1 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ التَّيمُّنِ فِي الطُّهُورِ وَغَيْرِهِ)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

269. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، وَقُتَيْبَةُ، وَابْنُ حُجْرٍ، جَمِيعًا عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ جَعْفَرٍ، قَالَ: ابْنُ أَيُّوبَ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، أَخْبَرَنِي الْعَلَاءُ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «اتَّقُوا اللَّعَّانَيْنِ» قَالُوا: وَمَا اللَّعَّانَانِ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: «الَّذِي يَتَخَلَّى فِي طَرِيقِ النَّاسِ، أَوْ فِي ظِلِّهِمْ»....

صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: طہارت و پاکیزگی اور ( اس سے متعلق) دیگر امور کا دائیں طرف سے آغاز کرنا )

مترجم: MuslimWriterName

269. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’تم دو سخت لعنت والے کاموں سے بچو!‘‘ صحابہ کرام ؓنے عرض کی: اے اللہ کے رسول!سخت لعنت والے وہ دو کام کون سے ہیں؟  آپ ﷺ نے فرمایا:’’جو انسان لوگوں کی گزرگاہ میں یا ان کی سایہ دار جگہ میں (جہاں وہ آرام کرتے ہیں) قضائے حاجت کرتا ہے (لوگ ان دونوں کاموں پر اس کو سخت برا بھلا کہتے ہیں)۔‘‘ ...


2 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ الْبَوْلِ قَائِمًا)

حکم: صحیح

23. حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ وَمُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ وَهَذَا لَفْظُ حَفْصٍ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ أَتَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُبَاطَةَ قَوْمٍ فَبَالَ قَائِمًا ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ فَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ مُسَدَّدٌ قَالَ فَذَهَبْتُ أَتَبَاعَدُ فَدَعَانِي حَتَّى كُنْتُ عِنْدَ عَقِبِهِ...

سنن ابو داؤد : کتاب: طہارت کے مسائل (باب: کھڑے ہوکر پیشاب کرنا )

مترجم: DaudWriterName

23. سیدنا حذیفہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ایک قوم کے کوڑے کے ایک ڈھیر پر آئے اور کھڑے ہو کر پیشاب کیا۔ پھر آپ ﷺ نے پانی منگوایا اور (وضو کیا، اس وضو میں آپ ﷺ نے) اپنے موزوں پر مسح فرمایا۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ (ان کے شیخ) مسدد نے کہا کہ راوی حدیث سیدنا حذیفہ ؓ نے کہا کہ (اس موقع پر) میں آپ ﷺ سے دور ہٹنے لگا تو آپ ﷺ نے مجھے بلایا حتیٰ کہ میں (آپ ﷺ کے قریب آ گیا اور) آپ ﷺ کے پیچھے ایڑیوں کے پاس کھڑا ہو گیا۔ ...


3 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ الْمَوَاضِعِ الَّتِي نَهَى النَّبِيُّ ﷺ عَنْ...)

حکم: صحیح

25. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اتَّقُوا اللَّاعِنَيْنِ قَالُوا وَمَا اللَّاعِنَانِ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ الَّذِي يَتَخَلَّى فِي طَرِيقِ النَّاسِ أَوْ ظِلِّهِمْ...

سنن ابو داؤد : کتاب: طہارت کے مسائل (باب: وہ مقامات جہاں پیشاب کرنامنع ہے )

مترجم: DaudWriterName

25. سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ’’لعنت کے دو کاموں سے بچو۔‘‘ صحابہ کرام‬ ؓ ن‬ے پوچھا: اے اللہ کے رسول! لعنت کے وہ کون سے دو کام ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’جو لوگوں کے راستے میں یا ان کے سائے میں پاخانہ کرتا ہے۔‘‘ ...


4 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ الْمَوَاضِعِ الَّتِي نَهَى النَّبِيُّ ﷺ عَنْ...)

حکم: حسن

26. حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ سُوَيْدٍ الرَّمْلِيُّ وَعُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ أَبُو حَفْصٍ وَحَدِيثُهُ أَتَمُّ أَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْحَكَمِ حَدَّثَهُمْ قَالَ أَخْبَرَنَا نَافِعُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنِي حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْحِمْيَرِيَّ حَدَّثَهُ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اتَّقُوا الْمَلَاعِنَ الثَّلَاثَةَ الْبَرَازَ فِي الْمَوَارِدِ وَقَارِعَةِ الطَّرِيقِ وَالظِّلِّ...

سنن ابو داؤد : کتاب: طہارت کے مسائل (باب: وہ مقامات جہاں پیشاب کرنامنع ہے )

مترجم: DaudWriterName

26. سیدنا معاذ بن جبل ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’لعنت کے تین کاموں سے بچو۔‘‘ (یعنی) پانی کے گھاٹ پر پاخانہ کرنے سے، عین راستے میں یا (لوگوں کے) سائے میں۔‘‘


5 سنن النسائي: کِتَابُ ذِكْرِ الْفِطْرَةِ (بَابُ الرُّخْصَةُ فِي تَرْكِ ذَلِكَ)

حکم: صحیح

18. أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ قَالَ أَنْبَأَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ كُنْتُ أَمْشِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَانْتَهَى إِلَى سُبَاطَةِ قَوْمٍ فَبَالَ قَائِمًا فَتَنَحَّيْتُ عَنْهُ فَدَعَانِي وَكُنْتُ عِنْدَ عَقِبَيْهِ حَتَّى فَرَغَ ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ...

سنن نسائی : کتاب: امور فطرت کا بیان (باب: دور نہ جانے کی رخصت )

مترجم: NisaiWriterName

18. حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سےروایت ہے، انھوں نے کہا: میں اللہ کے رسول ﷺ کے ساتھ چل رہا تھا کہ آپ ایک قوم کے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر کے پاس پہنچے تو آپ نے کھڑے کھڑے پیشاب کیا۔ (آپ کے پیشاب کرنے سے پہلے) میں ایک طرف ہٹا تو آپ نے مجھے بلایا۔ میں آپ کی ایڑیوں کے پاس (دوسری طرف منہ کرکے) کھڑا رہا حتیٰ کہ آپ فارغ ہو گئے۔ پھر آپ نے وضو فرمایا اور اپنے موزوں پر مسح کیا۔ ...


8 سنن النسائي: کِتَابُ ذِكْرِ الْفِطْرَةِ (بَابُ الرُّخْصَةُ فِي الْبَوْلِ فِي الصَّحْرَاءِ ق...)

حکم: صحیح

28. أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ أَنْبَأَنَا بَهْزٌ قَالَ أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ عَنْ سُلَيْمَانَ وَمَنْصُورٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَشَى إِلَى سُبَاطَةِ قَوْمٍ فَبَالَ قَائِمًا قَالَ سُلَيْمَانُ فِي حَدِيثِهِ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ وَلَمْ يَذْكُرْ مَنْصُورٌ الْمَسْحَ...

سنن نسائی : کتاب: امور فطرت کا بیان (باب: کھلی جگہ میں کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کی رخصت )

مترجم: NisaiWriterName

28. حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ  سے روایت ہے کہ نبی ﷺ ایک قوم کے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر کی طرف چلے۔ پھر کھڑے کھڑے پیشاب کیا۔ راویٔ حدیث سلیمان نے اپنی روایت میں کہا: اور آپ نے اپنے موزوں پر مسح کیا۔ جب کہ (ان کے ساتھی) منصور نے مسح کا ذکر نہیں کیا۔


10 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الطَّهَارَةِ وَسُنَنِهَا (بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبَوْلِ قَائِمًا)

حکم: صحیح

306. حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَى سُبَاطَةَ قَوْمٍ فَبَالَ قَائِمًا قَالَ شُعْبَةُ قَالَ عَاصِمٌ يَوْمَئِذٍ وَهَذَا الْأَعْمَشُ يَرْوِيهِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ حُذَيْفَةَ وَمَا حَفِظَهُ فَسَأَلْتُ عَنْهُ مَنْصُورًا فَحَدَّثَنِيهِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَى سُبَاطَةَ قَوْمٍ فَبَالَ قَائِمًا...

سنن ابن ماجہ : کتاب: طہارت کے مسائل اور اس کی سنتیں (باب: کھڑ ے ہو کر پیشاب کرنا )

مترجم: MajahWriterName

306. حضرت مغیرہ بن شعبہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کسی قوم کی کوڑا کرکٹ پھینکنے کی جگہ پہنچے اور کھڑے ہو کر پیشاب کیا۔ امام شعبہ کے استاد عاصم بیان کرتے ہیں کہ اعمش اس حدیث کو ابو وائل کے واسطے سے حضرت حذیفہ ؓ سے روایت کرتے ہیں، ان سے بھول ہوگئی ہے (کہ اصل میں یہ حدیث مغیرہ بن شعبہ کی ہے، اعمش نے غلطی سےحضرت حذیفہ ؓ کا نام لے دیا ہے) امام شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے منصور سے پوچھا تو انہوں نے مجھے ابو وائل کے واسطے سے حضرت حذیفہ ؓ سے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ کسی قوم کی کوڑا کرکٹ پھینکنے کی جگہ پہنچے اور کھڑے ہو کر پیشاب کیا۔ ...