الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 19 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 19 1 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الضَّحَايَا (بَابٌ فِي الْعَقِيقَةِ) حکم: صحیح 2834. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ حَبِيبَةَ بِنْتِ مَيْسَرَةَ، عَنْ أُمِّ كُرْزٍ الْكَعْبِيَّةِ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: >عَنِ الْغُلَامِ شَاتَانِ مُكَافِئَتَانِ وَعَنِ الْجَارِيَةِ شَاةٌ<. قَالَ أَبو دَاود: سَمِعْت أَحْمَدَ قَالَ: مُكَافِئَتَانِ, أَيْ: مُسْتَوِيَتَانِ، أَوْ مُقَارِبَتَانِ. ... سنن ابو داؤد : کتاب: قربانی کے احکام و مسائل (باب: عقیقے کے احکام و مسائل ) مترجم: DaudWriterName 2834. سیدہ ام کرز ؓ بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ ﷺ فرماتے تھے: ”لڑکے کی طرف سے دو بکریاں برابر برابر (ایک جیسی) اور لڑکی کی طرف سے ایک بکری ہے۔“ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں: میں نے امام احمد ؓ سے سنا، کہتے تھے کہ «مكافئتان» کے معنی ہیں کہ دونوں بکریاں برابر برابر ہوں یا قریب قریب ہوں۔ ... الموضوع: مقدار العقيقة (الأحوال الشخصية) موضوع: عقیقہ کی مقدار (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 2 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الضَّحَايَا (بَابٌ فِي الْعَقِيقَةِ) حکم: لم تتم دراسته 2835. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سِبَاعِ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أُمِّ كُرْزٍ، قَالَتْ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: >أَقِرُّوا الطَّيْرَ عَلَى مَكِنَاتِهَا قَالَتْ: وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: >عَنِ الْغُلَامِ شَاتَانِ، وَعَنِ الْجَارِيَةِ شَاةٌ، لَا يَضُرُّكُمْ أَذُكْرَانًا كُنَّ أَمْ إِنَاثًا!... سنن ابو داؤد : کتاب: قربانی کے احکام و مسائل (باب: عقیقے کے احکام و مسائل ) مترجم: DaudWriterName 2835. سیدہ ام کر ؓ بیان کرتی ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے سنا آپ ﷺ فرماتے تھے: ”پرندوں کو اپنے گھونسلوں میں رہنے دو۔ (انہیں اچھا یا برا شگون لینے کے لیے نہ اڑاؤ۔“ کہتی ہیں: اور میں نے آپ ﷺ سے سنا ہے، فرماتے تھے: ”لڑکے کی طرف سے دو بکریاں ہوں اور لڑکی کی طرف سے ایک بکری، اور کوئی حرج نہیں کہ دونوں مذکر ہوں یا دونوں مونث۔“ ... الموضوع: مقدار العقيقة (الأحوال الشخصية) موضوع: عقیقہ کی مقدار (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 3 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الضَّحَايَا (بَابٌ فِي الْعَقِيقَةِ) حکم: صحیح 2836. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، عَنْ سِبَاعِ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أُمِّ كُرْزٍ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >عَنِ الْغُلَامِ شَاتَانِ مِثْلَانِ، وَعَنِ الْجَارِيَةِ شَاةٌ<.قَالَ أَبو دَاود: هَذَا هُوَ الْحَدِيثُ وَحَدِيثُ سُفْيَانَ وَهْمٌ.... سنن ابو داؤد : کتاب: قربانی کے احکام و مسائل (باب: عقیقے کے احکام و مسائل ) مترجم: DaudWriterName 2836. سیدہ ام کرز ؓ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ” لڑکے کی طرف سے دو بکریاں ہیں ہم مثل (ایک جیسی) اور لڑکی کی طرف سے ایک بکری ہے۔“ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں: صحیح حدیث یہی ہے جبکہ سفیان کی حدیث وہم ہے۔ الموضوع: مقدار العقيقة (الأحوال الشخصية) موضوع: عقیقہ کی مقدار (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 4 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الضَّحَايَا (بَابٌ فِي الْعَقِيقَةِ) حکم: صحيح لكن في رواية النسائي كبشين كبشين وهو الأصح 2841. حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَقَّ عَنْ الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ كَبْشًا كَبْشًا سنن ابو داؤد : کتاب: قربانی کے احکام و مسائل (باب: عقیقے کے احکام و مسائل ) مترجم: DaudWriterName 2841. سیدنا ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا حسن اور حسین ؓ کے عقیقہ میں ایک ایک مینڈھا ذبح کیا تھا۔ الموضوع: مقدار العقيقة (الأحوال الشخصية) موضوع: عقیقہ کی مقدار (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 5 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الضَّحَايَا (بَابٌ فِي الْعَقِيقَةِ) حکم: حسن 2842. حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ يَعْنِي ابْنَ عَمْرٍو عَنْ دَاوُدَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ أُرَاهُ عَنْ جَدِّهِ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْعَقِيقَةِ فَقَالَ لَا يُحِبُّ اللَّهُ الْعُقُوقَ كَأَنَّهُ كَرِهَ الِاسْمَ وَقَالَ مَنْ وُلِدَ لَهُ وَلَدٌ فَأَحَبَّ أَنْ يَنْسُكَ عَنْهُ فَلْيَنْسُكْ عَنْ الْغُلَامِ شَاتَانِ مُكَافِئَتَانِ وَعَنْ الْجَارِيَةِ شَاةٌ وَسُئِلَ عَنْ الْفَرَعِ ... سنن ابو داؤد : کتاب: قربانی کے احکام و مسائل (باب: عقیقے کے احکام و مسائل ) مترجم: DaudWriterName 2842. عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور میرا خیال ہے کہ وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا: نبی کریم ﷺ سے عقیقہ کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: ”اللہ ذوالجلال «عقوق» کو پسند نہیں فرماتا، گویا آپ نے (عقیقہ کا) نام پسند نہیں فرمایا۔ (کیونکہ عقیقہ اور عقوق کا مادہ ایک ہے) آپ نے فرمایا: ”جس کے ہاں بچے کی ولادت ہو اور وہ اس کی طرف سے صدقہ اور قربانی کرنا چاہتا ہو تو کرے، لڑکے کی طرف سے دو بکریاں برابر برابر۔ اور لڑکی کی طرف سے ایک بکری۔“ آپ ﷺ سے «فرع» کے... الموضوع: مقدار العقيقة (الأحوال الشخصية) موضوع: عقیقہ کی مقدار (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 6 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الضَّحَايَا (بَابٌ فِي الْعَقِيقَةِ) حکم: حسن صحيح 2843. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ ثَابِتٍ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ حَدَّثَنِي أَبِي حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي بُرَيْدَةَ يَقُولُ كُنَّا فِي الْجَاهِلِيَّةِ إِذَا وُلِدَ لِأَحَدِنَا غُلَامٌ ذَبَحَ شَاةً وَلَطَخَ رَأْسَهُ بِدَمِهَا فَلَمَّا جَاءَ اللَّهُ بِالْإِسْلَامِ كُنَّا نَذْبَحُ شَاةً وَنَحْلِقُ رَأْسَهُ وَنُلَطِّخُهُ بِزَعْفَرَانٍ... سنن ابو داؤد : کتاب: قربانی کے احکام و مسائل (باب: عقیقے کے احکام و مسائل ) مترجم: DaudWriterName 2843. جناب عبداللہ بن بریدہ کہتے ہیں: میں نے اپنے والد سیدنا بریدہ ؓ سے سنا، وہ بیان کرتے تھے کہ دور جاہلیت میں جب ہم میں سے کسی کے ہاں بچے کی ولادت ہوتی تو وہ ایک بکری ذبح کرتا اور اس کا خون بچے کے سر پر چپڑ دیتا تھا اور جب سے اللہ نے ہمیں اسلام کی نعمت سے نوازا ہے تو ہم ایک بکری ذبح کرتے ہیں، بچے کا سر مونڈتے ہیں اور اس کے سر پر زعفران مل دیتے ہیں۔ ... الموضوع: مقدار العقيقة (الأحوال الشخصية) موضوع: عقیقہ کی مقدار (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 7 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْأَضَاحِيِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعَقِيقَةِ) حکم: صحیح 1513. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ خَلَفٍ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ أَنَّهُمْ دَخَلُوا عَلَى حَفْصَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ فَسَأَلُوهَا عَنْ الْعَقِيقَةِ فَأَخْبَرَتْهُمْ أَنَّ عَائِشَةَ أَخْبَرَتْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَهُمْ عَنْ الْغُلَامِ شَاتَانِ مُكَافِئَتَانِ وَعَنْ الْجَارِيَةِ شَاةٌ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَأُمِّ كُرْزٍ وَبُرَيْدَةَ وَسَمُرَةَ وَأَبِي هُرَيْرَةَ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو وَأَنَسٍ وَسَلْمَانَ بْنِ عَامِرٍ وَابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِي... جامع ترمذی : كتاب: قربانی کے احکام ومسائل (باب: عقیقہ کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 1513. یوسف بن ماہک سے روایت ہے: لوگ حفصہ بنت عبدالرحمن کے پاس گئے اور ان سے عقیقہ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بیان کیا کہ (اُن کی پھوپھی ) ام المومنین عائشہ ؓ نے ان کوبتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے صحابہ کو حکم دیا کہ وہ لڑکے کی طرف سے دوبکریاں ایک جیسی اورلڑکی کی طرف سے ایک بکری عقیقہ کریں۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ عائشہ ؓ کی حدیث حسن صحیح ہے۔ ۲۔ حفصہ، عبدالرحمن بن ابوبکرصدیق ؓ کی بیٹی ہیں۔ ۳۔ اس باب میں علی، ام کرز، بریدہ، سمرہ، ابوہریرہ، عبداللہ بن عمرو، انس، سلمان بن عامر اورابن عباس ؓم سے بھی احادیث آئی ہیں۔ ... الموضوع: مقدار العقيقة (الأحوال الشخصية) موضوع: عقیقہ کی مقدار (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 8 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْأَضَاحِيِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ الأَذَانِ فِي أُذُنِ الْمَوْلُودِ) حکم: صحیح 1516. حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي يَزِيدَ عَنْ سِبَاعِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ ثَابِتِ بْنِ سِبَاعٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ أُمَّ كُرْزٍ أَخْبَرَتْهُ أَنَّهَا سَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْعَقِيقَةِ فَقَالَ عَنْ الْغُلَامِ شَاتَانِ وَعَنْ الْأُنْثَى وَاحِدَةٌ وَلَا يَضُرُّكُمْ ذُكْرَانًا كُنَّ أَمْ إِنَاثًا قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ... جامع ترمذی : كتاب: قربانی کے احکام ومسائل (باب: نومولودکے کان میں اذان کہنے کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 1516. ام کرز ؓ کہتی ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے عقیقہ کے بارے میں پوچھا توآپﷺ نے فرمایا: ’’لڑکے کی طرف سے دوبکریاں اورلڑکی کی طرف سے ایک بکری ذبح کی جائے گی، وہ جانورنریا ہو مادہ اس میں تمہارے لیے کوئی حرج نہیں‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ ... الموضوع: مقدار العقيقة (الأحوال الشخصية) موضوع: عقیقہ کی مقدار (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 9 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْأَضَاحِيِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ الْعَقِيقَةِ بِشَاةٍ) حکم: حسن 1519. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقُطَعِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ عَقَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْحَسَنِ بِشَاةٍ وَقَالَ يَا فَاطِمَةُ احْلِقِي رَأْسَهُ وَتَصَدَّقِي بِزِنَةِ شَعْرِهِ فِضَّةً قَالَ فَوَزَنَتْهُ فَكَانَ وَزْنُهُ دِرْهَمًا أَوْ بَعْضَ دِرْهَمٍ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَإِسْنَادُهُ لَيْسَ بِمُتَّصِلٍ وَأَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ لَمْ يُدْرِكْ عَل... جامع ترمذی : كتاب: قربانی کے احکام ومسائل (باب: عقیقہ میں ایک بکری ذبح کرنے کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 1519. علی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے حسن کی طرف سے ایک بکری عقیقہ کیا، اورفرمایا: ’’فاطمہ! اس کا سرمونڈدواوراس کے بال کے برابرچاندی صدقہ کرو‘‘، فاطمہ ؓ نے اس کے بال کو تولا تو اس کا وزن ایک درہم کے برابر یا اس سے کچھ کم ہوا۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ یہ حدیث حسن غریب ہے۔ ۲۔ اس کی سند متصل نہیں ہے، اورراوی ابوجعفرالصادق محمد بن علی بن حسین نے علی بن ابی طالب کو نہیں پایا ہے۔ ... الموضوع: مقدار العقيقة (الأحوال الشخصية) موضوع: عقیقہ کی مقدار (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 10 سنن النسائي: كِتَابُ الْعَقِيقَةِ (بَابٌ مَتَى يُعَقُّ؟) حکم: صحیح 4220. أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَا: حَدَّثَنَا يَزِيدُ وَهُوَ ابْنُ زُرَيْعٍ، عَنْ سَعِيدٍ، أَنْبَأَنَا قَتَادَةُ، عَنْ الْحَسَنِ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «كُلُّ غُلَامٍ رَهِينٌ بِعَقِيقَتِهِ تُذْبَحُ عَنْهُ يَوْمَ سَابِعِهِ وَيُحْلَقُ رَأْسُهُ وَيُسَمَّى»... سنن نسائی : کتاب: عقیقہ سے متعلق احکام و مسائل (باب: عقیقہ کب کیا جائے؟ ) مترجم: NisaiWriterName 4220. حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا: ”ہر بچہ اپنے عقیقے کے عوض گروی ہوتا ہے۔ ساتویں دن اس کی طرف سے جانور ذبح کیا جائے، سر منڈوایا جائے اور اس کا نام رکھا جائے۔“ الموضوع: مقدار العقيقة (الأحوال الشخصية) موضوع: عقیقہ کی مقدار (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 19 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 19