1 ‌‌صحيح البخاري كِتَابُ المَنَاقِبِ بَابٌ: ابْنُ أُخْتِ القَوْمِ وَمَوْلَى القَوْمِ مِ...

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

3553 حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ دَعَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْأَنْصَارَ فَقَالَ هَلْ فِيكُمْ أَحَدٌ مِنْ غَيْرِكُمْ قَالُوا لَا إِلَّا ابْنُ أُخْتٍ لَنَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ابْنُ أُخْتِ الْقَوْمِ مِنْهُمْ...

صحیح بخاری:

کتاب: فضیلتوں کے بیان میں

(باب: کسی قوم کا بھانجا یا آزاد کیا ہوا غلام بھی اس...)

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

3553. حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انھوں نےکہا کہ نبی ﷺ نے انصار کو بلایا اور فرمایا: ’’کیا اس جگہ تمھارے علاوہ کوئی اور بھی موجود ہے؟‘‘ انھوں نے کہا: نہیں صرف ہمارا بھانجا موجود ہے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’قوم کا بھانجا انھی میں شمارہوتا ہے۔‘‘...


3 ‌صحيح مسلم كِتَابُ الزَّكَاةِ بَابُ إِعْطَاءِ الْمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُهُمْ عَلَى ا...

حکم: صحیح

2483 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ قَتَادَةَ يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ جَمَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْأَنْصَارَ فَقَالَ أَفِيكُمْ أَحَدٌ مِنْ غَيْرِكُمْ فَقَالُوا لَا إِلَّا ابْنُ أُخْتٍ لَنَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ ابْنَ أُخْتِ الْقَوْمِ مِنْهُمْ فَقَالَ إِنَّ قُرَيْشًا حَدِيثُ عَهْدٍ بِجَاهِلِيَّةٍ وَمُصِيبَةٍ وَإِنِّي أَرَدْتُ أَنْ أَجْبُرَهُمْ وَأَتَأَلَّفَهُمْ أَمَا تَرْضَوْنَ أَنْ يَرْجِعَ النَّاسُ بِالدُّنْيَا وَتَرْجِ...

صحیح مسلم:

کتاب: زکوٰۃ کے احکام و مسائل

(باب: انھیں دینا جن کی اسلام پر تالیف قلب مقصود ہو ...)

مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

2483. قتادہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے حدیث بیان کرتے ہیں، انھوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے انصار کو جمع فرمایا اور پوچھا: ’’کیا تم میں تمھارے سوا کوئی اور بھی ہے؟‘‘ انھوں نے جواب دیا: نہیں،ہمارے بھانجے کے سوا کوئی اور نہیں ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’قوم کا بھانجا ان میں سے ہے۔‘‘ پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ’’قریش تھوڑے دن قبل جاہلیت اور (گمراہی) کی مصیبت میں تھے اور میں نے چاہا کہ ان کو(اسلام پر) پکا کروں اور ان کی دلجوئی کروں، کیا تم اس پر خوش نہیں ہو گے کہ لوگ دنیا واپس لے کر جائیں اور تم رسول اللہ ﷺ کو لے ک...


5 ‌جامع الترمذي أَبْوَابُ الْمَنَاقِبِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَابٌ فِي فَضْلِ الأَنْصَارِ وَقُرَيْشٍ

حکم: صحیح

4312 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَال سَمِعْتُ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ جَمَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَاسًا مِنْ الْأَنْصَارِ فَقَالَ هَلْ فِيكُمْ أَحَدٌ مِنْ غَيْرِكُمْ قَالُوا لَا إِلَّا ابْنَ أُخْتٍ لَنَا فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ ابْنَ أُخْتِ الْقَوْمِ مِنْهُمْ ثُمَّ قَالَ إِنَّ قُرَيْشًا حَدِيثٌ عَهْدُهُمْ بِجَاهِلِيَّةٍ وَمُصِيبَةٍ وَإِنِّي أَرَدْتُ أَنْ أَجْبُرَهُمْ وَأَتَأَلَّفَهُمْ أَمَا تَرْضَوْنَ أَنْ يَرْجِعَ النَّاسُ بِالدُّنْيَا وَتَرْجِعُونَ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّ...

جامع ترمذی: كتاب: فضائل و مناقب کے بیان میں (باب: انصاروقریش کی فضیلت کے بارے میں)

مترجم: ٢. فضيلة الدكتور عبد الرحمٰن الفريوائي ومجلس علمي (دار الدّعوة، دهلي)

4312. انس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے (فتح مکہ کے وقت) انصار کے کچھ لوگوں کو اکٹھا کیا۱؎ اور فرمایا: ’’کیا تمہارے علاوہ تم میں کوئی اور ہے؟‘‘ لوگوں نے عرض کیا: نہیں سوائے ہمارے بھانجے کے، تو آپﷺ نے فرمایا: ’’قوم کا بھانجا تو قوم ہی میں داخل ہوتا ہے‘‘، پھر آپﷺ نے فرمایا: ’’قریش اپنی جاہلیت اور (کفرکی) مصیبت سے نکل کر ابھی نئے نئے اسلام لائے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ کچھ ان کی دلجوئی کروں اور انہیں مانوس کروں، (اسی لیے مال غنیمت میں سے انہیں دیا ہے۔) کیا تم یہ پسند نہیں کرتے کہ لوگ دنیا لے کر اپنے گھروں کو لوٹ...


6 ‌سنن النسائي كِتَابُ الزَّكَاةِ بَابٌ ابْنُ أُخْتِ الْقَوْمِ مِنْهُمْ

حکم: صحیح

2617 أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ قُلْتُ لِأَبِي إِيَاسٍ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ أَسَمِعْتَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ابْنُ أُخْتِ الْقَوْمِ مِنْ أَنْفُسِهِمْ قَالَ نَعَمْ

سنن نسائی:

کتاب: زکاۃ سے متعلق احکام و مسائل

(باب: کسی قوم کا بھانجا بھی ان میں شامل ہوتا ہے)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

2617. حضرت شعبہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو ایاس معاویہ بن قرہ سے پوچھا: کیا تم نے حضرت انس بن مالک ؓ سے سنا ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ”کسی قوم کا بھانجا بھی اس قوم میں شامل ہے؟“ انھوں نے کہا: ہاں۔