الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 14 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 14 1 صحيح مسلم: كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ (بَابُ الْيَمِينِ عَلَى الْمُدَّعَى عَلَيْهِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1712. وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا زَيْدٌ وَهُوَ ابْنُ حُبَابٍ، حَدَّثَنِي سَيْفُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أَخْبَرَنِي قَيْسُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، «أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى بِيَمِينٍ وَشَاهِدٍ... صحیح مسلم : کتاب: جھگڑو ں میں فیصلے کرنے کے طریقے اور آداب (باب: مدعاٰعلیہ پر قسم ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1712. حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک قسم اور ایک گواہ سے فیصلہ فرمایا۔ (یعنی ایک گواہ کی موجودگی میں مدعی کی قسم کو دوسرے گواہ کا قائم مقام بنایا) الموضوع: القضاء بالشاهد واليمين (الأقضية والأحكام) Topics: گواہ اور قسم کے ساتھ فیصلہ کرنا (عدالتی احکام و فیصلے) 2 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ (بَابُ الْقَضَاءِ بِالْيَمِينِ وَالشَّاهِدِ) حکم: صحیح 3608. حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ أَنَّ زَيْدَ بْنَ الْحُبَابِ حَدَّثَهُمْ، حَدَّثَنَا سَيْفٌ الْمَكَّيُّ قَالَ عُثْمَانُ سَيْفُ ابْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى بِيَمِينٍ وَشَاهِدٍ.... سنن ابو داؤد : کتاب: قضاء کے متعلق احکام و مسائل (باب: ایک گواہ اور ایک قسم پر فیصلہ کرنا ) مترجم: DaudWriterName 3608. سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک گواہ کے ساتھ قسم لے کر فیصلہ فرمایا۔ (مدعی سے قسم لی)۔ الموضوع: القضاء بالشاهد واليمين (الأقضية والأحكام) Topics: گواہ اور قسم کے ساتھ فیصلہ کرنا (عدالتی احکام و فیصلے) 3 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ (بَابُ الْقَضَاءِ بِالْيَمِينِ وَالشَّاهِدِ) حکم: صحيح مقطوع 3609. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى وَسَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ قَالَ سَلَمَةُ فِي حَدِيثِهِ قَالَ عَمْرٌو فِي الْحُقُوقِ. سنن ابو داؤد : کتاب: قضاء کے متعلق احکام و مسائل (باب: ایک گواہ اور ایک قسم پر فیصلہ کرنا ) مترجم: DaudWriterName 3609. جناب عمرو بن دینار نے اپنی سند سے مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی بیان کیا۔ سلمہ (سلمہ بن شبیب) کی روایت میں ہے، عمرو نے کہا کہ ”(مالی) حقوق میں۔“ (اس طرح سے فیصلہ کیا)۔ الموضوع: القضاء بالشاهد واليمين (الأقضية والأحكام) Topics: گواہ اور قسم کے ساتھ فیصلہ کرنا (عدالتی احکام و فیصلے) 4 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ (بَابُ الْقَضَاءِ بِالْيَمِينِ وَالشَّاهِدِ) حکم: صحیح 3610. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ أَبُو مُصْعَبٍ الزُّهْرِيُّ، حَدَّثَنَا الدَّرَاوَرْدِيُّ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَضَى بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ. قَالَ أَبو دَاود: وَزَادَنِي الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمُؤَذِّنُ فِي هَذَا الْحَدِيثِ قَالَ، أَخْبَرَنِي الشَّافِعِيُّ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِسُهَيْلٍ فَقَالَ، أَخْبَرَنِي رَبِيعَةُ وَهُوَ عِنْدِي ثِقَةٌ أَنِّي حَدَّثْتُهُ إِيَّاهُ وَلَا أَحْفَظُهُ قَالَ عَبْدُ الْعَزِيزِ وَقَدْ كَانَ أَصَابَتْ ... سنن ابو داؤد : کتاب: قضاء کے متعلق احکام و مسائل (باب: ایک گواہ اور ایک قسم پر فیصلہ کرنا ) مترجم: DaudWriterName 3610. سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ایک گواہ کے ساتھ قسم لے کر فیصلہ فرمایا (یعنی مدعی سے قسم لی۔) امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ ربیع بن سلیمان مؤذن نے مجھے اس روایت میں مزید کہا کہ ہمیں امام شافعی ؓ نے عبدالعزیز سے روایت کیا۔ عبدالعزیز نے کہا کہ میں نے سہیل بن ابی صالح سے یہ حدیث پوچھی تو کہا کہ مجھے (میرے شاگرد) ربیعہ الرائی نے بیان کیا اور وہ میرے نزدیک ثقہ اور معتمد ہے، کہا کہ میں (سہیل) ہی نے ربیعہ کو یہ حدیث بیان کی تھی۔ جو مجھے یاد نہیں۔ عبدالعزیز کہتے ہیں کہ جناب سہیل بیمار ہو گئے تھے۔ جس سے ان کی یادداشت زائل ہو گئی اور انہیں اپنی کئی حدیثیں ... الموضوع: القضاء بالشاهد واليمين (الأقضية والأحكام) Topics: گواہ اور قسم کے ساتھ فیصلہ کرنا (عدالتی احکام و فیصلے) 5 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ (بَابُ الْقَضَاءِ بِالْيَمِينِ وَالشَّاهِدِ) حکم: صحیح 3611. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ الْإِسْكَنْدَرَانِيُّ، حَدَّثَنَا زِيَادٌ يَعْنِي ابْنَ يُونُسَ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، عَنْ رَبِيعَةَ... بِإِسْنَادِ أَبِي مُصْعَبٍ وَمَعْنَاهُ. قَالَ سُلَيْمَانُ: فَلَقِيتُ سُهَيْلًا، فَسَأَلْتُهُ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ؟ فَقَالَ: مَا أَعْرِفُهُ فَقُلْتُ لَهُ: إِنَّ رَبِيعَةَ، أَخْبَرَنِي بِهِ عَنْكَ! قَالَ: فَإِنْ كَانَ رَبِيعَةُ أَخْبَرَكَ عَنِّي! فَحَدِّثْ بِهِ، عَنْ رَبِيعَةَ عَنِّي.... سنن ابو داؤد : کتاب: قضاء کے متعلق احکام و مسائل (باب: ایک گواہ اور ایک قسم پر فیصلہ کرنا ) مترجم: DaudWriterName 3611. سلیمان بن بلال نے ربیعہ سے ابومصعب الزہری کی مذکورہ بالا سند سے اسی کے ہم معنی روایت کیا، سلیمان نے کہا کہ میں سہیل سے ملا اور ان سے یہ حدیث دریافت کی تو انہوں نے کہا: مجھے معلوم نہیں۔ میں نے کہا کہ مجھے ربیعہ نے آپ کے واسطے سے روایت کی ہے۔ تو انہوں نے کہا: اگر ربیعہ نے تمہیں بتایا ہے کہ اس نے مجھ سے روایت کیا ہے تو اسے بواسطہ ربیعہ مجھ سے روایت کرو۔ ... الموضوع: القضاء بالشاهد واليمين (الأقضية والأحكام) Topics: گواہ اور قسم کے ساتھ فیصلہ کرنا (عدالتی احکام و فیصلے) 6 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ (بَابُ الْقَضَاءِ بِالْيَمِينِ وَالشَّاهِدِ) حکم: ضعیف 3612. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ، حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ شُعَيْثِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْبِ الْعَنْبَرِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، قَالَ: سَمِعْتُ جَدِّي الزُّبَيْبَ، يَقُولُ: بَعَثَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، جَيْشًا إِلَى بَنِي الْعَنْبَرِ، فَأَخَذُوهُمْ بِرُكْبَةَ مِنْ نَاحِيَةِ الطَّائِفِ، فَاسْتَاقُوهُمْ إِلَى نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرَكِبْتُ، فَسَبَقْتُهُمْ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، أَتَانَا جُنْدُكَ فَأَخَذُونَا، وَقَدْ كُنَّا أَسْلَمْنَا وَخَضْرَمْ... سنن ابو داؤد : کتاب: قضاء کے متعلق احکام و مسائل (باب: ایک گواہ اور ایک قسم پر فیصلہ کرنا ) مترجم: DaudWriterName 3612. سیدنا زبیب بن ثعلبہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنا ایک لشکر بنو عنبر کی طرف روانہ کیا۔ انہوں نے طائف کے مضافات میں (مقام رکبہ) رکبہ مقام پر اس قبیلے کو جا پکڑا اور انہیں نبی کریم ﷺ کی طرف لے آئے۔ میں سوار ہوا اور ان سے پہلے نبی کریم ﷺ کی خدمت میں پہنچ گیا۔ میں نے کہا: ”اے اللہ کے نبی! آپ پر سلامتی ہو اور آپ پر اللہ کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوں۔ آپ کا لشکر ہمارے ہاں پہنچا اور اس نے ہمیں پکڑ لیا حالانکہ ہم نے (پہلے ہی) اسلام قبول کر لیا تھا اور اپنے جانوروں کے کان بھی کاٹ ڈالے تھے۔ جب بنو عنبر کے لوگ پہنچ گئے تو نبی کریم ﷺ نے مجھ سے پوچھا: ”کی... الموضوع: القضاء بالشاهد واليمين (الأقضية والأحكام) Topics: گواہ اور قسم کے ساتھ فیصلہ کرنا (عدالتی احکام و فیصلے) 7 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ (بَابُ الرَّجُلِ يَحْلِفُ عَلَى عِلْمِهِ فِيمَا غَا...) حکم: صحیح 3623. حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ الْحَضْرَمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ مِنْ حَضْرَمَوْتَ وَرَجُلٌ مِنْ كِنْدَةَ، إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ الْحَضْرَمِيُّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنَّ هَذَا غَلَبَنِي عَلَى أَرْضٍ كَانَتْ لِأَبِي؟ فَقَالَ الْكِنْدِيُّ: هِيَ أَرْضِي فِي يَدِي، أَزْرَعُهَا، لَيْسَ لَهُ فِيهَا حَقٌّ! فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْحَضْرَمِيِّ: >أَلَكَ بَيِّنَةٌ<، قَالَ: لَا، قَالَ: >فَلَكَ يَمِينُهُ<، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنَّهُ فَاجِرٌ لَيْس... سنن ابو داؤد : کتاب: قضاء کے متعلق احکام و مسائل (باب: ( متنازع معاملہ میں ) کسی سے اس کے علم پر قسم لینا جبکہ وہ اس میں موجود نہ رہا ہو ) مترجم: DaudWriterName 3623. سیدنا علقمہ بن وائل بن حجر حضرمی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضر موت اور بنو کندہ کے دو آدمی رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے۔ حضرمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ آدمی میری زمین پر قابض ہو گیا ہے جو کہ میرے والد کی تھی۔ کندی نے کہا: یہ زمین میری ہے، میرے قبضے میں ہے، میں ہی اسے کاشت کر رہا ہوں، اس کا اس میں کوئی حق نہیں ہے۔ تو نبی کریم ﷺ نے حضرمی سے کہا: ”کیا تیرا کوئی گواہ ہے؟“ اس نے کہا: نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو پھر تیرے لیے اس کی قسم ہے۔“ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ فاجر آدمی ہے، اسے کوئی پروا نہیں کہ کیا قسم کھا رہا ہے۔ اسے کسی چیز کا پر... الموضوع: القضاء بالشاهد واليمين (الأقضية والأحكام) Topics: گواہ اور قسم کے ساتھ فیصلہ کرنا (عدالتی احکام و فیصلے) 8 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْأَحْكَامِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ) حکم: صحیح 1343. حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنِي رَبِيعَةُ بْنُ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ الْوَاحِدِ قَالَ رَبِيعَةُ وَأَخْبَرَنِي ابْنٌ لِسَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ قَالَ وَجْدنَا فِي كِتَاب سَعْدٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَجَابِرٍ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَسُرَّقَ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّ... جامع ترمذی : كتاب: حکومت وقضاء کے بیان میں (باب: ایک گواہ کے ساتھ مدعی قسم کھانا دعوی کوثابت کرناہے ) مترجم: TrimziWriterName 1343. ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک گواہ کے ساتھ مدعی کی قسم سے (مدعی کے حق میں) فیصلہ دیا۔ ربیعہ کہتے ہیں: مجھے سعد بن عبادہ کے بیٹے نے خبردی کہ ہم نے سعد ؓ کی کتاب میں لکھا پایا کہ نبی اکرمﷺ نے ’’ایک گواہ اور مدعی کی قسم سے (مدعی کے حق میں ) فیصلہ دیا‘‘۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ اس باب میں علی، جابر، ابن عباس اور سرق ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔ ۲۔ ابوہریرہ ؓ کی حدیث کہ ’’نبی اکرمﷺنے ایک گواہ اورمدعی کی قسم سے (مدعی کے حق میں) فیصلہ کیا‘‘ حسن غریب ہے۔ ... الموضوع: القضاء بالشاهد واليمين (الأقضية والأحكام) Topics: گواہ اور قسم کے ساتھ فیصلہ کرنا (عدالتی احکام و فیصلے) 9 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْأَحْكَامِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ) حکم: صحیح 1344. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ جامع ترمذی : كتاب: حکومت وقضاء کے بیان میں (باب: ایک گواہ کے ساتھ مدعی قسم کھانا دعوی کوثابت کرناہے ) مترجم: TrimziWriterName 1344. جابر ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے ایک گواہ اورمدعی کی قسم سے (مدعی کے حق میں ) فیصلہ دیا۔ الموضوع: القضاء بالشاهد واليمين (الأقضية والأحكام) Topics: گواہ اور قسم کے ساتھ فیصلہ کرنا (عدالتی احکام و فیصلے) 10 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْأَحْكَامِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ) حکم: صحیح 1345. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ الْوَاحِدِ قَالَ وَقَضَى بِهَا عَلِيٌّ فِيكُمْ قَالَ أَبُو عِيسَى وَهَذَا أَصَحُّ وَهَكَذَا رَوَى سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا وَرَوَى عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ وَيَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَلِيٍّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْعَمَلُ... جامع ترمذی : كتاب: حکومت وقضاء کے بیان میں (باب: ایک گواہ کے ساتھ مدعی قسم کھانا دعوی کوثابت کرناہے ) مترجم: TrimziWriterName 1345. ابوجعفر صادق سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺنے ایک گواہ کے ساتھ مدعی کی قسم سے (مدعی کے حق میں) فیصلہ کیا، راوی کہتے ہیں: اور علی نے بھی اسی سے تمہارے درمیان فیصلہ کیا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ یہ حدیث زیادہ صحیح ہے۔ ۲۔ اسی طرح سفیان ثوری نے بھی بطریق: «جعفر بن محمد، عن أبيه، عن النبي ﷺ' مرسلاً» روایت کی ہے۔ اورعبدالعزیز بن ابوسلمہ اور یحییٰ بن سلیم نے اس حدیث کو بطریق: «جعفر بن محمد، عن أبيه، عن علي، عن النبي ﷺ' (مرفوعاً)» روایت کیا ہے_ ۳۔ صحابہ کرام وغیرہم میں س... الموضوع: القضاء بالشاهد واليمين (الأقضية والأحكام) Topics: گواہ اور قسم کے ساتھ فیصلہ کرنا (عدالتی احکام و فیصلے) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 14 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 14