1 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ الوُضُوءِ (بَابُ النَّهْيِ عَنْ الِاسْتِنْجَاءِ بِاليَمِينِ)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

153. حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ هُوَ الدَّسْتُوَائِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا شَرِبَ أَحَدُكُمْ فَلاَ يَتَنَفَّسْ فِي الإِنَاءِ، وَإِذَا أَتَى الخَلاَءَ فَلاَ يَمَسَّ ذَكَرَهُ بِيَمِينِهِ، وَلاَ يَتَمَسَّحْ بِيَمِينِهِ»...

صحیح بخاری : کتاب: وضو کے بیان میں (باب: اس بارے میں کہ داہنے ہاتھ سے طہارت کرنے کی ممانعت ہے۔ )

مترجم: BukhariWriterName

153. حضرت ابوقتادہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی شخص کوئی چیز نوش کرے تو برتن میں سانس نہ لے، نیز جب بیت الخلا آئے تو دائیں ہاتھ سے اپنی شرمگاہ کو نہ چھوئے اور نہ اس سے استنجا کرے۔‘‘


2 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ الوُضُوءِ (بَابٌ: لاَ يُمْسِكُ ذَكَرَهُ بِيَمِينِهِ إِذَا بَا...)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

154. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ: حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا بَالَ أَحَدُكُمْ فَلاَ يَأْخُذَنَّ ذَكَرَهُ بِيَمِينِهِ، وَلاَ يَسْتَنْجِي بِيَمِينِهِ، وَلاَ يَتَنَفَّسْ فِي الإِنَاءِ»...

صحیح بخاری : کتاب: وضو کے بیان میں (باب: اس بارے میں کہ پیشاب کے وقت اپنے عضو کو اپنے داہنے ہاتھ سے نہ پکڑے۔ )

مترجم: BukhariWriterName

154. حضرت ابوقتادہ ؓ روایت کرتے ہیں، نبی ﷺ نے فرمایا: ’’تم میں سے جب کوئی پیشاب کرے تو اپنے عضو مستور کو دائیں ہاتھ سے نہ تھامے اور نہ دائیں ہاتھ سے استنجا کرے اور نہ برتن میں سانس ہی لے۔‘‘


3 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ الأَشْرِبَةِ (بَابُ النَّهْيِ عَنِ التَّنَفُّسِ فِي الإِنَاءِ)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

5630. حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا شَرِبَ أَحَدُكُمْ فَلاَ يَتَنَفَّسْ فِي الإِنَاءِ، وَإِذَا بَالَ أَحَدُكُمْ فَلاَ يَمْسَحْ ذَكَرَهُ بِيَمِينِهِ، وَإِذَا تَمَسَّحَ أَحَدُكُمْ فَلاَ يَتَمَسَّحْ بِيَمِينِهِ»...

صحیح بخاری : کتاب: مشروبات کے بیان میں (باب: برتن میں سانس نہیں لینا چاہیئے )

مترجم: BukhariWriterName

5630. حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی پانی پیے تو برتن میں سانس نہ لےاور جب تم میں سے کوئی پیشاب کرے تو اپنی شرمگاہ کو دائیں ہاتھ سے نہ چھوئے۔ اور جب استنجا کرے تو دائیں ہاتھ سے نہ کرے۔


4 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ النَّهْيِ عَنِ الَاسْتِنْجَاءِ بِالْيَمِينِ)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

267. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ هَمَّامٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يُمْسِكَنَّ أَحَدُكُمْ ذَكَرَهُ بِيَمِينِهِ وَهُوَ يَبُولُ، وَلَا يَتَمَسَّحْ مِنَ الْخَلَاءِ بِيَمِينِهِ، وَلَا يَتَنَفَّسْ فِي الْإِنَاءِ»....

صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: دائیں ہاتھ سے استنجا کرنے کی ممانعت )

مترجم: MuslimWriterName

267. ہمام نے یحییٰ بن ابی کثیر سے، انہوں نے عبد اللہ بن ابی قتادہ سے، انہوں نے اپنے والد حضرت ابو قتادہؓ سے روایت کی، ابو قتادہؓ نے کہا رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تم میں سے کوئی پیشاب کرتے وقت اپنا عضو خاص دائیں ہاتھ میں نہ پکڑے، نہ دائیں ہاتھ سے استنجا کرے اور نہ (پانی پیتے وقت) برتن میں سانس لے۔‘‘ ...


5 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ النَّهْيِ عَنِ الَاسْتِنْجَاءِ بِالْيَمِينِ)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

267.01. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتَوَائِيِّ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمْ الْخَلَاءَ فَلَا يَمَسَّ ذَكَرَهُ بِيَمِينِهِ».

صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: دائیں ہاتھ سے استنجا کرنے کی ممانعت )

مترجم: MuslimWriterName

267.01. ہشام دستوائی  نے یحییٰ بن ابی کثیر سے، انہو ں نے عبد اللہ بن ابی قتادہ سے، انہوں نے اپنے باپ (ابو قتادہؓ) سے روایت کی، کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی بیت الخلا میں داخل ہو تو اپنا عضو خاص اپنے دائیں ہاتھ سے نہ چھوئے۔‘‘


6 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ النَّهْيِ عَنِ الَاسْتِنْجَاءِ بِالْيَمِينِ)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

267.02. حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ: «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ يَتَنَفَّسَ فِي الْإِنَاءِ، وَأَنْ يَمَسَّ ذَكَرَهُ بِيَمِينِهِ، وَأَنْ يَسْتَطِيبَ بِيَمِينِهِ»....

صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: دائیں ہاتھ سے استنجا کرنے کی ممانعت )

مترجم: MuslimWriterName

267.02. ایوب نے یحییٰ بن ابی کثیر  سے، انہوں نے عبد اللہ بن ابی قتادہ سے، انہو ں نے (اپنے والد) حضرت ابو قتادہ ؓ سے روایت کی ہے:  ’’کہ نبی ﷺ نے منع فرمایا، کہ کوئی برتن میں سانس لے، یا  اپنی شرم گاہ کو اپنا دائیاں ہاتھ لگائے، یا  اپنے دائیں ہاتھ سے استنجا کرے۔‘‘ ...


7 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ كَرَاهِيَةِ مَسِّ الذَّكَرِ بِالْيَمِينِ فِي...)

حکم: صحیح

31. حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ قَالَا حَدَّثَنَا أَبَانُ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا بَالَ أَحَدُكُمْ فَلَا يَمَسَّ ذَكَرَهُ بِيَمِينِهِ وَإِذَا أَتَى الْخَلَاءَ فَلَا يَتَمَسَّحْ بِيَمِينِهِ وَإِذَا شَرِبَ فَلَا يَشْرَبْ نَفَسًا وَاحِدًا...

سنن ابو داؤد : کتاب: طہارت کے مسائل (باب: استنجا میں شرم گاہ کو دائیں ہاتھ سے چھونے کی ممانعت )

مترجم: DaudWriterName

31. سیدنا ابوقتادہ ؓ کہتے ہیں کہ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی پیشاب کرنے بیٹھے تو اپنے ذکر (عضو مخصوص) کو اپنے دائیں ہاتھ سے نہ چھوئے۔ اور جب کوئی پاخانے کے لیے آئے تو دائیں ہاتھ سے استنجاء نہ کرے اور جب کچھ پیے تو ایک سانس میں نہ پیے۔


8 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ كَرَاهِيَةِ مَسِّ الذَّكَرِ بِالْيَمِينِ فِي...)

حکم: صحیح

32. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ آدَمَ بْنِ سُلَيْمَانَ الْمِصِّيصِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو أَيُّوبَ يَعْنِي الْإِفْرِيقِيَّ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ الْمُسَيَّبِ بْنِ رَافِعٍ وَمَعْبَدٍ عَنْ حَارِثَةَ بْنِ وَهْبٍ الْخُزَاعِيِّ قَالَ حَدَّثَتْنِي حَفْصَةُ زَوْجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَجْعَلُ يَمِينَهُ لِطَعَامِهِ وَشَرَابِهِ وَثِيَابِهِ وَيَجْعَلُ شِمَالَهُ لِمَا سِوَى ذَلِكَ...

سنن ابو داؤد : کتاب: طہارت کے مسائل (باب: استنجا میں شرم گاہ کو دائیں ہاتھ سے چھونے کی ممانعت )

مترجم: DaudWriterName

32. ام المؤمنین سیدہ حفصہ‬ ؓ ز‬وجہ نبی کریم ﷺ بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ اپنا دایاں ہاتھ کھانے پینے اور پہننے (جیسے کاموں) میں استعمال کیا کرتے تھے اور بایاں ہاتھ اس کے علاوہ دوسرے کاموں میں۔


9 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ كَرَاهِيَةِ مَسِّ الذَّكَرِ بِالْيَمِينِ فِي...)

حکم: صحیح

33. حَدَّثَنَا أَبُو تَوْبَةَ الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ حَدَّثَنِي عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنْ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَتْ يَدُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْيُمْنَى لِطُهُورِهِ وَطَعَامِهِ وَكَانَتْ يَدُهُ الْيُسْرَى لِخَلَائِهِ وَمَا كَانَ مِنْ أَذًى....

سنن ابو داؤد : کتاب: طہارت کے مسائل (باب: استنجا میں شرم گاہ کو دائیں ہاتھ سے چھونے کی ممانعت )

مترجم: DaudWriterName

33. ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ‬ ؓ ک‬ا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ کا داہنا ہاتھ وضو اور کھانے (جیسے کاموں) کے لیے (مخصوص) تھا اور بایاں ہاتھ خلا میں استنجاء اور دیگر مکروہات وغیرہ میں استعمال کرتے تھے۔