الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 27 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 27 1 صحيح البخاري: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابُ تَقْلِيمِ الأَظْفَارِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5892. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِنْهَالٍ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: خَالِفُوا المُشْرِكِينَ: وَفِّرُوا اللِّحَى، وَأَحْفُوا الشَّوَارِبَ وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ: «إِذَا حَجَّ أَوِ اعْتَمَرَ قَبَضَ عَلَى لِحْيَتِهِ، فَمَا فَضَلَ أَخَذَهُ»... صحیح بخاری : کتاب: لباس کے بیان میں (باب: ناخن ترشوانے کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 5892. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے، وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”تم مشرکین کی مخالفت کرتے ہوئے ڈاڑھی اور مونچھیں کتراؤ۔“ حضرت عبداللہ بن عمر ؓ جب حج یا عمرہ کرتے تو ڈاڑھی کو مٹھی سے پکڑتے پھر جو زائد بال ہوتے انہیں کتر دیتے۔ الموضوع: إحفاء الشوارب (اللباس والزينة) موضوع: مونچھیں بالکل صاف کر دینا (لباس اور زینت کے مسائل) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابُ إِعْفَاءِ اللِّحَى) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5893. حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ، أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ، أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «انْهَكُوا الشَّوَارِبَ، وَأَعْفُوا اللِّحَى» صحیح بخاری : کتاب: لباس کے بیان میں (باب: داڑھی کا چھوڑ دینا ) مترجم: BukhariWriterName 5893. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مونچھیں پست کراؤ اور ڈاڑھی خوب بڑھاؤ۔“ الموضوع: إحفاء الشوارب (اللباس والزينة) موضوع: مونچھیں بالکل صاف کر دینا (لباس اور زینت کے مسائل) 3 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ خِصَالِ الْفِطْرَةِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 259. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا يَحْيَى يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ ح، وَحَدَّثَنَا ابْنَ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، جَمِيعًا عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أَحْفُوا الشَّوَارِبَ وَأَعْفُوا اللِّحَى». صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: فطرتی خصلتیں ) مترجم: MuslimWriterName 259. عبید اللہ نے نافع سے، انہوں نے حضرت ابن عمرؓ سے، اور انہوں نے نبی ﷺ سے روایت کی، کہ آپ نے فرمایا: ’’مونچھیں اچھی طرح تراشو اور داڑھیاں بڑھاؤ۔‘‘ الموضوع: إحفاء الشوارب (اللباس والزينة) موضوع: مونچھیں بالکل صاف کر دینا (لباس اور زینت کے مسائل) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ خِصَالِ الْفِطْرَةِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 259.01. وَحَدَّثَنَاهُ قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ نَافِعٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ: «أَمَرَ بِإِحْفَاءِ الشَّوَارِبِ، وَإِعْفَاءِ اللِّحْيَةِ». صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: فطرتی خصلتیں ) مترجم: MuslimWriterName 259.01. ابو بکر بن نافع نے اپنے والد سے، انہوں نے حضرت ابن عمر ؓ سے اور انہوں نے نبی ﷺ روایت کی: ’’کہ آپ ﷺ نے مونچھیں اچھی طرح تراشنے اور داڑھی بڑھانے کا حکم دیا۔‘‘ الموضوع: إحفاء الشوارب (اللباس والزينة) موضوع: مونچھیں بالکل صاف کر دینا (لباس اور زینت کے مسائل) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ خِصَالِ الْفِطْرَةِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 259.02. حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا نَافِعٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «خَالِفُوا الْمُشْرِكِينَ أَحْفُوا الشَّوَارِبَ، وَأَوْفُوا اللِّحَى». صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: فطرتی خصلتیں ) مترجم: MuslimWriterName 259.02. عمر بن محمد نے نافع کے حوالے سے حضرت ابن عمر ؓ سے روایت کی، انہوں نے کہا: کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’مشرکوں کی مخالفت کرو، مونچھیں اچھی طرح تراشو اور داڑھیاں بڑھاؤ۔‘‘ الموضوع: إحفاء الشوارب (اللباس والزينة) موضوع: مونچھیں بالکل صاف کر دینا (لباس اور زینت کے مسائل) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ خِصَالِ الْفِطْرَةِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 260. حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، أَخْبَرَنِي الْعَلَاءُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْقُوبَ، مَوْلَى الْحُرَقَةِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «جُزُّوا الشَّوَارِبَ، وَأَرْخُوا اللِّحَى خَالِفُوا الْمَجُوسَ».... صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: فطرتی خصلتیں ) مترجم: MuslimWriterName 260. حضرت ابو ہریرہ ؓسےروایت ہے، انہوں نے کہا: رسول ا للہ ﷺ نے فرمایا: ’’مونچھیں اچھی طرح کاٹو! اور داڑھیاں بڑھاؤ، مجوس کی مخالفت کرو۔‘‘ الموضوع: إحفاء الشوارب (اللباس والزينة) موضوع: مونچھیں بالکل صاف کر دینا (لباس اور زینت کے مسائل) 7 سنن أبي داؤد: كِتَابُ التَّرَجُّلِ (بَابٌ فِي أَخْذِ الشَّارِبِ) حکم: صحیح 4198. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْفِطْرَةُ خَمْسٌ- أَوْ خَمْسٌ مِنَ الْفِطْرَةِ-: الْخِتَانُ، وَالِاسْتِحْدَادُ، وَنَتْفُ الْإِبِطِ، وَتَقْلِيمُ الْأَظْفَارِ، وَقَصُّ الشَّارِبِ. سنن ابو داؤد : کتاب: بالوں اور کنگھی چوٹی کے احکام و مسائل (باب: مونچھیں کتروانے کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 4198. سیدنا ابوہریرہ ؓ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ ”فطری امور پانچ ہیں“ یا فرمایا کہ ”پانچ باتیں فطرت سے ہیں: ختنہ کرانا، زیر ناف کی صفائی، بغلوں کے بال اکھیڑنا، ناخن تراشنا اور مونچھیں کتروانا۔“ الموضوع: إحفاء الشوارب (اللباس والزينة) موضوع: مونچھیں بالکل صاف کر دینا (لباس اور زینت کے مسائل) 8 سنن أبي داؤد: كِتَابُ التَّرَجُّلِ (بَابٌ فِي أَخْذِ الشَّارِبِ) حکم: صحیح 4199. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ نَافِعٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِإِحْفَاءِ الشَّوَارِبِ، وَإِعْفَاءِ اللِّحَى. سنن ابو داؤد : کتاب: بالوں اور کنگھی چوٹی کے احکام و مسائل (باب: مونچھیں کتروانے کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 4199. سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ بلاشبہ رسول اللہ ﷺ نے مونچھیں مونڈوانے اور ڈاڑھیاں بڑھانے کا حکم دیا ہے۔ الموضوع: إحفاء الشوارب (اللباس والزينة) موضوع: مونچھیں بالکل صاف کر دینا (لباس اور زینت کے مسائل) 9 سنن أبي داؤد: كِتَابُ التَّرَجُّلِ (بَابٌ فِي أَخْذِ الشَّارِبِ) حکم: صحیح 4200. حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا صَدُقَةُ الدَّقِيقِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: وَقَّتَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَلْقَ الْعَانَةِ، وَتَقْلِيمَ الْأَظْفَارِ، وَقَصَّ الشَّارِبِ، وَنَتْفَ الْإِبِطِ, أَرْبَعِينَ يَوْمًا مَرَّةً. قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَاهُ جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِي عِمْرَانَ، عَنْ أَنَسٍ لَمْ يَذْكُرِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ, قَالَ: وُقِّتَ لَنَا وَهَذَا أَصَحُّ.... سنن ابو داؤد : کتاب: بالوں اور کنگھی چوٹی کے احکام و مسائل (باب: مونچھیں کتروانے کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 4200. سیدنا انس بن مالک ؓ نے روایت کیا انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمارے لیے حد مقرر کر دی تھی کہ زیر ناف کی صفائی، ناخن تراشنے، مونچھیں کاٹنے اور بغلوں کے بال اکھیڑنے کا عمل چالیس دن میں ایک بار (ضرور) کر لیا جائے۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا: اس روایت کو جعفر بن سلیمان نے بواسطہ ابو عمران، سیدنا انس ؓ سے روایت کیا، مگر نبی کریم ﷺ کا ذکر نہیں کیا۔ اور کہا: ”ہمارے لیے یہ حد مقرر کی گئی تھی۔“ اور یہ زیادہ صحیح ہے۔ اور صدقہ دقیقی قوی راوی نہیں ہے۔ ... الموضوع: إحفاء الشوارب (اللباس والزينة) موضوع: مونچھیں بالکل صاف کر دینا (لباس اور زینت کے مسائل) 10 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْآدَابِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي إِعْفَاءِ اللِّحْيَةِ) حکم: صحیح 2763. حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْفُوا الشَّوَارِبَ وَأَعْفُوا اللِّحَى قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ جامع ترمذی : کتاب: آداب واحکام کا بیان (باب: ڈاڑھی بڑھا نے کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 2763. عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’مونچھیں کاٹو اور ڈاڑھیاں بڑھاؤ‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث صحیح ہے۔ الموضوع: إحفاء الشوارب (اللباس والزينة) موضوع: مونچھیں بالکل صاف کر دینا (لباس اور زینت کے مسائل) مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 27 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 27