طرح دھو ڈالو اور دوبارہ نہ لگانا۔ ... الموضوع: المكروه من الطيب للرجال (اللباس والزينة) موضوع: مردوں کے لیے ناپسندیدہ خوشبو (لباس اور زینت کے مسائل) 10 سنن النسائي: كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ (بَابُ التَّزَعْفُرِ وَالْخَلُوقُ) حکم: ضعیف 5121. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا حَفْصِ بْنَ عَمْرٍو وَقَالَ عَلَى إِثْرِهِ يُحَدِّثُ عَنْ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ أَنَّهُ مَرَّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُتَخَلِّقٌ فَقَالَ لَهُ هَلْ لَكَ امْرَأَةٌ قُلْتُ لَا قَالَ فَاغْسِلْهُ ثُمَّ اغْسِلْهُ ثُمَّ لَا تَعُدْ... سنن نسائی : کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل (باب: زعفران اور خلوق لگانا ) مترجم: NisaiWriterName 5121. حضرت یعلیٰ بن مرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبئ اکرم ﷺ کے پاس سے گزرے جبکہ انہوں نے خلوق لگائی ہوئی تھی۔ آپ نے فرمایا: کیا تیری بیوی ہے؟ میں نےکہا: نہیں۔ آپ نے فرمایا: اس کو دھو دے۔ اچھی طرح دھو دے۔ اور پھر دوبارہ نہ لگانا۔ الموضوع: المكروه من الطيب للرجال (اللباس والزينة) موضوع: مردوں کے لیے ناپسندیدہ خوشبو (لباس اور زینت کے مسائل) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 16 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 16