الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 7 - مجموع أحاديث: 66 کل صفحات: 7 - کل احا دیث: 66 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الوُضُوءِ (بَابُ بَوْلِ الصِّبْيَانِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 223. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ أُمِّ قَيْسٍ بِنْتِ مِحْصَنٍ، أَنَّهَا «أَتَتْ بِابْنٍ لَهَا صَغِيرٍ، لَمْ يَأْكُلِ الطَّعَامَ، إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَجْلَسَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجْرِهِ، فَبَالَ عَلَى ثَوْبِهِ، فَدَعَا بِمَاءٍ، فَنَضَحَهُ وَلَمْ يَغْسِلْهُ»... صحیح بخاری : کتاب: وضو کے بیان میں (باب: بچوں کے پیشاب کے بارے میں ) مترجم: BukhariWriterName 223. حضرت ام قیس بنت محصن ؓ سے روایت ہے، وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس اپنا چھوٹا بچہ لے کر آئیں جو ابھی کھانا نہیں کھاتا تھا۔ رسول اللہ ﷺ نے اسے اپنی گود میں بٹھا لیا تو اس نے آپ کے کپڑے پر پیشاب کر دیا۔ آپ نے پانی منگوا کر اس پر چھڑک دیا لیکن اسے دھویا نہیں۔ الموضوع: تطهير الثوب (اللباس والزينة) Topics: کپڑے کو پاک کرنا (لباس اور زینت کے مسائل) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الحَيْض (بَابُ غَسْلِ دَمِ المَحِيضِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 308. حَدَّثَنَا أَصْبَغُ، قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الحَارِثِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ القَاسِمِ، حَدَّثَهُ عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: «كَانَتْ إِحْدَانَا تَحِيضُ، ثُمَّ تَقْتَرِصُ الدَّمَ مِنْ ثَوْبِهَا عِنْدَ طُهْرِهَا، فَتَغْسِلُهُ وَتَنْضَحُ عَلَى سَائِرِهِ، ثُمَّ تُصَلِّي فِيهِ»... صحیح بخاری : کتاب: حیض کے احکام و مسائل (باب: حیض کا خون دھونےکے بیان میں۔ ) مترجم: BukhariWriterName 308. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: جب ہم میں سے کسی کو حیض آتا تو وہ طہر کے وقت اپنے کپڑے سے خون کو چٹکیون سے کھرچ ڈالتی اور اسے دھو ڈالتی، پھر بقیہ کپڑے پر پانی چھڑک دیتی، پھر اس میں نماز پڑھ لیتی۔ الموضوع: تطهير الثوب (اللباس والزينة) Topics: کپڑے کو پاک کرنا (لباس اور زینت کے مسائل) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الحَيْض (بَابٌ: هَلْ تُصَلِّي المَرْأَةُ فِي ثَوْبٍ حَاضَتْ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 312. حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ: «مَا كَانَ لِإِحْدَانَا إِلَّا ثَوْبٌ وَاحِدٌ تَحِيضُ فِيهِ، فَإِذَا أَصَابَهُ شَيْءٌ مِنْ دَمٍ قَالَتْ بِرِيقِهَا، فَقَصَعَتْهُ بِظُفْرِهَا» صحیح بخاری : کتاب: حیض کے احکام و مسائل (باب: کیا عورت اسی کپڑے میں نماز پڑھ سکتی ہے جس میں اسے حیض آیا ہو؟ ) مترجم: BukhariWriterName 312. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ہمارے پاس صرف ایک ہی لباس ہوتا تھا۔ اسی میں ایام حیض گزارتیں۔ اگر اس میں حیض کا کچھ خون لگ جاتا تو اس پر تھوک ڈال دیتیں اور اسے اپنے ناخنوں سے رگڑ دیتیں۔ الموضوع: تطهير الثوب (اللباس والزينة) Topics: کپڑے کو پاک کرنا (لباس اور زینت کے مسائل) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ العَقِيقَةِ (بَابُ تَسْمِيَةِ المَوْلُودِ غَدَاةَ يُولَدُ، لِمَ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5468. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: «أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِصَبِيٍّ يُحَنِّكُهُ، فَبَالَ عَلَيْهِ، فَأَتْبَعَهُ المَاءَ» صحیح بخاری : کتاب: عقیقہ کے مسائل کا بیان (باب: اگر بچے کے عقیقہ کا ارادہ نہ ہوتو پیدائش کے دن ہی اس کا نام رکھنا اوراس کی تحنیک کرنا جائز ہے ) مترجم: BukhariWriterName 5468. سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ نبی ﷺ کی خدمت میں ایک بچہ لایا گیا تو آپ ﷺ نے کھجور چبا کر اس کے تالو میں لگائی۔ اس نے آپ پر پیشاب کر دیا تو آپ نے اس جگہ پر پانی بہا دیا۔ الموضوع: تطهير الثوب (اللباس والزينة) Topics: کپڑے کو پاک کرنا (لباس اور زینت کے مسائل) 5 صحيح البخاري: كِتَابُ الطِّبِّ (بَابُ السَّعُوطِ بِالقُسْطِ الهِنْدِيِّ وَالبَحْرِ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5692. حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الفَضْلِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ أُمِّ قَيْسٍ بِنْتِ مِحْصَنٍ، قَالَتْ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: عَلَيْكُمْ بِهَذَا العُودِ الهِنْدِيِّ، فَإِنَّ فِيهِ سَبْعَةَ أَشْفِيَةٍ: يُسْتَعَطُ بِهِ مِنَ العُذْرَةِ، وَيُلَدُّ بِهِ مِنْ ذَاتِ الجَنْبِ ... صحیح بخاری : کتاب: دوا اور علاج کے بیان میں (باب: قسط ہندی اور قسط بحری یعنی کوٹ جو سمندر سے نکلتا ہے اس کا نام لینا ) مترجم: BukhariWriterName 5692. حضرت ام قیس بنت محصین ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا میں نے نبی ﷺ سے سنا آپ نے فرمایا: ”عود ہندی استعمال کیا کرو، بلاشبہ اس میں سات بیماریوں کا علاج ہے حلق کے درد میں اسے ناک میں ڈالا جاتا ہے اور سینہ کے درد کے لیے اسے چبایا جاتا ہے۔“ الموضوع: تطهير الثوب (اللباس والزينة) Topics: کپڑے کو پاک کرنا (لباس اور زینت کے مسائل) 6 صحيح البخاري: كِتَابُ الطِّبِّ (بَابُ السَّعُوطِ بِالقُسْطِ الهِنْدِيِّ وَالبَحْرِ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5693. وَدَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِابْنٍ لِي لَمْ يَأْكُلِ الطَّعَامَ، فَبَالَ عَلَيْهِ، فَدَعَا بِمَاءٍ فَرَشَّ عَلَيْهِ صحیح بخاری : کتاب: دوا اور علاج کے بیان میں (باب: قسط ہندی اور قسط بحری یعنی کوٹ جو سمندر سے نکلتا ہے اس کا نام لینا ) مترجم: BukhariWriterName 5693. ۔(وہ کہتی ہیں کہ) میں اپنے شیر خوار بچے کو نبی ﷺ کی خدمت میں لے کر حاضر ہوئی تو اس نے آپ پر پیشاب کر دیا۔ آپ نے پانی منگوایا اور اس(پیشاب کی جگہ) پر چھینٹے مار دیے۔ الموضوع: تطهير الثوب (اللباس والزينة) Topics: کپڑے کو پاک کرنا (لباس اور زینت کے مسائل) 7 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَدَبِ (بَابُ وَضْعِ الصَّبِيِّ فِي الحِجْرِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6002. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ المُثَنَّى، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ هِشَامٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي، عَنْ عَائِشَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «وَضَعَ صَبِيًّا فِي حَجْرِهِ يُحَنِّكُهُ، فَبَالَ عَلَيْهِ، فَدَعَا بِمَاءٍ فَأَتْبَعَهُ» صحیح بخاری : کتاب: اخلاق کے بیان میں (باب: بچے کو گود میں بٹھلانا ) مترجم: BukhariWriterName 6002. سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ایک بچہ اپنی گود میں بٹھایا، پھر کھجور چبا کر اس کے حلق میں لگائی۔ اس نے آپ ﷺ پر پیشاب کر دیا تو آپ نے پانی منگوا کر کپڑوں پر بہا دیا۔ الموضوع: تطهير الثوب (اللباس والزينة) Topics: کپڑے کو پاک کرنا (لباس اور زینت کے مسائل) 8 صحيح البخاري: كِتَابُ الدَّعَوَاتِ (بَابُ الدُّعَاءِ لِلصِّبْيَانِ بِالْبَرَكَةِ، وَمَ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6355. حَدَّثَنَا عَبْدَانُ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: «كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُؤْتَى بِالصِّبْيَانِ فَيَدْعُو لَهُمْ، فَأُتِيَ بِصَبِيٍّ فَبَالَ عَلَى ثَوْبِهِ، فَدَعَا بِمَاءٍ فَأَتْبَعَهُ إِيَّاهُ، وَلَمْ يَغْسِلْهُ»... صحیح بخاری : کتاب: دعاؤں کے بیان میں (باب: بچوں کے لئے برکت کی دعا کرنا اور ان کے سر پر شفقت کا ہاتھ پھیرنا ۔ ) مترجم: BukhariWriterName 6355. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ کے پاس کو لایا جاتا تو آپ ان کے لیے دعا کرتے تھے ایک مرتبہ ایک بچہ لایا گیا تو اس نے آپ کو کے کپڑوں پر پیشاب کر دیا۔ آپ نے پانی منگوایا اور پیشاب کی جگہ پر اسے ڈال دیا اور کپڑے کو دھویا نہیں۔ الموضوع: تطهير الثوب (اللباس والزينة) Topics: کپڑے کو پاک کرنا (لباس اور زینت کے مسائل) 9 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ حُكْمِ بَوْلِ الطِّفْلِ الرَّضِيعِ وَكَيْفيّ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 286. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَأَبُو كُرَيْبٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُؤْتَى بِالصِّبْيَانِ فَيُبَرِّكُ عَلَيْهِمْ وَيُحَنِّكُهُمْ، فَأُتِيَ بِصَبِيٍّ فَبَالَ عَلَيْهِ، فَدَعَا بِمَاءٍ، فَأَتْبَعَهُ بَوْلَهُ وَلَمْ يَغْسِلْهُ»... صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: شیر خوار بچے کے پیشاب کا حکم اور اس کو کیسے دھویا جائے ) مترجم: MuslimWriterName 286. عبداللہ بن نمیر نےہشام سے، انہوں نے اپنے والد (عروج بن زبیر) سے اور انہوں نے نبی ﷺ کی زوجہ (اپنی خالہ) حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ سےروایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس بچوں کو لایا جاتا تھا، آپﷺ ان کے لیے برکت کی دعا فرماتے اور ان کو گھٹی دیتے۔ آپﷺ کے پاس ایک بچہ لایا گیا، اس نے آپﷺ پر پیشاب کر دیا تو آپﷺ نے پانی منگوایا اور اس کے پیشاب پر بہا دیا اور اسے (رگڑ کر) دھویا نہیں۔ ... الموضوع: تطهير الثوب (اللباس والزينة) Topics: کپڑے کو پاک کرنا (لباس اور زینت کے مسائل) 10 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ حُكْمِ بَوْلِ الطِّفْلِ الرَّضِيعِ وَكَيْفيّ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 286.01. وَحَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: «أُتِيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِصَبِيٍّ يَرْضَعُ فَبَالَ فِي حَجْرِهِ فَدَعَا بِمَاءٍ فَصَبَّهُ عَلَيْهِ صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: شیر خوار بچے کے پیشاب کا حکم اور اس کو کیسے دھویا جائے ) مترجم: MuslimWriterName 286.01. جریر نے ہشام سے روایت کیا، انہوں نے اپنے والد سے اور انہو ں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت کیا، انہوں نے فرمایا کہ رسول ا للہ ﷺ کی خدمت میں ایک شیرخوار بچہ لایا گیا، اس نے آپﷺ کی گود میں پیشاب کر دیا تو آپﷺ نے پانی منگوا کر اس پر بہا دیا۔ الموضوع: تطهير الثوب (اللباس والزينة) Topics: کپڑے کو پاک کرنا (لباس اور زینت کے مسائل) مجموع الصفحات: 7 - مجموع أحاديث: 66 کل صفحات: 7 - کل احا دیث: 66