الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 12 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 12 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَطْعِمَةِ (بَابُ التَّسْمِيَةِ عَلَى الطَّعَامِ وَالأَكْلِ بِ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5376. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، قَالَ الوَلِيدُ بْنُ كَثِيرٍ: أَخْبَرَنِي أَنَّهُ سَمِعَ وَهْبَ بْنَ كَيْسَانَ، أَنَّهُ سَمِعَ عُمَرَ بْنَ أَبِي سَلَمَةَ، يَقُولُ: كُنْتُ غُلاَمًا فِي حَجْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكَانَتْ يَدِي تَطِيشُ فِي الصَّحْفَةِ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا غُلاَمُ، سَمِّ اللَّهَ، وَكُلْ بِيَمِينِكَ، وَكُلْ مِمَّا يَلِيكَ» فَمَا زَالَتْ تِلْكَ طِعْمَتِي بَعْدُ... صحیح بخاری : کتاب: کھانوں کے بیان میں (باب: کھانے کے شروع میں بسم اللہ پڑھنا اوردائیں ہاتھ سے کھانا ) مترجم: BukhariWriterName 5376. سیدنا عمر بن ابی سلمہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں صغر سنی رسول اللہ ﷺ کے ہاں زیر پرورش تھا، کھاتے وقت برتن میں میرا ہاتھ چاروں طرف گھوم کرتا تھا۔ رسول اللہ ﷺ نے مجھے فرمایا: ”بیٹے! کھاتے وقت بسم اللہ پڑھو، دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے آگے سے تناول کرو۔“ اس کے بعد میں ہمیشہ اسی ہدایت کے مطابق کھاتا رہا۔ ... الموضوع: تعليم الأبناء الأدب (الأحوال الشخصية) Topics: اولاد کو ادب سکھانا (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَطْعِمَةِ (بَابُ الأَكْلِ مِمَّا يَلِيهِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5377. حَدَّثَنِي عَبْدُ العَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَلْحَلَةَ الدِّيلِيِّ، عَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ أَبِي نُعَيْمٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ، وَهُوَ ابْنُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: أَكَلْتُ يَوْمًا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَعَامًا، فَجَعَلْتُ آكُلُ مِنْ نَوَاحِي الصَّحْفَةِ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كُلْ مِمَّا يَلِيكَ»... صحیح بخاری : کتاب: کھانوں کے بیان میں (باب: برتن میں سامنے سے کھانا ) مترجم: BukhariWriterName 5377. سیدنا عمر بن ابی سلمہ ؓ سے روایت ہے جو نبی ﷺ کی زوجہ محترمہ ام سلمہ ؓ کے فرزند ہیں، انہوں نے کہا کہ ایک دن میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ کھانا کھایا۔ میں برتن کے چاروں طرف سے کھانے لگا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے آگے سے کھاؤ۔“ الموضوع: تعليم الأبناء الأدب (الأحوال الشخصية) Topics: اولاد کو ادب سکھانا (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَطْعِمَةِ (بَابُ الأَكْلِ مِمَّا يَلِيهِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5378. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ أَبِي نُعَيْمٍ، قَالَ: أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِطَعَامٍ، وَمَعَهُ رَبِيبُهُ عُمَرُ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، فَقَالَ: «سَمِّ اللَّهَ، وَكُلْ مِمَّا يَلِيكَ» صحیح بخاری : کتاب: کھانوں کے بیان میں (باب: برتن میں سامنے سے کھانا ) مترجم: BukhariWriterName 5378. ابو نعیم وہب بن کیسان سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ آپ کے ہمراہ آپ ہی کے زیر پرورش عمر بن ابی سلمہ ؓ بھی تھے توآپ نے ان سے فرمایا: ”بسم اللہ پڑھو اور اپنے اگے سے کھاؤ۔“ الموضوع: تعليم الأبناء الأدب (الأحوال الشخصية) Topics: اولاد کو ادب سکھانا (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابُ آدَابِ الطَّعَامِ وَالشَّرَابِ وَأَحْكَامِهِ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2022.01. و حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَقَ قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ حَلْحَلَةَ عَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّهُ قَالَ أَكَلْتُ يَوْمًا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَعَلْتُ آخُذُ مِنْ لَحْمٍ حَوْلَ الصَّحْفَةِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُلْ مِمَّا يَلِيكَ... صحیح مسلم : کتاب: مشروبات کا بیان (باب: کھانے پینے کے آداب اور احکام ) مترجم: MuslimWriterName 2022.01. محمد بن عمرو بن حلحلہ نے وہب بن کیسان سے، انھوں نے حضرت عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ انھوں نےکہا: ایک دن میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ کھانا کھایا اورمیں نے پیالے کی ہر جانب سے گوشت لینا شروع کیا تورسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اپنے آگے سے کھاؤ۔‘‘ ... الموضوع: تعليم الأبناء الأدب (الأحوال الشخصية) Topics: اولاد کو ادب سکھانا (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابُ آدَابِ الطَّعَامِ وَالشَّرَابِ وَأَحْكَامِهِ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2023. و حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ اخْتِنَاثِ الْأَسْقِيَةِ صحیح مسلم : کتاب: مشروبات کا بیان (باب: کھانے پینے کے آداب اور احکام ) مترجم: MuslimWriterName 2023. سفیان بن عینیہ نے زہری سے، انھوں نے عبیداللہ سے، انھوں نے حضرت ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا: نبی کریم ﷺ نے (منہ لگا کر پینے کے لیے) مشکوں کو الٹانے سے منع فرمایا۔ الموضوع: تعليم الأبناء الأدب (الأحوال الشخصية) Topics: اولاد کو ادب سکھانا (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 6 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ (بَابُ الْأَكْلِ بِالْيَمِينِ) حکم: صحیح 3777. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ لُوَيْنٌ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ عَنْ أَبِي وَجْزَةَ عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ادْنُ بُنَيَّ فَسَمِّ اللَّهَ وَكُلْ بِيَمِينِكَ وَكُلْ مِمَّا يَلِيكَ سنن ابو داؤد : کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل (باب: دائیں ہاتھ سے کھانے کا حکم ) مترجم: DaudWriterName 3777. سیدنا عمر بن ابی سلمہ ؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میرے قریب ہو جاؤ، اﷲ کا نام لو، («بسم الله» پڑھو) دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے سامنے سے کھاؤ۔“ الموضوع: تعليم الأبناء الأدب (الأحوال الشخصية) Topics: اولاد کو ادب سکھانا (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 7 سنن أبي داؤد: كِتَابُ النَّومِ (بَابٌ فِي فَضْلِ مَنْ عَالَ يَتِيمًا) حکم: ضعیف 5147. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا خَالِدٌ حَدَّثَنَا سُهَيْلٌ يَعْنِي ابْنَ أَبِي صَالِحٍ عَنْ سَعِيدٍ الْأَعْشَى قَالَ أَبُو دَاوُد وَهُوَ سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُكْمِلٍ الزُّهْرِيُّ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ بَشِيرٍ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ عَالَ ثَلَاثَ بَنَاتٍ فَأَدَّبَهُنَّ وَزَوَّجَهُنَّ وَأَحْسَنَ إِلَيْهِنَّ فَلَهُ الْجَنَّةُ .... سنن ابو داؤد : كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل (باب: یتیموں کی پرورش کی فضیلت ) مترجم: DaudWriterName 5147. سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص نے تین بیٹیوں کی پرورش کی، انہیں (حسن معاشرت کا) ادب سکھایا، ان کی شادی کی اور ان کے ساتھ احسان کا معاملہ کرتا رہا، تو اس کے لیے جنت ہے۔ الموضوع: تعليم الأبناء الأدب (الأحوال الشخصية) Topics: اولاد کو ادب سکھانا (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 8 سنن أبي داؤد: كِتَابُ النَّومِ (بَابٌ فِي فَضْلِ مَنْ عَالَ يَتِيمًا) حکم: ضعیف 5148. حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ سُهَيْلٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ قَالَ ثَلَاثُ أَخَوَاتٍ أَوْ ثَلَاثُ بَنَاتٍ أَوْ بِنْتَانِ أَوْ أُخْتَانِ سنن ابو داؤد : كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل (باب: یتیموں کی پرورش کی فضیلت ) مترجم: DaudWriterName 5148. سہیل نے اسی سند سے مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی بیان کرتے ہوئے کہا کہ جس نے تین بہنوں یا تین بیٹیوں یا دو بیٹیوں یا دو بہنوں کی پرورش کی۔ الموضوع: تعليم الأبناء الأدب (الأحوال الشخصية) Topics: اولاد کو ادب سکھانا (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 9 جامع الترمذي: أَبْوَابُ البِرِّ وَالصِّلَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي أَدَبِ الْوَلَدِ) حکم: ضعیف 1951. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى عَنْ نَاصِحٍ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَأَنْ يُؤَدِّبَ الرَّجُلُ وَلَدَهُ خَيْرٌ مِنْ أَنْ يَتَصَدَّقَ بِصَاعٍ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ وَنَاصِحٌ هُوَ أَبُو الْعَلَاءِ كُوفِيٌّ لَيْسَ عِنْدَ أَهْلِ الْحَدِيثِ بِالْقَوِيِّ وَلَا يُعْرَفُ هَذَا الْحَدِيثُ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ وَنَاصِحٌ شَيْخٌ آخَرُ بَصْرِيٌّ يَرْوِي عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ وَغَيْرِهِ هُوَ أَثْبَتُ مِنْ هَذَا... جامع ترمذی : كتاب: نیکی اورصلہ رحمی کے بیان میں (باب: لڑکے کو ادب سکھانے کابیان ) مترجم: TrimziWriterName 1951. جابربن سمرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’اپنے لڑکے کو ادب سکھانا ایک صاع صدقہ دینے سے بہترہے‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ یہ حدیث غریب ہے۔ ۲۔ راوی ناصح کی کنیت ابوالعلاہے، اور یہ کوفہ کے رہنے والے ہیں، محدثین کے نزدیک قوی نہیں ہیں، یہ حدیث صرف اسی سند سے معروف ہے۔ ۳۔ ناصح ایک دوسرے شیخ بھی ہیں جو بصرہ کے رہنے والے ہیں، عماربن ابوعماروغیرہ سے حدیث روایت کرتے ہیں، اور یہ ان سے زیادہ قوی ہیں۔ ... الموضوع: تعليم الأبناء الأدب (الأحوال الشخصية) Topics: اولاد کو ادب سکھانا (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 10 جامع الترمذي: أَبْوَابُ البِرِّ وَالصِّلَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي أَدَبِ الْوَلَدِ) حکم: ضعیف 1952. حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ حَدَّثَنَا عَامِرُ بْنُ أَبِي عَامِرٍ الْخَزَّازُ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ مُوسَى عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا نَحَلَ وَالِدٌ وَلَدًا مِنْ نَحْلٍ أَفْضَلَ مِنْ أَدَبٍ حَسَنٍ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ عَامِرِ بْنِ أَبِي عَامِرٍ الْخَزَّازِ وَهُوَ عَامِرُ بْنُ صَالِحِ بْنِ رُسْتُمَ الْخَزَّازُ وَأَيُّوبُ بْنُ مُوسَى هُوَ ابْنُ عَمْرِو بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِي وَهَذَا عِنْدِي حَدِيثٌ مُرْسَلٌ... جامع ترمذی : كتاب: نیکی اورصلہ رحمی کے بیان میں (باب: لڑکے کو ادب سکھانے کابیان ) مترجم: TrimziWriterName 1952. عمروبن سعید بن عاص کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’حسن ادب سے بہترکسی باپ نے اپنے بیٹے کو تحفہ نہیں دیا‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ یہ حدیث غریب ہے، ہم اسے صرف عامربن ابوعامر خزازکی روایت سے جانتے ہیں، اورعامر صالح بن رستم خزاز کے بیٹے ہیں۔ ۲۔ راوی ایوب بن موسیٰ سے مراد ایوب بن موسیٰ بن عمروبن سعید بن عاص ہیں۔ ۳۔ یہ حدیث میرے نزدیک مرسل ہے ۱؎۔ ... الموضوع: تعليم الأبناء الأدب (الأحوال الشخصية) Topics: اولاد کو ادب سکھانا (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 12 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 12