الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 15 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 15 1 صحيح البخاري: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابٌ: المُتَشَبِّهُونَ بِالنِّسَاءِ، وَالمُتَشَبّ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5885. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: «لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ المُتَشَبِّهِينَ مِنَ الرِّجَالِ بِالنِّسَاءِ، وَالمُتَشَبِّهَاتِ مِنَ النِّسَاءِ بِالرِّجَالِ» تَابَعَهُ عَمْرٌو، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ... صحیح بخاری : کتاب: لباس کے بیان میں (باب: عورتوں کا چال ڈھال اختیار کرنے والے مرد اور مردوں کی چال ڈھال اختیار کرنے والی عورتیں عنداللہ ملعون ہیں ) مترجم: BukhariWriterName 5885. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے ”ان مردوں پر لعنت کی ہے جو عورتوں کی چال ڈھال اختیار کریں اور ان عورتوں پر بھی لعنت کی ہے جو مردوں کی مشا بہت کرتی ہیں۔“ غندر کی عمرو نے متابعت کی ہے اور کہا کہ ہمیں شعبہ نے خبر دی ہے۔ الموضوع: تشبه النساء بالرجال (اللباس والزينة) Topics: عورتوں کا مردوں کی مشابہت کرنا (لباس اور زینت کے مسائل) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابُ إِخْرَاجِ المُتَشَبِّهِينَ بِالنِّسَاءِ مِنَ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5886. حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: لَعَنَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ المُخَنَّثِينَ مِنَ الرِّجَالِ، وَالمُتَرَجِّلاَتِ مِنَ النِّسَاءِ، وَقَالَ: «أَخْرِجُوهُمْ مِنْ بُيُوتِكُمْ» قَالَ: فَأَخْرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فُلاَنًا، وَأَخْرَجَ عُمَرُ فُلاَنًا... صحیح بخاری : کتاب: لباس کے بیان میں (باب: زنانوں اورہیجڑوں کو جو عورتوں کی چال ڈھال اختیارکرتے ہیں گھر سے نکال دینا ) مترجم: BukhariWriterName 5886. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے مخنث مردوں پر اور ان عورتوں پر لعنت کی ہے جو مردوں کی چال ڈھال اختیار کرتی ہیں نیز آپ نے فرمایا: ”انہیں اپنے گھروں سے نکال دو۔“ حضرت ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فلاں کو اور حضرت عمر ؓ نے فلاں مخنث (ہیجڑے) کو نکالا تھا۔ ... الموضوع: تشبه النساء بالرجال (اللباس والزينة) Topics: عورتوں کا مردوں کی مشابہت کرنا (لباس اور زینت کے مسائل) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ المُحَارِبِينَ مِنْ أَهْلِ الكُفْرِ وَالرِّدَّةِ (بَابُ نَفْيِ أَهْلِ المَعَاصِي وَالمُخَنَّثِينَ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6834. حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ لَعَنَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُخَنَّثِينَ مِنْ الرِّجَالِ وَالْمُتَرَجِّلَاتِ مِنْ النِّسَاءِ وَقَالَ أَخْرِجُوهُمْ مِنْ بُيُوتِكُمْ وَأَخْرَجَ فُلَانًا وَأَخْرَجَ عُمَرُ فُلَانًا... صحیح بخاری : کتاب: ان کفار و مرتدوں کے احکام میں جو مسلمان سے لڑتے ہیں (باب : بدکاروں اور مخنثوں کا شہر بدر کرنا ) مترجم: BukhariWriterName 6834. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے ان مردوں پر لعنت کی ہے جو مخنث بنتے ہیں اور ان عورتوں پر بھی لعنت کی ہے جو مردوں کا روپ دھارتی ہیں، نیز آپ نے فرمایا: انہیں اپنے گھروں سے نکال دو، چنانچہ آپ نے فلاں کو گھر سے نکالا تھا اور حضرت عمر ؓ نے بھی فلاں کو نکالا تھا۔ الموضوع: تشبه النساء بالرجال (اللباس والزينة) Topics: عورتوں کا مردوں کی مشابہت کرنا (لباس اور زینت کے مسائل) 4 سنن أبي داؤد: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابٌ فِي لِبَاسِ النِّسَاءِ) حکم: صحیح 4097. حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ لَعَنَ الْمُتَشَبِّهَاتِ مِنْ النِّسَاءِ بِالرِّجَالِ وَالْمُتَشَبِّهِينَ مِنْ الرِّجَالِ بِالنِّسَاءِ سنن ابو داؤد : کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل (باب: عورتوں کے لباس کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 4097. سیدنا ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے لعنت فرمائی ہے ان عورتوں پر جو مردوں کی مشابہت اختیار کریں اور ان مردوں پر جو عورتوں کی مشابہت اختیار کریں۔ الموضوع: تشبه النساء بالرجال (اللباس والزينة) Topics: عورتوں کا مردوں کی مشابہت کرنا (لباس اور زینت کے مسائل) 5 سنن أبي داؤد: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابٌ فِي لِبَاسِ النِّسَاءِ) حکم: صحیح 4098. حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرَّجُلَ يَلْبَسُ لِبْسَةَ الْمَرْأَةِ وَالْمَرْأَةَ تَلْبَسُ لِبْسَةَ الرَّجُلِ سنن ابو داؤد : کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل (باب: عورتوں کے لباس کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 4098. سیدنا ابوہریرہ ؓ نے بیان کیا رسول اللہ ﷺ نے لعنت فرمائی ہے ایسے مرد پر جو عورت جیسا لباس پہنے اور ایسی عورت پر جو مردوں جیسا لباس پہنے۔ الموضوع: تشبه النساء بالرجال (اللباس والزينة) Topics: عورتوں کا مردوں کی مشابہت کرنا (لباس اور زینت کے مسائل) 6 سنن أبي داؤد: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابٌ فِي لِبَاسِ النِّسَاءِ) حکم: صحیح 4099. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ لُوَيْنٌ وَبَعْضُهُ قِرَاءَةً عَلَيْهِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ قَالَ قِيلَ لِعَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا إِنَّ امْرَأَةً تَلْبَسُ النَّعْلَ فَقَالَتْ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرَّجُلَةَ مِنْ النِّسَاءِ... سنن ابو داؤد : کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل (باب: عورتوں کے لباس کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 4099. جناب ابن ابی ملیکہ سے روایت ہے کہ ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓ سے کہا گیا کہ (جو) عورت (مردوں کے لیے مخصوص) جوتا پہنتی ہے، (اس کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے؟) تو انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے مردوں کی طرح بننے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے۔ الموضوع: تشبه النساء بالرجال (اللباس والزينة) Topics: عورتوں کا مردوں کی مشابہت کرنا (لباس اور زینت کے مسائل) 7 سنن أبي داؤد: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابٌ فِي الِاخْتِمَارِ) حکم: ضعیف 4115. حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ سُفْيَانَ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ وَهْبٍ مَوْلَى أَبِي أَحْمَدَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَيْهَا وَهِيَ تَخْتَمِرُ فَقَالَ لَيَّةً لَا لَيَّتَيْنِ قَالَ أَبُو دَاوُد مَعْنَى قَوْلِهِ لَيَّةً لَا لَيَّتَيْنِ يَقُولُ لَا تَعْتَمُّ مِثْلَ الرَّجُلِ لَا تُكَرِّرُهُ طَاقًا أَوْ طَاقَيْنِ... سنن ابو داؤد : کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل (باب: اوڑھنی کیسے لے ؟ ) مترجم: DaudWriterName 4115. ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ ؓ کا بیان ہے کہ نبی کریم ﷺ اس کے ہاں آئے اور وہ سر پر اوڑھنی لپیٹ رہی تھیں۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ایک بل دو، دو نہیں۔“ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں: اس کا مفہوم یہ ہے کہ اوڑھنی کو اس طرح مت لپیٹے کہ مردوں کی پگڑی محسوس ہو۔ کپڑے کو دو بل مت دے۔ الموضوع: تشبه النساء بالرجال (اللباس والزينة) Topics: عورتوں کا مردوں کی مشابہت کرنا (لباس اور زینت کے مسائل) 8 سنن أبي داؤد: كِتَابُ التَّرَجُّلِ (بَابٌ فِي الْخِضَابِ لِلنِّسَاءِ) حکم: ضعیف 4165. حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَتْنِي غِبْطَةُ بِنْتُ عَمْرٍو الْمُجَاشِعِيَّةُ قَالَتْ حَدَّثَتْنِي عَمَّتِي أُمُّ الْحَسَنِ، عَنْ جَدَّتِهَا، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّ هِنْدَ بِنْتَ عُتْبَةَ قَالَتْ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ! بَايِعْنِي، قَالَ: >لَا أُبَايِعُكِ حَتَّى تُغَيِّرِي كَفَّيْكِ، كَأَنَّهُمَا كَفَّا سَبُعٍ!.... سنن ابو داؤد : کتاب: بالوں اور کنگھی چوٹی کے احکام و مسائل (باب: عورتوں کے لیے مہندی کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 4165. ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ ہند بنت عتبہ نے کہا: اے اللہ کے نبی! مجھ سے بیعت لے لیجئیے! آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں اس وقت تک تمہاری بیعت نہیں لوں گا جب تک کہ تم اپنی ہتھیلیوں کو رنگ نہ لو، یہ تو گویا درندے کی ہتھیلیاں ہیں۔“ الموضوع: تشبه النساء بالرجال (اللباس والزينة) Topics: عورتوں کا مردوں کی مشابہت کرنا (لباس اور زینت کے مسائل) 9 سنن أبي داؤد: كِتَابُ التَّرَجُّلِ (بَابٌ فِي الْخِضَابِ لِلنِّسَاءِ) حکم: حسن 4166. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصُّورِيُّ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَنَا مُطِيعُ بْنُ مَيْمُونٍ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ عِصْمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: أَوْمَتِ امْرَأَةٌ مِنْ وَرَاءِ سِتْرٍ بِيَدِهَا كِتَابٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَبَضَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ، فَقَالَ: >مَا أَدْرِي أَيَدُ رَجُلٍ أَمْ يَدُ امْرَأَةٍ؟!, قَالَتْ: بَلِ امْرَأَةٌ، قَالَ: >لَوْ كُنْتِ امْرَأَةً, لَغَيَّرْتِ أَظْفَارَكِ<.- يَعْنِي: بِالْحِنَّاءِ-.... سنن ابو داؤد : کتاب: بالوں اور کنگھی چوٹی کے احکام و مسائل (باب: عورتوں کے لیے مہندی کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 4166. ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓ سے مروی ہے کہ ایک عورت نے پردے کے پیچھے سے اپنے ہاتھ سے رسول اللہ ﷺ کی طرف اشارہ کیا، اس کے پاس آپ ﷺ کے لیے ایک خط تھا، تو رسول اللہ ﷺ نے اپنا ہاتھ کھینچ لیا اور فرمایا: ”مجھے نہیں معلوم کہ یہ ہاتھ مرد کا ہے یا عورت کا؟“ اس نے کہا: عورت کا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تو عورت ہوتی تو اپنے ناخنوں کو رنگ لیتی۔“ یعنی مہندی لگاتی۔ ... الموضوع: تشبه النساء بالرجال (اللباس والزينة) Topics: عورتوں کا مردوں کی مشابہت کرنا (لباس اور زینت کے مسائل) 10 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَدَبِ (بَابُ الْحُكْمِ فِي الْمُخَنَّثِينَ) حکم: صحیح 4930. حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ, أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَعَنَ الْمُخَنَّثِينَ مِنَ الرِّجَالِ، وَالْمُتَرَجِّلَاتِ مِنَ النِّسَاءِ، وَقَالَ: >أَخْرِجُوهُمْ مِنْ بُيُوتِكُمْ، وَأَخْرِجُوا فُلَانًا وَفُلَانًا<.- يَعْنِي: الْمُخَنَّثِينَ-.... سنن ابو داؤد : کتاب: آداب و اخلاق کا بیان (باب: ہیجڑوں سے متعلق احکام و مسائل ) مترجم: DaudWriterName 4930. سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ہیجڑے بننے والے مردوں اور مردانہ انداز اختیار کرنے والوں عورتوں پر لعنت فرمائی ہے۔ اور فرمایا: ”انہیں اپنے گھروں سے نکال باہر کرو، اور فلاں فلاں ہیجڑے کو باہر نکال دو۔“ الموضوع: تشبه النساء بالرجال (اللباس والزينة) Topics: عورتوں کا مردوں کی مشابہت کرنا (لباس اور زینت کے مسائل) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 15 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 15