الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 4 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 4 1 صحيح مسلم: كِتَابُ اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ (بَابُ كَرَاهَةِ قِلَادَةِ الْوَتَرِ فِي رَقَبَةِ ا...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2115. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ أَنَّ أَبَا بَشِيرٍ الْأَنْصَارِيَّ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ كَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ قَالَ فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَسُولًا قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ حَسِبْتُ أَنَّهُ قَالَ وَالنَّاسُ فِي مَبِيتِهِمْ لَا يَبْقَيَنَّ فِي رَقَبَةِ بَعِيرٍ قِلَادَةٌ مِنْ وَتَرٍ أَوْ قِلَادَةٌ إِلَّا قُطِعَتْ قَالَ مَالِكٌ أُرَى ذَلِكَ مِنْ الْعَيْنِ... صحیح مسلم : کتاب: لباس اور زینت کے احکام (باب: اونٹ کی گردن میں تانت کا ہارڈالنا مکروہ ہے ) مترجم: ١. پروفیسر محمد یحییٰ سلطان محمود جلالپوری (دار السلام) 2115. امام مالک نے عبد اللہ بن ابی بکر سے، انھوں نے عباد بن تمیم سے روایت کی کہ حضرت ابو بشیر انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے انھیں بتایا کہ وہ ایک سفر میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے رسول اللہ ﷺ نے ایک قاصد کو بھیجا۔ عبداللہ ابو بکر نے کہا: میرا گمان ہے کہ انھوں نے کہا: لوگ اپنی اپنی سونے کی جگہ میں پہنچ چکے تھے۔ (اور حکم دیا): ’’کسی اونٹ کی گردن میں تانت (کمان کے دونوں سرے جوڑے نے والی مضبوط باریک چمڑے کی ڈوری) کا ہار۔ یا کوئی بھی ہار نہ چھوڑا جائے مگر اسے کاٹ دیا جائے۔‘‘ امام مالک نے فرمایا: ’’میرا خیال ہے کہ یہ (ہار) نظر بد سے بچانے... الموضوع: تقليد الخيل (الجهاد) موضوع: گھوڑوں کو ھار پہنانا (جہاد) 2 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْجِهَادِ (بَابٌ فِي تَقْلِيدِ الْخَيْلِ بِالْأَوْتَارِ) حکم: صحیح()(الألباني) 2552. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ، عَنْ عَبَّادِ ابْنِ تَمِيمٍ أَنَّ أَبَا بَشِيرٍ الْأَنْصَارِيَّ، أَخْبَرَهُ أَنَّهُ كَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ، فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَسُولًا، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ حَسِبْتُ أَنَّهُ قَالَ -وَالنَّاسُ فِي مَبِيتِهِمْ-: >لَا يَبْقَيَنَّ فِي رَقَبَةِ بَعِيرٍ قِلَادَةٌ مِنْ وَتَرٍ، وَلَا قِلَادَةٌ إِلَّا قُطِعَتْ<. قَالَ مَالِكٌ: أَرَى أَنَّ ذَلِكَ مِنْ أَجْلِ الْعَ... سنن ابو داؤد : کتاب: جہاد کے مسائل (باب: گھوڑوں کے گلوں میں تانت ڈالنا ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام) 2552. سیدنا ابوبشیر انصاری ؓ کا بیان ہے کہ وہ ایک سفر میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے۔ کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک پیغامبر بھیجا، راوی حدیث عبداللہ بن ابی بکر کا کہنا ہے: میرا خیال ہے کہ شیخ نے بیان کیا: لوگ رات کی آرام گاہ میں تھے (آپ ﷺ نے کہلا بھیجا کہ) ”کسی اونٹ کے گلے میں کوئی تانت یا کوئی قلادہ باقی نہ چھوڑا جائے مگر اسے کاٹ ڈالا جائے۔“ امام مالک ؓ فرماتے ہیں: میرا خیال ہے، بدنظری سے بچاؤ کے لیے یہ ڈالتے تھے۔ ... الموضوع: تقليد الخيل (الجهاد) موضوع: گھوڑوں کو ھار پہنانا (جہاد) 3 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْجِهَادِ (بَابُ إِكْرَامِ الْخَيْلِ وَارْتِبَاطِهَا وَالْمَس...) حکم: صحیح()(الألباني) 2553. حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ سَعِيدٍ الطَّالْقَانِيُّ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُهَاجِرِ، حَدَّثَنِي عُقَيْلُ بْنُ شَبِيبٍ، عَنْ أَبِي وَهْبٍ الْجُشَمِيِّ -وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ-، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >ارْتَبِطُوا الْخَيْلَ، وَامْسَحُوا بِنَوَاصِيهَا، وَأَعْجَازِهَا، -أَوْ قَالَ: أَكْفَالِهَا- وَقَلِّدُوهَا، وَلَا تُقَلِّدُوهَا الْأَوْتَارَ<.... سنن ابو داؤد : کتاب: جہاد کے مسائل (باب: گھوڑوں کی دیکھ بھال اچھی طرح کرنے ، باندھ کر رکھنے اور ان کے سرینوں پر ہاتھ پھیرنے کا بیان ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام) 2553. صحابی رسول سیدنا ابو وہب جشمی ؓ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”گھوڑوں کو باندھ کر رکھو (ان کی خوب دیکھ بھال کرو) ان کی پیشانیوں اور سرینوں پر ہاتھ پھیرا کرو۔“ راوی کو شک ہے کہ آپ نے لفظ «أعجازها» کہا یا «أكفالها» اور گردنوں میں رسیاں باندھو مگر تانت کی رسی نہ ہو۔“ ... الموضوع: تقليد الخيل (الجهاد) موضوع: گھوڑوں کو ھار پہنانا (جہاد) 4 سنن النسائي: كِتَابُ الْخَيْلِ وَالسَّبقِ وَالرَّمیِ (بَابُ فَتْلِ نَاصِيَةِ الْفَرَسِ) حکم: صحیح()(الألباني) 3573. أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْخَيْلُ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ سنن نسائی : کتاب: گھوڑوں‘گھڑ دوڑ پر انعام اور تیر اندازی سے متعلق احکام و مسائل (رگھوڑوں کی پیشانی کے بال بٹنا ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام) 3573. حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”قیامت تک کے لیے گھوڑوں کی پیشانیوں میں خیر ہے۔“ الموضوع: تقليد الخيل (الجهاد) موضوع: گھوڑوں کو ھار پہنانا (جہاد) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 4 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 4