الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 5 - مجموع أحاديث: 44 کل صفحات: 5 - کل احا دیث: 44 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الوُضُوءِ (بَابُ التَّيَمُّنِ فِي الوُضُوءِ وَالغَسْلِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 168. حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَشْعَثُ بْنُ سُلَيْمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «يُعْجِبُهُ التَّيَمُّنُ، فِي تَنَعُّلِهِ، وَتَرَجُّلِهِ، وَطُهُورِهِ، وَفِي شَأْنِهِ كُلِّهِ» صحیح بخاری : کتاب: وضو کے بیان میں (باب: وضو اور غسل میں داہنی جانب سے ابتداء کرنا ضروری ہے۔ ) مترجم: BukhariWriterName 168. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: جب نبی ﷺ نے جوتا پہننا ہوتا، کنگھی کرنی یا پاکی حاصل کرنی ہوتی، الغرض آپ کو ہر ذی شان کام میں دائیں جانب سے آغاز کرنا اچھا لگتا تھا۔ الموضوع: ترجيل الشعر و تحسينه (اللباس والزينة) Topics: بالوں کو کنگھی کرنا اور خوبصورت بنانا (لباس اور زینت کے مسائل) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الصَّلاَةِ (بَابُ التَّيَمُّنِ فِي دُخُولِ المَسْجِدِ وَغَيْرِ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 426. حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الأَشْعَثِ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: «كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّ التَّيَمُّنَ مَا اسْتَطَاعَ فِي شَأْنِهِ كُلِّهِ، فِي طُهُورِهِ وَتَرَجُّلِهِ وَتَنَعُّلِهِ» صحیح بخاری : کتاب: نماز کے احکام و مسائل (باب: مسجد میں داخل ہونے اور دوسرے کاموں میں بھی دائیں طرف سے ابتداء کرنے کے بیان میں۔ ) مترجم: BukhariWriterName 426. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: نبی ﷺ جہاں تک ممکن ہوتا اپنے تمام اچھے کاموں، مثلا: طہارت حاصل کرنے، کنگھی کرنے اور جوتا پہننے میں دائیں طرف سے شروع کرنے کو پسند فرماتے تھے۔ الموضوع: ترجيل الشعر و تحسينه (اللباس والزينة) Topics: بالوں کو کنگھی کرنا اور خوبصورت بنانا (لباس اور زینت کے مسائل) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَطْعِمَةِ (بَابُ التَّيَمُّنِ فِي الأَكْلِ وَغَيْرِهِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5380. حَدَّثَنَا عَبْدَانُ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّ التَّيَمُّنَ مَا اسْتَطَاعَ فِي طُهُورِهِ وَتَنَعُّلِهِ وَتَرَجُّلِهِ - وَكَانَ قَالَ: بِوَاسِطٍ قَبْلَ هَذَا - فِي شَأْنِهِ كُلِّهِ ... صحیح بخاری : کتاب: کھانوں کے بیان میں (باب: کھانے پینے میں داہنے ہاتھ کا استعمال کرنا ) مترجم: BukhariWriterName 5380. سیدنا عائشہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ ممکن حد تک وضو کرنے، جوتا پہننے اور کنگھی کرنے میں دائیں جانب (سے ابتدا کرنے) کو پسند کرتے تھے۔ راوئ حدیث (شعبہ) جب واسط شہر میں تھے تو اس کو یوں بیان کرتے: ہر تکریم والے کام میں آپ ﷺ میں آپ ﷺ اپنی دائیں جانب سے ابتدا کرتے۔ الموضوع: ترجيل الشعر و تحسينه (اللباس والزينة) Topics: بالوں کو کنگھی کرنا اور خوبصورت بنانا (لباس اور زینت کے مسائل) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابُ يَبْدَأُ بِالنَّعْلِ اليُمْنَى) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5854. حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَشْعَثُ بْنُ سُلَيْمٍ، سَمِعْتُ أَبِي، يُحَدِّثُ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: «كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّ التَّيَمُّنَ فِي طُهُورِهِ، وَتَرَجُّلِهِ، وَتَنَعُّلِهِ» صحیح بخاری : کتاب: لباس کے بیان میں (باب: اس بیان میں کہ پہنتے وقت داہنے پاؤں میں جوتا پہنے ) مترجم: BukhariWriterName 5854. سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہ کہ نبی ﷺ طہارت کرنے کنگھی کرنے اور جوتا پہننے میں دائیں جانب کو پسند کرتے تھے۔ الموضوع: ترجيل الشعر و تحسينه (اللباس والزينة) Topics: بالوں کو کنگھی کرنا اور خوبصورت بنانا (لباس اور زینت کے مسائل) 5 صحيح البخاري: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابُ الِامْتِشَاطِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5924. حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ: أَنَّ رَجُلًا اطَّلَعَ مِنْ جُحْرٍ فِي دَارِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحُكُّ رَأْسَهُ بِالْمِدْرَى فَقَالَ: «لَوْ عَلِمْتُ أَنَّكَ تَنْظُرُ، لَطَعَنْتُ بِهَا فِي عَيْنِكَ، إِنَّمَا جُعِلَ الإِذْنُ مِنْ قِبَلِ الأَبْصَارِ»... صحیح بخاری : کتاب: لباس کے بیان میں (باب: کنگھاکرنا ) مترجم: BukhariWriterName 5924. حضرت سہل بن سعد ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی ﷺ کے گھر دروازے کے سوراخ سے جھانکا جبکہ نبی ﷺ اس وقت آلہ خارش سے اپنا سر کھجلا رہے تھے آپ نے فرمایا: ”اگر مجھے معلوم ہوتا کہ تو جھانک رہا ہے تو میں تیری آنکھ پھوڑ دیتا۔ اجازت طلب کرنا صرف اس لیے ہے کہ آدمی کی نظر سے محفوظ رہاجا سکے۔“ ... الموضوع: ترجيل الشعر و تحسينه (اللباس والزينة) Topics: بالوں کو کنگھی کرنا اور خوبصورت بنانا (لباس اور زینت کے مسائل) 6 صحيح البخاري: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابُ تَرْجِيلِ الحَائِضِ زَوْجَهَا) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5925. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: «كُنْتُ أُرَجِّلُ رَأْسَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا حَائِضٌ» . صحیح بخاری : کتاب: لباس کے بیان میں (باب: حائضہ عورت اپنے خاوند کے سرمیں کنگھی کر سکتی ہے ) مترجم: BukhariWriterName 5925. سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں حالت حیض کے باوجود رسول اللہ ﷺ کے سر مبارک میں کنگھی کرتی تھی۔ الموضوع: ترجيل الشعر و تحسينه (اللباس والزينة) Topics: بالوں کو کنگھی کرنا اور خوبصورت بنانا (لباس اور زینت کے مسائل) 7 صحيح البخاري: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابُ تَرْجِيلِ الحَائِضِ زَوْجَهَا) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5925.01. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ: مِثْلَهُ. صحیح بخاری : کتاب: لباس کے بیان میں (باب: حائضہ عورت اپنے خاوند کے سرمیں کنگھی کر سکتی ہے ) مترجم: BukhariWriterName 5925.01. عبداللہ بن یوسف نے مالک سے انہوں نے ہشام سے انہوں نے اپنے باپ عروہ سے انہوں نے سیدہ عائشہ ؓ سے اسی طرح بیان کیا۔ الموضوع: ترجيل الشعر و تحسينه (اللباس والزينة) Topics: بالوں کو کنگھی کرنا اور خوبصورت بنانا (لباس اور زینت کے مسائل) 8 صحيح البخاري: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابُ التَّرْجِيلِ وَالتَّيَمُّنِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5926. حَدَّثَنَا أَبُو الوَلِيدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَنَّهُ كَانَ يُعْجِبُهُ التَّيَمُّنُ مَا اسْتَطَاعَ، فِي تَرَجُّلِهِ وَوُضُوئِهِ» صحیح بخاری : کتاب: لباس کے بیان میں (باب: بالوں میں کنگھا کرنا ) مترجم: BukhariWriterName 5926. سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ ہر کام میں جہاں تک ممکن ہوتا دائیں جانب سے شروع کرنے کو پسند کرتے تھے کنگھی کرنے اور وضو کرنے میں بھی (اسی جانب کو اختیار کرتے) الموضوع: ترجيل الشعر و تحسينه (اللباس والزينة) Topics: بالوں کو کنگھی کرنا اور خوبصورت بنانا (لباس اور زینت کے مسائل) 9 صحيح البخاري: كِتَابُ الِاسْتِئْذَانِ (بَابٌ: الِاسْتِئْذَانُ مِنْ أَجْلِ البَصَرِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6241. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: الزُّهْرِيُّ، - حَفِظْتُهُ كَمَا أَنَّكَ هَا هُنَا - عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: اطَّلَعَ رَجُلٌ مِنْ جُحْرٍ فِي حُجَرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِدْرًى يَحُكُّ بِهِ رَأْسَهُ، فَقَالَ: «لَوْ أَعْلَمُ أَنَّكَ تَنْظُرُ، لَطَعَنْتُ بِهِ فِي عَيْنِكَ، إِنَّمَا جُعِلَ الِاسْتِئْذَانُ مِنْ أَجْلِ البَصَرِ»... صحیح بخاری : کتاب: اجازت لینے کے بیان میں (باب: اذن لینے کا اس لئے حکم دیا گیا کہ نظرنہ پڑے ) مترجم: BukhariWriterName 6241. حضرت سہل بن سعد ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ ایک شخص نے نبی ﷺ کے حجرہ مبارکہ میں سوراخ سے دیکھا۔ نبی ﷺ کے ہاتھ مبارک میں ایک کنگھا تھا جس سے آپ سر مبارک کھجلا رہے تھے آپ نے فرمایا: ”اگر مجھے معلوم ہوتا کہ تم جھانک رہے ہو تو میں تمہاری آنکھ میں اسے چبھو دیتا نظر بازی کی روک تھام کے لیے تو اجازت طلبی کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔“ ... الموضوع: ترجيل الشعر و تحسينه (اللباس والزينة) Topics: بالوں کو کنگھی کرنا اور خوبصورت بنانا (لباس اور زینت کے مسائل) 10 صحيح البخاري: كِتَابُ الدِّيَاتِ (بَابُ مَنِ اطَّلَعَ فِي بَيْتِ قَوْمٍ فَفَقَئُوا ع...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6901. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ السَّاعِدِيَّ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَجُلًا اطَّلَعَ فِي جُحْرٍ فِي بَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِدْرًى يَحُكُّ بِهِ رَأْسَهُ فَلَمَّا رَآهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَوْ أَعْلَمُ أَنَّكَ تَنْتَظِرُنِي لَطَعَنْتُ بِهِ فِي عَيْنَيْكَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا جُعِلَ الْإِذْنُ مِنْ قِبَلِ الْبَصَرِ... صحیح بخاری : کتاب: دیتوں کے بیان میں (باب : جس نے کسی کے گھر میں جھانکا اور انہوں نے جھانکنے والے کی آنکھ پھوڑدی تو اس پر دیت واجب نہیں ہوگی ) مترجم: BukhariWriterName 6901. حضرت سہل بن سعد ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی رسول اللہ ﷺ کے حجرے کے دروازے کے ایک سوراخ سے اندر جھانکنے لگا جبکہ اس وقت رسول اللہ ﷺ کے پاس سر کھجلانے کا ایک آلہ تھا جس سے اپنا سر کھجلا رہے تھے۔ جب رسول اللہ ﷺ نے اسے دیکھا تو فرمایا: ”اگر مجھے معلوم ہوتا کہ تو مجھے جھانک رہا ہے تو میں اس کے ساتھ تیری آنکھ پھوڑ دیتا۔“ پھر آپ نے فرمایا: ”کسی کے گھر آنے کے لیے اجازت لینے کا حکم اس لیے مشروع ہے کہ نظر نہ پڑے۔“ ... الموضوع: ترجيل الشعر و تحسينه (اللباس والزينة) Topics: بالوں کو کنگھی کرنا اور خوبصورت بنانا (لباس اور زینت کے مسائل) مجموع الصفحات: 5 - مجموع أحاديث: 44 کل صفحات: 5 - کل احا دیث: 44