1 ‌سنن أبي داؤد كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ النَّهْيِ عَنْ الْبَوْلِ فِي الْجُحْرِ

حکم: ضعیف

29 حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مَيْسَرَةَ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَرْجِسَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ يُبَالَ فِي الْجُحْرِ قَالُوا لِقَتَادَةَ مَا يُكْرَهُ مِنْ الْبَوْلِ فِي الْجُحْرِ قَالَ كَانَ يُقَالُ إِنَّهَا مَسَاكِنُ الْجِنِّ...

سنن ابو داؤد:

کتاب: طہارت کے مسائل

(باب: بل میں پیشاب کی ممانعت)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

29. سیدنا عبداللہ بن سرجس ؓ سے منقول ہے کہ نبی کریم ﷺ نے بل میں پیشاب کرنے سے منع فرمایا ہے۔ لوگوں نے قتادہ سے کہا کہ بل میں پیشاب کیوں مکروہ و ممنوع ہے؟ تو انہوں نے کہا: کہا جاتا ہے کہ ان میں جن رہتے ہیں۔


2 ‌سنن النسائي کِتَابُ ذِكْرِ الْفِطْرَةِ بَابُ كَرَاهِيَةُ الْبَوْلِ فِي الْجُحْرِ

حکم: ضعیف

34 أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ أَنْبَأَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَرْجِسَ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَبُولَنَّ أَحَدُكُمْ فِي جُحْرٍ قَالُوا لِقَتَادَةَ وَمَا يُكْرَهُ مِنْ الْبَوْلِ فِي الْجُحْرِ قَالَ يُقَالُ إِنَّهَا مَسَاكِنُ الْجِنِّ...

سنن نسائی: کتاب: امور فطرت کا بیان (باب: بل میں پیشاب کرنا مکروہ(منع) ہے)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

34. حضرت عبداللہ بن سرجس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا: ’’تم میں سے کوئی شخص بل (زمینی سوراخ) میں پیشاب نہ کرے۔‘‘ شاگردوں نے قتادہ سے پوچھا کہ بل میں پیشاب کرنا کیوں منع ہے؟ تو انھوں نے کہا: کہا جاتا ہے کہ سوراخ جنوں کی رہائش گاہیں ہیں۔