الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 9 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 9 1 صحيح البخاري: كِتَابُ المُحَارِبِينَ مِنْ أَهْلِ الكُفْرِ وَالرِّدَّةِ (بَابُ مَنْ أَظْهَرَ الفَاحِشَةَ وَاللَّطْخَ وَالتّ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6854. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ الزُّهْرِيُّ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ شَهِدْتُ الْمُتَلَاعِنَيْنِ وَأَنَا ابْنُ خَمْسَ عَشْرَةَ سَنَةً فَرَّقَ بَيْنَهُمَا فَقَالَ زَوْجُهَا كَذَبْتُ عَلَيْهَا إِنْ أَمْسَكْتُهَا قَالَ فَحَفِظْتُ ذَاكَ مِنَ الزُّهْرِيِّ إِنْ جَاءَتْ بِهِ كَذَا وَكَذَا فَهُوَ وَإِنْ جَاءَتْ بِهِ كَذَا وَكَذَا كَأَنَّهُ وَحَرَةٌ فَهُوَ وَسَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ يَقُولُ جَاءَتْ بِهِ لِلَّذِي يُكْرَهُ... صحیح بخاری : کتاب: ان کفار و مرتدوں کے احکام میں جو مسلمان سے لڑتے ہیں (باب : اگر کسی شخص کی بے حیائی اور بے شرمی اور آلودگی پر گواہ نہ ہوں پھر قرائن سے یہ امر کھل جائے ) مترجم: BukhariWriterName 6854. حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: میں نے دو لعان کرنے والوں کو دیکھا تھا۔ اس وقت میری عمر پندرہ سال تھی۔ آپ ﷺ نے دونوں کے درمیان جدائی کرا دی تھی۔ شوہر نے کہا تھا: اگر اب بھی میں اپنی بیوی کو اپنے ساتھ رکھوں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ میں جھوٹا ہوں۔ سفیان بیان کرتے ہیں کہ میں نے زہری سے روایت بایں الفاظ محفوظ رکھی: اگر اس عورت کے ہاں ایسا ایسا بچہ پیدا ہوا تو شوہر سچا ہے اور اگر اس کے ہاں ایسا ایسا بچہ پیدا ہوا جیسے چھپکلی ہوتی ہے تو شوہر جھوٹا ہے۔ میں نے زہری سے سنا وہ کہتے تھے کہ اس عورت نے مکروہ حال والے بچے کو جنم دیا تھا۔ ... الموضوع: شهادة الصبيان (الأقضية والأحكام) موضوع: بچوں کی گواہی (عدالتی احکام و فیصلے) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَحْكَامِ (بَابُ مَنْ قَضَى وَلاَعَنَ فِي المَسْجِدِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 7165. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ الزُّهْرِيُّ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ شَهِدْتُ الْمُتَلَاعِنَيْنِ وَأَنَا ابْنُ خَمْسَ عَشْرَةَ سَنَةً وَفُرِّقَ بَيْنَهُمَا صحیح بخاری : کتاب: حکومت اور قضا کے بیان میں (باب : جو مسجد میں فیصلہ کرے یا لعان کرائے ) مترجم: BukhariWriterName 7165. سیدنا سہل بن سعد ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: میری عمر پندرہ سال تھی کہ میں نے دو لعان کرنے والوں کو دیکھا، پھر ان دونوں کے درمیان جدائی کرا دی گئی تھی. الموضوع: شهادة الصبيان (الأقضية والأحكام) موضوع: بچوں کی گواہی (عدالتی احکام و فیصلے) 3 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْحُدُودِ (بَابٌ فِي الْمَجْنُونِ يَسْرِقُ أَوْ يُصِيبُ حَدًّ...) حکم: صحیح 4398. حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا, أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >رُفِعَ الْقَلَمُ عَنْ ثَلَاثَةٍ: عَنِ النَّائِمِ حَتَّى يَسْتَيْقِظَ، وَعَنِ الْمُبْتَلَى حَتَّى يَبْرَأَ، وَعَنِ الصَّبِيِّ حَتَّى يَكْبُرَ<.... سنن ابو داؤد : کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان (باب: اگر کوئی مجنون ، اور پاگل شخص چوری کرے یا قابل حد جرم کا ارتکاب کرے ) مترجم: DaudWriterName 4398. ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تین آدمیوں سے قلم اٹھا لیا گیا ہے سویا ہوا حتیٰ کہ جاگ جائے، دیوانہ حتیٰ کہ عقلمند ہو جائے اور بچے سے حتیٰ کہ بڑا (بالغ) ہو جائے۔“ الموضوع: شهادة الصبيان (الأقضية والأحكام) موضوع: بچوں کی گواہی (عدالتی احکام و فیصلے) 4 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْحُدُودِ (بَابٌ فِي الْمَجْنُونِ يَسْرِقُ أَوْ يُصِيبُ حَدًّ...) حکم: صحیح 4399. حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي ظَبْيَانَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: أُتِيَ عُمَرُ بِمَجْنُونَةٍ قَدْ زَنَتْ، فَاسْتَشَارَ فِيهَا أُنَاسًا، فَأَمَرَ بِهَا عُمَرُ أَنْ تُرْجَمَ, مُرَّ بِهَا عَلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ، فَقَالَ: مَا شَأْنُ هَذِهِ؟ قَالُوا: مَجْنُونَةُ بَنِي فُلَانٍ زَنَتْ، فَأَمَرَ بِهَا عُمَرُ أَنْ تُرْجَمَ! قَالَ: فَقَالَ: ارْجِعُوا بِهَا، ثُمَّ أَتَاهُ، فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ! أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ الْقَلَمَ قَدْ رُفِعَ عَنْ ثَلَاثَةٍ: عَنِ الْمَجْنُونِ حَتَّى يَبْرَأَ، وَعَنِ النَّائِمِ حَتَّى يَسْتَيْ... سنن ابو داؤد : کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان (باب: اگر کوئی مجنون ، اور پاگل شخص چوری کرے یا قابل حد جرم کا ارتکاب کرے ) مترجم: DaudWriterName 4399. سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر ؓ کے پاس ایک پاگل عورت لائی گئی جس نے زنا کیا تھا۔ تو انہوں نے اس کے بارے میں صحابہ ؓ سے مشورہ کیا۔ اور پھر حکم دیا کہ اسے سنگسار کر دیا جائے۔ سیدنا علی بن ابی طالب ؓ اس عورت کے پاس سے گزرے انہوں نے پوچھا کہ اس کا کیا معاملہ ہے؟ لوگوں نے کہا کہ یہ بنو فلاں کی پاگل عورت ہے اور اس نے زنا کیا ہے اور سیدنا عمر ؓ نے حکم دیا ہے کہ اسے سنگسار کر دیا جائے۔ تو انہوں (سیدنا علی ؓ) نے فرمایا کہ اسے واپس لے جاؤ اور خود سیدنا عمر ؓ کے ہاں چلے آئے اور کہا: امیر المؤمنین! کیا آپ نہیں جانتے کہ تین طرح کے آدمیوں سے قلم اٹھا لیا گیا ہ... الموضوع: شهادة الصبيان (الأقضية والأحكام) موضوع: بچوں کی گواہی (عدالتی احکام و فیصلے) 5 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْحُدُودِ (بَابٌ فِي الْمَجْنُونِ يَسْرِقُ أَوْ يُصِيبُ حَدًّ...) حکم: صحیح 4400. حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنِ الْأَعْمَشِ نَحْوَهُ، وَقَالَ أَيْضًا. >حَتَّى يَعْقِلَ<، وَقَالَ: >وَعَنِ الْمَجْنُونِ حَتَّى يَفِيقَ<، قَالَ: فَجَعَلَ عُمَرُ يُكَبِّرُ. سنن ابو داؤد : کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان (باب: اگر کوئی مجنون ، اور پاگل شخص چوری کرے یا قابل حد جرم کا ارتکاب کرے ) مترجم: DaudWriterName 4400. وکیع نے اعمش سے مذکورہ بالاحدیث کی مانند روایت کیا اور کہا (بچے سے قلم اٹھا لیا گیا ہے) حتیٰ کہ عقلمند ہو جائے اور مجنون سے بھی حتیٰ کہ افاقہ پا جائے۔ بیان کیا کہ پھر سیدنا عمر ؓ تکبیر کہنے لگے۔ الموضوع: شهادة الصبيان (الأقضية والأحكام) موضوع: بچوں کی گواہی (عدالتی احکام و فیصلے) 6 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْحُدُودِ (بَابٌ فِي الْمَجْنُونِ يَسْرِقُ أَوْ يُصِيبُ حَدًّ...) حکم: صحیح 4401. حَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مِهْرَانَ، عَنْ أَسبِي ظَبْيَانَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: مُرَّ عَلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ... بِمَعْنَى (4399)، عُثْمَانَ قَالَ: أَوَ مَا تَذْكُرُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >رُفِعَ الْقَلَمُ عَنْ ثَلَاثَةٍ: عَنِ الْمَجْنُونِ الْمَغْلُوبِ عَلَى عَقْلِهِ حَتَّى يَفِيقَ، وَعَنِ النَّائِمِ حَتَّى يَسْتَيْقِظَ، وَعَنِ الصَّبِيِّ حَتَّى يَحْتَلِمَ<؟! قَالَ: صَدَقْتَ، قَالَ: فَخَلَّى عَنْهَا. ... سنن ابو داؤد : کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان (باب: اگر کوئی مجنون ، اور پاگل شخص چوری کرے یا قابل حد جرم کا ارتکاب کرے ) مترجم: DaudWriterName 4401. سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ لوگ اس عورت کو لے کر سیدنا علی بن ابی طالب ؓ کے پاس سے گزرے۔ اور عثمان (عثمان بن ابی شیبہ) کی روایت (4399) کے ہم معنی بیان کیا۔ انہوں نے کہا: کیا آپ کو یاد نہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: ”تین افراد سے قلم اٹھا لیا گیا ہے مجنون جس کی عقل مغلوب ہو حتیٰ کہ افاقہ پا جائے اور سویا ہوا حتیٰ کہ جاگ جائے اور بچہ حتیٰ کہ بالغ ہو جائے۔“ سیدنا عمر ؓ نے کہا: آپ نے بجا کہا اور اس عورت کو چھوڑ دیا۔ ... الموضوع: شهادة الصبيان (الأقضية والأحكام) موضوع: بچوں کی گواہی (عدالتی احکام و فیصلے) 7 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْحُدُودِ (بَابٌ فِي الْمَجْنُونِ يَسْرِقُ أَوْ يُصِيبُ حَدًّ...) حکم: صحيح دون قوله لعل الذي 4402. حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ح، وحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ الْمَعْنَى، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِي ظَبْيَانَ قَالَ هَنَّادٌ الْجَنْبيُّ، قَالَ: أُتِيَ عُمَرُ بِامْرَأَةٍ قَدْ فَجَرَتْ، فَأَمَرَ بِرَجْمِهَا، فَمَرَّ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَأَخَذَهَا فَخَلَّى سَبِيلَهَا، فَأُخْبِرَ عُمَرُ، قَالَ: ادْعُوا لِي عَلِيًّا، فَجَاءَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ! لَقَدْ عَلِمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >رُفِعَ الْقَلَمُ عَنْ ثَلَاثَةٍ: عَنِ الصَّبِيِّ حَتَّى يَبْلُغَ، وَعَنِ النَّائِمِ ... سنن ابو داؤد : کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان (باب: اگر کوئی مجنون ، اور پاگل شخص چوری کرے یا قابل حد جرم کا ارتکاب کرے ) مترجم: DaudWriterName 4402. ابوظبیان الجنبی کا بیان ہے کہ سیدنا عمر ؓ کے پاس ایک عورت لائی گئی جس نے بدکاری کا ارتکاب کیا تھا۔ پس انہوں نے اس کو سنگسار کرنے کا حکم دیا، چنانچہ سیدنا علی ؓ گزرے تو انہوں نے اسے پکڑا اور چھوڑ دیا۔ سیدنا عمر ؓ کو اس کی خبر ملی تو انہوں نے کہا: سیدنا علی ؓ کو میرے پاس بلاؤ۔ وہ آئے اور کہا: اے امیر المؤمنین! آپ یقیناً جانتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: ”تین آدمیوں سے قلم اٹھا لیا گیا ہے، بچے سے حتیٰ کہ بالغ ہو جائے اور سوئے ہوئے سے حتیٰ کہ جاگ جائے اور مجنون پاگل سے حتیٰ کہ صحت مند ہو جائے۔“ اور یہ عورت بنو فلاں کی ہے اور پاگل ہے۔ شاید کہ جس نے... الموضوع: شهادة الصبيان (الأقضية والأحكام) موضوع: بچوں کی گواہی (عدالتی احکام و فیصلے) 8 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْحُدُودِ (بَابٌ فِي الْمَجْنُونِ يَسْرِقُ أَوْ يُصِيبُ حَدًّ...) حکم: صحیح 4403. حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي الضُّحَى، عَنْ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَام، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: >رُفِعَ الْقَلَمُ عَنْ ثَلَاثَةٍ: عَنِ النَّائِمِ حَتَّى يَسسْتَيْقِظَ، وَعَنِ الصَّبِيِّ حَتَّى يَحْتَلِمَ، وَعَنِ الْمَجْنُونِ حَتَّى يَعْقِلَ<. قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَاهُ ابْنُ جُرَيْجٍ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَادَ فِيهِ >وَالْخَرِفِ<. ... سنن ابو داؤد : کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان (باب: اگر کوئی مجنون ، اور پاگل شخص چوری کرے یا قابل حد جرم کا ارتکاب کرے ) مترجم: DaudWriterName 4403. سیدنا علی ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تین طرح کے آدمیوں سے قلم اٹھا لیا گیا ہے، سوئے ہوئے سے حتیٰ کہ جاگ جائے، بچے سے حتیٰ کہ بالغ ہو جائے اور مجنون سے حتیٰ کہ عقلمند ہو جائے۔“ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں: اس روایت کو ابن جریج نے بواسطہ قاسم بن بزید، سیدنا علی ؓ سے اور انہوں نے نبی کریم ﷺ سے بیان کیا ہے اور اس میں لفظ «الخرف» کا اضافہ کیا۔ یعنی وہ آدمی جو بہت زیادہ عمر کی وجہ سے عقل و شعور کی کیفیت پر قائم نہ رہتا ہو۔ ... الموضوع: شهادة الصبيان (الأقضية والأحكام) موضوع: بچوں کی گواہی (عدالتی احکام و فیصلے) 9 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْحُدُودِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ لاَ يَجِبُ عَلَيْهِ الْحَد...) حکم: صحیح 1423. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقُطَعِيُّ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ الْبَصْرِيِّ عَنْ عَلِيٍّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ رُفِعَ الْقَلَمُ عَنْ ثَلَاثَةٍ عَنْ النَّائِمِ حَتَّى يَسْتَيْقِظَ وَعَنْ الصَّبِيِّ حَتَّى يَشِبَّ وَعَنْ الْمَعْتُوهِ حَتَّى يَعْقِلَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَائِشَةَ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ عَلِيٍّ حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ وَقَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ عَلِيٍّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَذَكَرَ بَعْضُهُمْ وَعَنْ الْغُلَامِ حَتَّى يَحْتَلِم... جامع ترمذی : كتاب: حدود وتعزیرات سے متعلق احکام ومسائل (باب: جن پر حدواجب نہیں ان کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 1423. علی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تین طرح کے لوگ مرفوع القلم ہیں (یعنی قابل مواخذہ نہیں ہیں): سونے والا جب تک کہ نیند سے بیدار نہ ہو جائے، بچہ جب تک کہ بالغ نہ ہو جائے، اور دیوانہ جب تک کہ سمجھ بوجھ والا نہ ہو جائے‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ اس سند سے علی ؓ کی حدیث حسن غریب ہے۔ ۲۔ یہ حدیث کئی اور سندوں سے بھی علی سے مروی ہے ، وہ نبی اکرم ﷺ سے روایت کرتے ہیں۔ ۳۔ بعض راویوں نے (وَعَنِ الْغُلاَمِ حَتَّى يَحْتَلِمَ) کہا ہے، یعنی بچہ جب تک بالغ نہ ہو جائے مرفوع القلم ہے۔ ۴۔ ... الموضوع: شهادة الصبيان (الأقضية والأحكام) موضوع: بچوں کی گواہی (عدالتی احکام و فیصلے) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 9 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 9